Tag: سی ٹی ڈی تھانے

  • خیبر: علی مسجد خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

    خیبر: علی مسجد خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

    پشاور: ضلع خیبر تھانہ علی مسجد خودکش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانہ علی مسجد گل ولی خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے کمانڈر ایوب سمیت دیگر دہشتگرد کو نامزد کیا گیا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ دہشتگردوں کو 23 جولائی کو پولیس موبائل ٹارگٹ کرنے کا الرٹ موصول ہوا تھا جس کے بعد پشاور پولیس نے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا۔

    خیبر : تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکا، ایس ایچ او شہید

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او جیسے ہی مسجد میں داخل ہوا تو خودکش بمبار نے دھماکہ کر دیا، پشاور مسجد کے باہر سے ایک دہشتگرد کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جس سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، جبکہ خودکش بمبار کے اعضا ڈی این اے کے لیے بھجوا دئیے گئے ہیں۔

    خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران کتنے دہشت گردی کے واقعات ہوئے؟ رپورٹ جاری

    واضح رہے کہ 2 روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

  • چینی قونصل خانے پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانےمیں درج

    چینی قونصل خانے پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانےمیں درج

    کراچی : چینی قونصل خانے پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی،دھماکاخیز مواد رکھنے،قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی جبکہ  ہلاک تینوں دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ ایس ایچ او بوٹ بیسن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    مقدمے میں دہشت گردی، دھماکاخیز مواد رکھنے،قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل ہیں اور متن میں ہلاک تینوں دہشت گرد گردازل،رازق اوررئیس بلوچ کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے دہشت گردوں نے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کیا اور دہشت گردوں کی فائرنگ سےدوافراد بھی جاں بحق ہوئے جبکہ گیٹ پر مامور جمن خان کو دہشت گردوں نے فائرنگ سے زخمی کیا۔

    متن میں مزید کہا گیا ہے کہ قونصل خانے آنے والے افراد فائرنگ کی آواز سن کر اندر چلے گئے، دہشت گردوں نے گیٹ توڑنے کے لیےای ای ڈی ڈیوائس استعمال کی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2افراد بھی ہلاک ہوئے جبکہ پولیس اور رینجرز نے تینوں دہشت گردوں کو فائرنگ کرکے مارا۔

    ایف آئی آرمیں 13سہولت کاروں کےنام بھی دیے گئے ہیں، جن میں اسلم اچھو،نوربخش مینگل، کریم مری ، کمانڈرنثار، کمانڈر شریف، آغاشیر دل سمیت دیگر شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشتگردہلاک

    یاد رہے گذشتہ روز چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں دوپولیس اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے جبکہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اورتمام عملہ محفوظ رہا تھا۔