Tag: سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن

  • کراچی:  صدر میں نجی اسپتال کے قریب سے مطلوب ملزم  گرفتار

    کراچی: صدر میں نجی اسپتال کے قریب سے مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے صدر میں نجی اسپتال کے قریب سے مطلوب ملزم فہد کو گرفتار کرلیا، ملزم نے لسانی جھگڑوں کے دوران 2 روز تک دہشت گردی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے صدرمیں نجی اسپتال کے قریب سے مطلوب ملزم فہد کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم نے لسانی جھگڑوں کے دوران 2 روز تک دہشت گردی کی تھی اور پیر آباد میں 27 اور 28 جون کو فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم فہد نے 27 جون کو بلال اور نثار کو فائرنگ کر کے قتل کیا، مدینہ کالونی میں28جون کو دونوں میتیں وصول کرکے احتجاج کیا جارہا تھا، احتجاج کے بعد کفن دفن کیلئےجاتے وقت فائرنگ کی گئی۔

    حکام نے کہا کہ دوسرے واقعے میں گولیاں لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے، پہلا مقدمہ 27جون دوسرا مقدمہ 28 جون کو درج کرایا گیا تھا، ملزم نے لسانی بنیادوں پر ساتھیوں سمیت کاروائیاں انجام دی تھیں۔

    گرفتار ملزم کا والد بھی لسانی قتل کے الزام میں جیل کاٹ رہا ہے، ملزم فہد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کالعدم تنظیم کا مبینہ ٹارگٹ کلر کراچی سے گرفتار

    کالعدم تنظیم کا مبینہ ٹارگٹ کلر کراچی سے گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سیاسی تنظیم سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن گارڈن کی بڑا بورڈ بس اسٹاپ کے قریب کارروائی کی۔

    کارروائی کے دوران کالعدم سیاسی تنظیم سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے سال 2002میں کالعدم سیاسی تنظیم میں شمولیت اختیارکی۔

    ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا کہ ملزم نے سال 2012 میں انوبھائی پارک کے قریب چار لڑکوں پر فاٰئرنگ کی تھی، جس میں تین افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے دیگر قتل کی وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی ، عزیر بلوچ گروپ کے دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی ، عزیر بلوچ گروپ کے دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے پرانا گولیمار شیطان چوک سے عزیر بلوچ گروپ کے دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو انڈیا سے ہدایات ملتی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن نے کراچی میں شیطان چوک پرانا گولیمار پر چھاپہ مارا اور گینگ وارمیں ملوث عزیر بلوچ گروپ کے 2انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرگرفتار کرلیا۔

    انچارج چوہدری صفدر نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں نوید عرف کپی اور امام بخش عرف واجہ شامل ہیں، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

    سی ٹی ڈی انچارج کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزمان نے اغوا کےبعدقتل کی22 سےزائدوارداتوں کااعتراف کیا ، ملزمان کو بھارت سے لیاری گینگ وار کمانڈر جمیل عرف چھانگہ ہدایات دیتا تھا۔

    چوہدری صفدر نے کہا ملزمان نے28 اپریل کوپرانا گولیمار میں 4افراد کونشانہ بنایا، 6 مئی اور 22 جون کو 2افراد کو قتل کیا، ملزمان پاک کالونی میں منشیات کا اڈا بھی چلاتے رہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے کالعدم بی ایل اے کی فنائنشل لوجسٹک معاونت پرتفتیش جاری ہے ، ملزمان سے دستی بم، آوان بم، نائن ایم ایم، ریوالور اور2کلو چرس برآمد ہوئی، برآمد اسلحے کو ایف ایس ایل کے لیےمتعلقہ دفتر بھیج دیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری مزید انکشافات متوقع ہے۔