Tag: سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش

  • کراچی : پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم سمیت 2 ملزمان   گرفتار

    کراچی : پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم سمیت لیاری گینگ وار کے دو ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے خفیہ اطلاع پرانا گولیمار عبداللہ گورگنج گوٹھ میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران
    پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی ایس پی سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عبدالقادر عرف ڈی جے اور شاہزیب عرف تنگیالوشامل ہیں، جن کا تعلق لیاری گینگ وارحاجی ریاست گروپ سے ہے۔

    چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ عبدالقادر عرف ڈی جے نے 2019 میں پولیس اہلکارفاروق کو قتل کیا تھا، شعبہ تفتیش پہلے بھی فاروق قتل کیس میں 2 ملزمان گرفتارہوکر جیل جاچکے ہیں۔

    گرفتار ملزمان منشیات کی خریدوفروخت کا کام کرتے ہیں اور کئی مقدمات میں اشتہاری و مفرور ہیں، ملزمان کے قبضے سے نائن ایم ایم اور تیس بورپستول برآمد کرکے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور مذید انکشافات بھی متوقع ہے۔

  • کراچی : لسانی بنیادوں پر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم  گرفتار

    کراچی : لسانی بنیادوں پر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی کے شعبہ تفتیش نے چھاپہ مار کر لسانی بنیادوں پر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے شارع نورجہاں کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر عاطف کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ملزم عاطف نے لسانی بنیادوں پرگولیاں مار کر 5 افراد کو قتل کیا تھا، ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 27 جون 2022 کو بلال اور نثار کو اور 28 جون کو مذید تین افراد پر گولیاں برسائی تھی۔

    فائرنگ کا واقعہ لسانی جھگڑوں کے دوران پیش آیا تھا، 8 جون کو دونوں مقتولین کے ورثاء میتین تدفین کے لیے لے جارہے تھے کہ ملزم نے ساتھیوں کیہمراہ منگھوپیر روڈ پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ کردی، جس کے باعث گولیاں لگنے سے جنازے کے ہمراہ موجود 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق 2 افراد کے قتل کا مقدمہ 27جون تین افراد کے قتل کا مقدمہ 28 جون کو پیرآباد میں درج کروایا گیا، سی ٹی ڈی نے اس سے قبل 12 جون کو عاطف کا قریبی ساتھی فہد صدر سے گرفتارکیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گذشتہ سال گرفتارہونے والے ملزم فہد کا والد بھی لسانی قتل کے الزام میں جیل کاٹ رہا ہے جبکہ دوسری جانب ملزم عاطف سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی:  کارلفٹنگ کرنیوالا 5 رکنی گروہ گرفتار، وارداتوں سے متعلق اہم انکشافات

    کراچی: کارلفٹنگ کرنیوالا 5 رکنی گروہ گرفتار، وارداتوں سے متعلق اہم انکشافات

    کراچی : سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے 3 شہروں میں کارلفٹنگ کرنیوالے5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ تمام وارداتیں فجر کے بعد سے صبح 7 بجے تک کی جاتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے سچل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 شہروں میں کارلفٹنگ کرنیوالے5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ کار برآمد کرلی گئی ہے ، ملزمان میں جاوید علی، قربان علی، خادم، زیشان اور اسلم شامل ہیں۔

    چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ کار مبینہ ٹاون تھانے کی حدود سے چوری شدہ ہے، ملزمان 2006 سے گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث ہیں، تمام وارداتیں فجر کے بعد سے صبح 7 بجے تک کی جاتی ہیں۔

    انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق کارلفٹنگ گروہ کراچی ،حیدرآباد اور سکھر سےگاڑیاں چوری کرتا ہے اور چوری شدہ تمام کاریں بلوچستان میں فروخت کی جاتی ہیں، چھوٹی گاڑی ایک سے ڈیڑھ لاکھ ،بڑی 4 لاکھ تک فروخت کی جاتی ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان سیکڑوں گاڑیاں چوری کرکےفروخت کرچکے، گرفتار ملزمان کو اے وی ایل سی کے حوالے کیا جارہا ہے۔