Tag: سی سی ڈی پولیس

  • پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک

    پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک

    اوکاڑہ(4 اگست 2025):سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ڈکیت فرار ہوگئے۔

    سی سی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نعیم اللہ اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، مفرور ڈاکوؤں میں ساجد اور شان شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک  ڈاکوؤں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور گولیاں برآمد ہوئیں، ڈاکو قتل، ڈکیتی، رہزنی کے 50 سے زائد مقدمات میں ملوث تھے، ڈاکوؤں کیخلاف سی سی ڈی پر حملہ، مزاحمت، اسلحہ برآمدگی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-defence-robbers-robbing-14-lacs/

  • لاہور :  ڈکیت گینگ کا سرغنہ شیر پولیس مقابلے میں ہلاک

    لاہور : ڈکیت گینگ کا سرغنہ شیر پولیس مقابلے میں ہلاک

    لاہور‌: کاہنہ میںکرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پولیس سے مقابلے میں قتل ڈکیتی رہزنی اور لوٹ مار کی 78 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے گروہ کا سرغنہ شیرہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ماڈل ٹاؤن اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈکیت گینگ کا سرغنہ شیر ہلاک ہوگیا۔

    ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ ملزم قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے سمیت اٹھہتر سے زائد جرائم میں مطلوب تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ کاہنہ کی حدود میں اشتہاری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، پولیس کے پہنچنے پر ملزم شیر اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی اور دوطرفہ فائرنگ میں ملزم شیر ساتھیوں کی گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔

    سی سی ڈی نے کہا کہ ملزم نے 2021 میں تھانہ ہئیر کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا اور 2023 میں نواب ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر دکان مالک کو قتل کیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے تاہم فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔