Tag: سی ٹی ڈی مقابلے

  • سی ٹی ڈی مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ہوگئی

    سی ٹی ڈی مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ہوگئی

    لاہور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) سے مقابلے کے دوران ہلاک 4 ملزمان کی شناخت کرلی گئی۔

    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق 12 مئی کو لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے، چاروں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔

    تاہم اب حکام کا بتانا ہے کہ ان ہلاک ملزمان کی شناخت فیضان، لقمان، طاہر اور ہارون کے نام سے ہوئی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کا ٹارگٹ کلر فیضان بٹ کو اسلحہ، دستی بم برآمدگی کیلئے کرول جنگل لے کر جارہے تھے اس دوران فیضان کے 5 ساتھیوں نے حملہ کردیا۔

    حکام نے بتایا کہ مقابلے کے دوران فیضان سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، ان میں سے 3 ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم  سے تھا، جس کا کام فیضان کو افغانستان لے کرجانا تھا، اس مقابلے کے دوران فیضان سمیت 4 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد ہوئی تھی۔

  • کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک

    کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک

    کراچی : کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹرمائنڈ سی ٹی ڈی مقابلے میں مارا گیا جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں سے ایک خودکش جیکٹ اور4 پستول بھی برآمد ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رات گئے سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی ، اس دوران مائی گاڑی مزار کے قریب سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیا گیا ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی طارق نواز نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت اریاد اللہ کے نام سے ہوئی،اریاداللہ کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

    انچارج سی ٹی ڈی عمر خطاب کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دوسرے دہشت گرد کی شناخت کی جارہی ہے، دہشت گردوں سے ایک خودکش جیکٹ اور چار پستول برآمد ہوئے ہیں۔

    عمر خطاب نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے چھوٹے بڑے پانچ ہتھیار اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خودکش جیکٹس کو ناکارہ بنادیا ہے اور دہشت گردوں سے ملنےوالے سامان کی جانچ کی جارہی ہے۔