Tag: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر

  • یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    لاہور : تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ، جس میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشداورسی سی پی اولاہورغلام محمودڈوگر گفتگو کر رہے ہیں۔

    آڈیو میں یاسمین راشد کہتی ہیں ڈوگرصاحب آپ کاکیاحال ہے ، کوئی اچھی خبر بتائیں آرڈر ہوگئے ہیں، جس پر غلام محمودڈوگر نے بتایا کہ ابھی تک آرڈرنہیں ملے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ ان کاارادہ بھی ہے؟ میں ویسے ہی پوچھ رہی ہوں تو سی سی پی او لاہور نے کہا کہ نہیں نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں، انشااللہ جیسے ہی آرڈرہوں گے، مل جائیں گے، ہمارےبندے وہاں بیٹھےہیں، جس پر یاسمین راشد نے کہا اچھا۔

    مبینہ آڈیو گفتگو کرتے ہوئے غلام محمودڈوگر کا کہنا تھا کہ ڈاک پر سائن ہوتے ہیں وہ عدالتی وقت کے بعد ملتی ہے۔

    جس پر یاسمین راشد نے کہا کہ اچھا تو وہ خان صاحب کافی کنسرن تھے، میں نے بتایا میری خبر کے مطابق ابھی تک ان کو آرڈرنہیں ملے، آج ہماری رات خاموشی سے گزر جائے گی؟میں ویسے پوچھ رہی ہوں۔

    سی سی پی او لاہور نے یاسمین راشد کو جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ خیراورکرم کرے تو رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں نے کہاں آتے ساتھ ہی آپ سےمشکل سوال کردیا ہے۔

  • سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے پر بحال کردیا

    سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے پر بحال کردیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے پر بحال کردیا اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کرتے ہوئے سروس ٹریبونل کے خصوصی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

    وفاقی حکومت کو نوٹس غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر جاری کیا گیا ہے، وکیل عابدزبیری نے بتایا کہ غلام محمودڈوگرکوفیڈرل سروس ٹریبونل نےبحال کیاتھا لیکن سروس ٹریبونل کے ہی 2 رکنی بنچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا۔

    وکیل غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ٹریبونل کے 2 رکنی بنچ کا فیصلہ دوسرا 2 رکنی بنچ معطل نہیں کرسکتا، حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹریبونل میں زیر التوا تھی۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ ٹریبونل کا ایک بنچ دوسرے بنچ کا فیصلہ کیسے معطل کر سکتا ہے؟

    عدالت کا کہنا تھا کہ خصوصی بنچ نے ایک جانب کہا درخواست قبل ازوقت ہے ساتھ ہی حکم معطل کردیا، جسٹس مظاہرنقوی نے استفسار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے کیسے کہہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں؟

    وکیل عابدزبیری کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سی سی پی او کو ریلیز نہیں کرنا چاہ رہی۔

    عدالت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کرتے ہوئے سروس ٹریبونل کے خصوصی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

    وفاقی حکومت کو نوٹس غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر جاری کیا گیا ہے، بعد ازان عدالت نے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔