Tag: سی ٹی او لاہور

  • بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والے ہوشیار ہوجائیں‌!

    بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والے ہوشیار ہوجائیں‌!

    لاہور: سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والے سے رعایت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

    عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والے سے رعایت نہیں ہوگی اور کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں، آج سے بغیر ہیلمٹ، ون وے ،لین لائن پر خصوصی کریک ڈاؤن ہوگا۔

    سی ٹی او لاہور نے کہا کہ رواں ماہ بغیرہیلمٹ16 ہزار سے زائد موٹرسائیکلسٹ کیخلاف کارروائی ہوئی جبکہ کم عمر ڈرائیونگ پر 264 ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی۔

    انھوں نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے پر1635 گاڑیاں بند کی گئی اور لین لائن خلاف ورزی پر57 ہزار چالان کئے گئے جبکہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 3ہزار 455 وہیکلز کو بند کروایا گیا۔

  • خبردار، نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ اب آپ کو بڑی مصیبت میں ڈال سکتی ہے

    خبردار، نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ اب آپ کو بڑی مصیبت میں ڈال سکتی ہے

    لاہور: خبردار، نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ اب آپ کو بڑی مصیبت میں ڈال سکتی ہے، اب ایسا کرنے والے پر مقدمہ درج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی، بوگس اور نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر چالان کی بجائے اب شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق مقدمات موٹر وہیکل آرڈیننس 97 اے کے تحت درج ہوں گے، بوگس، نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو 2 سال قید، اور 2 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔

    منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ مینوفیکچررز کو ایک سال قید اور ایک لاکھ تک جرمانہ ہوگا، جب کہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن پیر سے شروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک نوسرباز کو غیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹس لگانے کا شوق حوالات لے گیا ہے، ٹول ٹیکس اور ناکے سے بچنے کے لیے نوسرباز نے غیر قانونی گرین نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔

    جب ملزم کو پکڑ لیا گیا تو وہ شرمندہ ہونے کی بجائے وارڈن کو ڈراتا دھمکاتا رہا، تاہم ملزم کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    سی ٹی او لاہور سید منتظر مہدی کے مطابق رواں ماہ ڈرائیونگ لائسنس ٹکٹ ختم کر کے ای پیمنٹ سسٹم شروع کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ای پیمنٹ سسٹم ایک ماہ میں شروع کر دیا جائے گا۔

  • ‘اب بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کا چالان ہوگا’

    ‘اب بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کا چالان ہوگا’

    لاہور: سی ٹی او لاہور نے کورونا ایس او پیز پر عملدارآمد کرانے کیلئے ڈرائیونگ کرتے وقت ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کا چالان کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے بغیرماسک ڈرائیونگ پرچالان ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈی ایس پیز اپنی نگرانی میں کام کراوئیں۔

    سید حماد عابد نے بغیرماسک لائسنس دفاتراورکاغذات واپسی مراکزنہ آنے دینےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی میں بغیر ماسک ایک شخص کا چالان نہیں کیا جائے گا ،2 یا زائد افراد کے لیے ماسک ضروری ہے۔

    سی ٹی اوسیدحمادعابد کا کہنا تھا کہ ایک موٹرسائیکل سوارہونے پر چالان نہیں کیا جائے گا۔

    ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 65 ہزار گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان کئے جاچکے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر12 مقدمات درج کئے گئے۔

    اسی طرح 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر1171گاڑیاں بند کیں جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

    ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 ہزار260رکشوں اور 10 ہزار سے زائد کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کیا گیا۔