Tag: سی ٹی ڈی انٹیلیجنس

  • کراچی میں 5 کروڑ کے موبائل فونز لوٹنے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    کراچی میں 5 کروڑ کے موبائل فونز لوٹنے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : فیروزآباد کے علاقے میں 5 کروڑ کے موبائل فونز لوٹنے کے واقعے میں ملوث انتہائی مطلوب گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فیروزآباد کے علاقے میں 5 کروڑ کے موبائل فونز لوٹنے کے معاملے پر سی ٹی ڈی انٹیلیجنس نے انتہائی مطلوب گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ 10 فروری کو کورئیرکمپنی اسٹار موبائل مارکیٹ سے نکلی تھی اور 2 ہزار موبائل فونز کی شپمنٹ کی جارہی تھی، شاہراہ فیصل پر 11 ملزمان موٹر سائیکل رکشہ اور سوزوکی پر سوار تھے، ملزمان نے اسلحے کے زور پر گاڑی کے ڈرائیور کو یرغمال بنایا اور پانچ کروڑ مالیت کے موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوئے۔

    راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں دانش شہزاد، اسد سجاد اور راشد احمد شامل ہیں، واردات میں استعمال سوزوکی اور رکشہ برآمد کر لیا گیا پے جبکہ واردات میں لوٹے گئے کچھ موبائل فونز اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    دوران تفتیش ملزمان کا تعلق بین الصوبائی جرائم پیشہ گروہ سے نکلا، گروہ کا سرغنہ بلال عرف ملا حیدرآباد پولیس کو انتہائی مطلوب ہے، ملزم بلال کے خلاف 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق گروہ اسی نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے گروہ سرغنہ بلال سمیت خرم شہزاد، افضل، سنیل فرار ہیں سہیل، ساجد اور مچھڑ بھی فرار ملزمان میں شامل ہیں تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے اندرون سندھ چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • افغان ڈکیت گینگ کا سرغنہ نجیب اللہ ساتھی سمیت گرفتار

    افغان ڈکیت گینگ کا سرغنہ نجیب اللہ ساتھی سمیت گرفتار

    سی ٹی ڈی انٹیلیجنس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان ڈکیت گینگ کا سرغنہ نجیب اللّٰہ کو  ساتھی صدام سمیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

      محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق ملزمان کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے ملزمان کا گروپ 10 افغانی لڑکوں پر مشتمل ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کا گروہ دوران ڈکیتی قتل اور اقدام قتل کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ملزمان کے گروپ کے دو افغانی ڈکیت لڑکوں نے 13 فروری کو دوران ڈکیتی کانسٹیبل واحد کو نارتھ کراچی میں شہید کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہناہے کہ ملزمان نے واحد کو شہید کرنے والے اپنے دونوں ساتھیوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں شناخت کرلیا ہے ملزمان اس سے پہلے سہراب گوٹھ، گلشن اقبال، گلبرک، الفلاح، سچل، بہادرآباد کے علاقوں میں گرفتار ہو کر جیل کاٹ چکے ہیں۔

    سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم نجیب اللّٰہ افغانی سچل پولیس کو ابھی بھی کئی کیسوں میں مطلوب ہے ملزم نجیب اللّٰہ تھانہ سچل کے علاقے سے ڈکیتی کے کیسں میں مفرور بھی ہے ملزمان واردات کے بعد افغانستان فرار ہو جاتے ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔