Tag: سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ

  • سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ : دو دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ : دو دہشت گرد ہلاک

    بہاولپور میں سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، اس دوران دو گرفتار خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ میں زیرحراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مذکورہ ٹیم زیرحراست دہشت گردوں کو اسلحہ ریکوری کیلئے لے جارہی تھی۔

    حکام نے بتایا کہ زیرحراست دہشت گردوں کو چھڑانے کیلئے ان کے ساتھیوں نے حملہ کیا، حملے کےدوران زیرحراست 2دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسداللہ خراسانی شامل ہیں، زیرحراست دہشت گردوں کا نیٹ ورک وفاقی وزیر کے قتل کی منصوبہ بندی کرچکا تھا۔

    دونوں دہشت گردوں کو حاصل پورسے ایک قتل کی تفتیش کے دوران گرفتارکیا گیا تھا، دہشت گرد عدیل عرف سیف اللہ خراسانی نے چار رکنی گروہ بنا رکھا تھا۔

    دہشت گردنیٹ ورک کے4کارندوں کو کچھ دن قبل ہی گرفتار کیا گیا، حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ، زیر حراست 3 ملزمان اور 4 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ، زیر حراست 3 ملزمان اور 4 دہشت گرد ہلاک

    میرانشاہ : شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ ناکام بنا دیا گیا ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیر حراست تینوں ملزمان اور کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں رات گئے سی ٹی ڈی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ گزشتہ رات دہشتگرد اور ملزمان کی منتقلی کے دوران میر علی بائی پاس پر ہوا، میرانشاہ سے دہشتگرد اور ملزمان بنوں منتقل کئےجا رہے تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیر حراست تینوں ملزمان اور کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 سے 6 دہشت گرد فرار ہوئے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ارشاداللہ،عبدالرحمان،مہردین کےنام سےہوئی، ملزمان سی ٹی ڈی کومتعددسنگین دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

    ذرائع کے مطابق پہلے سے گھات لگائے دہشتگردوں نے آپریشن ٹیم کونشانہ بنایا، دہشت گردوں نے ساتھیوں کو چھڑانے کیلئےحملہ کیا، اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کی امدادی پارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سےسرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا، ہلاک دہشتگردسیکیورٹی فورسزاورپولیس پردستی بم حملوں ملوث تھے۔

    دہشتگردتھانہ کینٹ پردستی بم حملے،کانسٹیبل افتخارکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ، چاروں ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سےتھا تاہم فراردہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔