سوات : کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) سوات نے کامیاب آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) سوات نے انٹیلی جنس بیسڈ سوئفٹ آپریشن کیا ، آپریشن میں فتنہ الخوارج کے3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ پررئی اور بری کوٹ کےعلاقےمیں انٹیلی جنس بنیادوں پرکارروائی کی گئی، ہلاک دہشت گرد اجمل عرف وقاص 9 مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ مارے گئے دہشت گرد اجمل پر 20 لاکھ روپے انعام مقررتھا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دیگر 2 دہشت گرد مطیع اللہ اور رحیم اللہ ٹارگٹ کلنگ ،سہولت کاری میں ملوث تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں،بم دھماکوں میں ملوث تھے جبکہ دہشت گرد گروہ غیر ملکی سرپرستی میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس کی مدد سے کامیاب آپریشن کیا گیا، سی ٹی ڈی سوات دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی اوسوات نے بتایا کہ گزشتہ شام 7 بجے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی،جس پر سی ٹی ڈی نےدہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دہشت گردوں نےپولیس پرفائرنگ کی جوابی فائرنگ میں تینوں ہلاک ہوئے، ایک ہلاک دہشت گردکیخلاف دہشت گردی کے9مقدمات جبکہ دیگر دو ہلاک دہشت گرد 2،2 مقدمات میں ملوث تھے۔