Tag: سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر

  • ڈرائیونگ  لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، بڑے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے حکم پر موٹرسائیکلسٹ کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔

    سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ موٹرسائیکل لائسنس کیلئے اب لرنر پرمٹ کےبعدانتظار نہیں کرنا پڑے گا، محدود مدت موٹرسائیکل لائسنس کیلئے 42 دن کالرنرپریڈختم کیاجارہا ہے۔

    عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ اب لرنر پرمٹ کےساتھ ہی شہری ٹیسٹ دیکرلائسنس حاصل کرسکتےہیں، سہولت فراہم کرنےکامقصدقیمتی وقت محفوظ اورقانون پسند شہری بنانا ہے۔

    سی ٹی او لاہور نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہے، شہری موٹرسائیکل لائسنس ایک، دو،پانچ سال تک کا لائسنس بنواسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لائسنس سینٹرز میں کیش ہینڈلنگ کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا، شہری لائسنس کےلئے صرف شناختی کارڈ کے ساتھ تشریف لائیں، ڈرائیونگ لائسنس کے مراحل کی آڈیو،ویڈیو ریکارڈنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔

  • ڈرائیونگ لائسنس آفس کب تک بند رہے گا؟ شہریوں کے لیے اہم خبر

    ڈرائیونگ لائسنس آفس کب تک بند رہے گا؟ شہریوں کے لیے اہم خبر

    ڈرائیونگ لائسنس آفس کب تک بند رہے گا؟ شہریوں کے لیے اہم خبر
    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے اہم خبر

    ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنیوالا سسٹم اپ گریڈیشن کی وجہ سے پنجاب بھر میں بند رہے گا، شہریوں کو 27 مئی کے بعد آفس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ سسٹم 23 مئی کی شام 5 بجے سے 27 مئی سہ پہر 3 بجے تک بند رہے گا۔ ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے والا سسٹم پنجاب بھر میں اپ گریڈیشن کے سبب بند رہے گا۔

    سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ اس دوران لرنر پرمٹ، رینول و فریش لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس جاری نہیں ہوسکیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ شہری 27 مئی سہ پہر3 بجے کے بعد لائسنس دفاتر تشریف لاسکیں گے، شہریوں کے پاس ای لائسنس کا ہونا قابل قبول ہوگا۔

    سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ اس دوران ای لائسنس رکھنے والوں کو چالان ٹکٹس جاری نہیں ہوں گے۔

  • پی ایس ایل 9 : میچز کے دوران کون کون سے راستے بند رہیں گے؟

    پی ایس ایل 9 : میچز کے دوران کون کون سے راستے بند رہیں گے؟

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا گیا ، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران کسی بھی روڈکو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل9 کے پیش ںظر عوامی سہولت، ٹریفک کی مؤثرروانی اورشائقین کی آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ 4ایس پیز،12 ڈی ایس پیز،90ا نسپکٹرز فرائض انجام دیں گے۔

    عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ ٹیموں کےروٹس اورمتبادل راستوں پر900سے زائد وارڈنز تعینات ہوں گے ، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20فورک لفٹرز،5بریک ڈاؤنزتعینات ہوں گے۔

    سی ٹی او لاہور نے کہا کہ  شائقین کرکٹ کی سہولت اورباآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے 3 پارکنگ اسٹینڈز مختص کئے گئے ہیں ، سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ،مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کیلئےکھلی رہیں گی اور میچ کے دوران کسی بھی روڈکو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھاجائے گا۔

    عمارہ اطہر نے کہا کہ شہری مزید رہنمائی اور مددکیلئے ہیلپ لائن15پرکال کرسکیں گے، شہری قذافی اسٹیڈیم کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں ساتھ ہی پارکنگ اوراسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ٹریفک کےعملے سے رہنمائی لیں۔