Tag: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے

  • کراچی سے  کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    کراچی سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے آپریشن کرتے ہوئے کالعدم لشکرجھنگوی سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے سائٹ اے کے علاقے میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران کالعدم لشکرجھنگوی سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد گرفتارکر لئے گئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان نے اورنگی میں لشکرجھنگوی کا خفیہ سیل بنایا ہوا تھا جبکہ مگھوپیراقبال مارکیٹ اور پاکستان بازار میں ٹارگٹ کلنگ کرتے تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں امین عرف منا عرف منیرعرف چنگاری، شاہنواز عرف سلیم مکینک، معاذ خان اور یاسین بھی گرفتار ملزمان میں شامل ہیں۔

    ملزمان نے اقبال مارکیٹ کے علاقے میں مولانا رحیم کو قتل کیا اور اقبال مارکیٹ کے علاقے میں ہی شمیم خان کی ریکی کرکے ٹارگٹ کلنگ کی۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کالعدم لشکر جھنگوی کے نامی گرامی دہشت گرد ہیں، امین عرف منا 27 قتل کیسز میں 9 سال ، شاہنواز عرف سلیم متعدد قتل کیسز میں 18 ماہ سے زائد جیل کاٹ چکا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 3 پستول اور موٹرسائیکل برآمدہوئی، ملزمان نے مزید ٹارگٹ کلنگ بھی کرنی تھی تاہم تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • کراچی  سے  انتہائی مطلوب دہشت گرد  گرفتار

    کراچی سے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے انتہائی مطلوب دہشت گرد سید کاشف علی شاہ عرف شاہین کو گرفتارکرلیا، گرفتار دہشت گرد کا نام ریڈ بک کے نئے ایڈیشن میں صفحہ نمبر 77 پر موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کاشف علی شاہ عرف شاہین کو گرفتار کرلیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کا نام ریڈبک میں شامل ہے، مبینہ دہشتگرد کو لائنز یا کراچی سے گرفتار کیا گیا ، گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم جنداللہ،القاعدہ سے ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد2004میں کورکمانڈرکراچی پرحملے میں ملوث دہشت گردوں کاساتھی ہے ، ملزم حملے کے بعد سے پاکستان کے مختلف شہروں میں روپوش رہا۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا ملزم کاشف علی کافی عرصے سے راولپنڈی میں روپوش تھا ، کراچی پہنچنے کی انٹیلی جنس سےاطلاع ملی جس پر گرفتار کیا گیا ، گرفتار دہشت گرد کراچی میں سلیپرسیل چلانے کی کوشش کر رہا تھا ،سی ٹی ڈی

    حکام نے کہا کہ مبینہ دہشت گرد بڑی کارروائی کے لیے کراچی میں موجود تھا، مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزم کی گرفتاری پر حکومت سندھ نے پانچ لاکھ کا انعام رکھا تھا۔