Tag: سی ٹی ڈی پنجاب

  • سی ٹی ڈی کے آپریشنز،  پنجاب سے 11 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کے آپریشنز، پنجاب سے 11 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں آپریشنز کرتے ہوئے 11 دہشت گرد گرفتار کرلئے، جن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں میں ایک سو چھیالیس آئی بی اوزآپریشنز کئے ، اس دوران گیارہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔۔

    ترجمان نے بتایا کہ سرگودھا، پنڈی، پاکپتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاول نگر اور فیصل آباد کارروائی کی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ میانوالی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت پکڑا گیا۔

    دہشتگردوں سےدھماکہ خیزمواد،دوآئی ای ڈی بم، انیس ڈیٹونیٹر،حفاظتی فیوزتارپمفلٹ اورنقدی بھی برآمد ہوئی۔

    گرفتار دہشت گردوں کی شناخت حیدرسلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان ، عمیر، ظفر اقبال ، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین کےنام سے ہوئی۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے دہشت گرد مختلف مقامات پرکارروائی کرکےعوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتےمیں ڈیڑھ ہزار کومبنگ آپریشنز کے دوران چارسو سے زائد مشتبہ افراد بھی گرفتار کیے گئے۔

  • سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی ، خطرناک دہشتگرد منموہن سنگھ  20 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی ، خطرناک دہشتگرد منموہن سنگھ 20 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران خطرناک دہشتگرد منموہن سنگھ 20 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے 162 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ، اس دوران 20 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 اور راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ گرفتار کرلیا، دہشت گرد منموہن سنگھ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، 3 آئی ای ڈی بم، 23 ڈیٹونیٹر اور حفاظتی فیوز تار برآمد کئے گئے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ دہشتگردوں سے پمفلٹ، نقدی اورموبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں ، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف پھیلانا چاہتے تھے۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کو مبنگ آپریشنز کے دوران 495 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

  • فیضان عثمان کو کس نے اغوا کیا تھا؟ سی ٹی ڈی پنجاب کے سوا دیگر اداروں نے اپنی رپورٹ عدالت کو دے دی

    فیضان عثمان کو کس نے اغوا کیا تھا؟ سی ٹی ڈی پنجاب کے سوا دیگر اداروں نے اپنی رپورٹ عدالت کو دے دی

    اسلام آباد: فیضان عثمان کو کس نے اغوا کیا تھا؟ اس سلسلے میں سی ٹی ڈی پنجاب کے سوا دیگر اداروں نے اپنی رپورٹ عدالت کو جمع کرا دی ہے۔

    اسلام آباد سے لاپتا شہری فیضان عثمان کی بازیابی کے بعد اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر بازیابی کی تفصیلات مانگ لیں۔

    شہری ڈاکٹر عثمان خان کے بیٹے فیضان عثمان اکتوبر میں بازیاب ہو گئے تھے، ہائیکورٹ نے کہا آئندہ سماعت پر بتایا جائے کہ فیضان عثمان کس کے پاس تھا اور کون چھوڑ کر گیا، نیز فیضان عثمان کیسے لا پتا ہوئے، اور کس کی تحویل میں رہے، اور کیسے بازیاب ہوئے اس کی رپورٹ دی جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزارت دفاع اور دیگر اداروں کا جواب جمع کرا رہے ہیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع، آئی بی، آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے، تاہم سی ٹی ڈی پنجاب کا جواب نہیں آیا۔

  • سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی، 23 دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی، 23 دہشتگرد گرفتار

    لاہور: محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 200 آئی بی اوز آپریشنز کیے گئے، اس دوران 23 دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد  میں کی گئیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشتگرد کو اسلحہ  اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا، دہشتگردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، 4 آئی ای ڈی بم، 33 ڈیٹونیٹر حفاظتی فیوز، پمفلیٹ اور نقدی برآمد ہوا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

  • اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار

    اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار

    لاہور : سی ٹی ڈی پنجاب نے اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا، ملزم کا نام امریکا اور یورپی یونین کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان اکرم گوندل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امین الحق نامی القاعدہ کے دہشت گرد کو گجرات سے گرفتار کیا ہے،ملزم کا نام امریکا اور یورپی یونین کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔

    عثمان اکرم گوندل کا کہنا تھا کہ اس کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہے جس پرلاہور اور ہری پور کا پتا ہے، تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں کہ اتنا بڑا دہشت پاکستان میں کیا کررہا تھا اور کن کاغذات پر پاکستان آیا ۔

    انھوں نے بتایا کہ ٹی ٹی پی اور القاعدہ ایک پیج پر ہیں جو پاکستان مخالف ہے، گرفتار دہشت گرد1996سے2001 تک القاعدہ کے سربراہ کا سیکیورٹی سپر وائزر تھا۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں سے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 11 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب کے مختلف شہروں سے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 11 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں سے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کیا ، اس دوران 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت گیارہ دہشت گرد گرفتار۔۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لاہور ،ساہیوال ،سرگودھا،بہاولپور،جھنگ ،نارووال اور جہلم میں کارروائیاں کی گئیں، بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتارہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکاخیز جیکٹ ،دیسی ساختہ بم اورآلات برآمدکیےگئے، گرفتاردہشت گرد مختلف اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔