Tag: سی ٹی ڈی سے مقابلہ

  • سی ٹی ڈی سے مقابلہ : کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی سے مقابلہ : کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے ہاتھوں کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد مارے گئے، مقابلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں سی ٹی دی اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر نواحی گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ کے 3مبینہ اہم دہشت گردوں کو ہلاک کر ڈالا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں اور پولیس میں کئی گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا، ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت وسیم اللہ عرف عمرخطاب کے نام سے ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ دہشت گرد قدرت اللہ عرف ابوبکر اور ہجرت اللہ عرف ہجرت بھی ہلاک ہوئے، دہشت گرد سی ٹی ڈی اہلکار وحیداللہ، ٹریفک اہلکار انور شیر، ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

    مذکورہ دہشت گرد ملک کے مختلف شہروں میں آئی ای ڈی دھماکوں، پولیس پر حملوں اور سنگین جرائم میں بھی پولیس کو مطلوب تھے، ہلاک دہشت گروں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 6 فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • کراچی : سی ٹی ڈی سے مقابلہ،  دو خطرناک دہشت گرد ہلاک

    کراچی : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، دو خطرناک دہشت گرد ہلاک

    کراچی : شہر قائد میں سی ٹی ڈی کا شیر شاہ میں دہشت گردوں سے مبینہ مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے،دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عثمان اورحافظ رشید کےنام سے ہوئی ہے۔

    ،ہلاک دہشت گرد عثمان سی ٹی ڈی افسر علی رضا کے قتل میں ملوث تھا، دونوں دہشت گرد سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی آچکے ہیں

    علاوہ ازیں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے2دہشت گرد مارے گئے ہیں، زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا دوسرا دہشت گرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، خودکش جیکٹ، دستی بم اور بال بیئرنگ برآمد ہوئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ مارے گئے ملزمان دہشت گردی کے 35 سے زائد مقدمات میں ملوث تھے، مقابلےمیں ہلاک دہشت گردوں سے ٹارگٹ لسٹ بھی ملی ہے، کیس میں ملوث مزید ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

  • ملتان : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور نقشے برآمد

    ملتان : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور نقشے برآمد

    ملتان : سی ٹی ڈی پنجاب نے ملتان میں مقابلہ کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک کردیئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ خفیہ اطلاع پر اہلکار جب کارروائی کیلئے پہنچے تو دہشت گردوں نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔

    سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں رضوان عرف ڈاکٹر اور عمران عرف ساقی شامل ہیں۔

    اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد رضوان عرف ڈاکٹر،عمران عرف ساقی کا نام ریڈبک میں شامل تھا، مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے نقشے اور دہشت گردی کیلئے استعمال ہونیوالی رقم برآمد کرلی گئی۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حساس اداروں کے افسران کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، ملزمان حساس ادارے کے تین اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

    انہوں نے ایک امریکی شہری کو بھی اغوا کیا تھا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں نے سمندری کے علاقے میں سیکیورٹی گارڈز کو قتل کرکے کیش وین بھی لوٹی تھی۔

  • سی ٹی ڈی سے مقابلہ : دو دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    سی ٹی ڈی سے مقابلہ : دو دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی : منگھوپیر میں سی ٹی ڈی سے مقابلہ میں دو ملزمان مارے گئے، گلبار پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ سپر ہائی وے سے ایک بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی اور سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ میں دوملزمان مارے گئے۔

    انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کے مزید ساتھی بھی شہر میں موجود ہیں جن کی تلاش کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے افراد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب گلبہار پولیس نے کارروائی کے بعد اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    بلاول کالونی پولیس نے بھی ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ دوسری جانب سپر ہائی وے پر گلشن معمار تھانے کی حدود سے ایک سات سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملی ہےْ۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بچی کو ذیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے.