Tag: سی سی پی او

  • کوئٹہ کے باچا خان چوک پر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

    کوئٹہ کے باچا خان چوک پر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

    کوئٹہ : باچاخان چوک پردھماکے سے ایک شخص جاں بحق اورچودہ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک پرزوردار دھماکے سے ایک شخص موقع پرجاں بحق اورچودہ افراد زخمی ہوگئے۔

    دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر متعلقہ اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔

    سی سی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکاخیز مواد شاپنگ بیگ میں لایاگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مشکوک شخص کوحراست میں لے لیاگیاہے۔ زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

  • شہبازشریف کےاستعفے تک کوئی جے آئی ٹی قبول نہیں،ڈاکٹرطاہرالقادری

    شہبازشریف کےاستعفے تک کوئی جے آئی ٹی قبول نہیں،ڈاکٹرطاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے استعفے تک کاکسی قسم کی جے آئی ٹی قبول نہیں کریں گے۔

    اگر پنجاب پولیس کے افسران پر مشتمل ہی جے آئی ٹی بنانا تھی تو پانچ مہینے کیوں ضائع کئے گئے ؟ انہوں نے کہا کہ قوم کو دھوکہ دینے کیلئے یہ کہا جا رہا ہے کہ جے آئی ٹی کا سربراہ بلوچستان سے ہے جبکہ حقییقت یہ ہے کہ عبدالرزاق چیمہ پنجاب پولیس کے ہی افسر ہیں ۔

    جنہیں ڈیپوٹیشن پر سی سی پی او کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے، اور مذکورہ افسر وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی دوستوں میں شمار کئے جاتے ہیں، ہم نے جس شخصیت کو جے آئی ٹی کیلئے ناپسندیدہ قرار دیا تھا یہ وہ ہی شخص ہیں۔

    انہوں نے سوال کیا کہ کیا کوئی قاتل یا قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا اپنے خلاف تحقیقات کا حق یاجواز رکھتا ہے؟ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف پہلے سے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات درج ہیں،ان کو کون گرفتاری کے وارنٹ بھیجے گا اور کون ان کو گرفتار کرے گا؟

    ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے،انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نہایت شریف آدمی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان آرمی میں کم لوگ ہیں جو اچھی اور شریف طبیعت کے حامل ہیں۔