Tag: سی ٹی ڈی کی کارروائی

  • آپریشن ردُّ الفساد: پنجاب کے مختلف علاقوں سے پانچ دہشت گرد گرفتار

    آپریشن ردُّ الفساد: پنجاب کے مختلف علاقوں سے پانچ دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے آپریشن ردُّ الفساد کے تحت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ غازی خان اور لاہور سے 24 مشتبہ افراد کو بھی غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے اٹک، سیالکوٹ، لاہور، میانوالی، فیصل آباد، بہاول پور اور ڈی جی خان میں کارروائیاں کی گئیں۔

    دریں اثنا ملتان میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ملتان میں دہشت گردی کا منصوبہ نا کام بنا دیا، چار دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

    کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پولیس نے بائی پاس روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی میں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    دہشت گردی میں ملوث ہاتھ الیکشن کا التوا چاہتے ہیں، الیکشن 25 جولائی کو ہی ہوں گے، نگراں وزیراطلاعات

    گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں عبد السلام، لیاقت، واجد اللہ اور محمد احمد شامل ہیں، دہشت گردوں سے 5 دستی بم، آتشیں اسلحہ اور اہم نقشے بر آمد ہوئے۔

    سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد ملتان میں سیاسی رہنماؤں کو ہدف بنانا چاہتے تھے، پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی پولیس نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ میں غنی چورنگی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے ریڈبک کے مطلوب ملزم فرخ جمال عرف سلمان عرف لمبا کوگرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ھے اور ملزم سی ٹی ڈی کو قتل اور پولیس مقابلہ کےکیسوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور ایک دستی بم برآمد ہوا۔

    مزید پڑھیں: پولیس کا ایکشن، تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد گرفتار

    انچارج سی ٹی ڈی مظہرمشوانی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم فرخ جمال پر ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگرسنگین الزامات ہیں ۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ملزم کا نام سی ٹی ڈی کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔

  • خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک

    خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک

    خانیوال : سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کارروائی کرکے مبینہ مقابلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پنجاب جنوبی سے تھا۔

    اسٹاف رپورٹر سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خانیوال میں کارروائی کرکے مبینہ 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

    ctd-post-01

    سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پنجاب جنوبی سے تھا، ملزمان کے قبضے سے دستی بم،رائفل اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشتگردہلاک

    مبینہ دہشت گردوں بارے اطلاع تھی کہ وہ ملتان میں بڑی کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ پولیس مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے 2 سے تین ساتھی اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

  • ڈی جی خان میں‌ کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، تین فرار

    ڈی جی خان میں‌ کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، تین فرار

    لاہور: سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ تین دہشت گرد فرار ہوگئے، ملزمان حساس تنصیبات کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ آپریشن ڈی جی خان میں کیا گیا جس میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے اور تین فرار ہوگئے جن کی گرفتار ی کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین دستی بم، رائفل اور چار پستول برآمد ہوئے، دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے تھے۔

    یہ پڑھیں: گجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،1دہشت گرد ہلاک

    قبل ازیں‌ صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں انسداد دہشت گردی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ چار فرار ہو گئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد:سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 خطرناک ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 خطرناک ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : انسداد دہشت گردی فورس نے کراچی میں کارروائی کرکے چھ ملزمان کو گرفتارکرلیا، مذکورہ ملزمان نے مذہبی جماعت کے مختلف رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی ایک اورسازش ناکام بنادی گئی۔ چھ ملزمان قانون کے شکنجے میں آگئے۔

    فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث 6 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے ان سے قبضے سے بڑیتعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان بڑی مذہبی جماعت کے عالم، مفتی اوررہنماؤں سمیت سو افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناناچاہتے تھے۔

    ملزمان نے مذہبی جماعت کے لوگوں کو ٹارگٹ کرنے کیلئے اپنے حلیے بھی اسی جماعت کے لوگوں کی طرح بنارکھے تھے۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان نے ایک سوساٹھ افراد کی ریکی کرکے عسکری ونگ کے ذمہ داران کو دی ہوئی تھی، جس پر عملدرآمد کا خدشہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزمان نےدوہزار بارہ میں اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی پر حملہ بھی کیا تھا۔

    امجد صابری قتل کیس کی تفتیش کے حوالے سے ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ اس کیس کی تفتیش میں کافی حد تک پیشرفت ہوچکی ہے۔ امجد صابری کا قتل فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی ہو سکتی ہے۔

     

  • کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ برصغیر کے کمانڈر سمیت 5دہشتگرد ہلاک

    کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ برصغیر کے کمانڈر سمیت 5دہشتگرد ہلاک

    کراچی : اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں مقابلے کے دوران القاعدہ برصغیر کے اہم کمانڈر سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے، علاقے سے بم بنانے کی فیکٹری بھی پکڑی گئی۔

    کراچی ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا، کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو خفیہ اطلاع ملی تو جوان حرکت میں آئے اور علاقے میں پہنچ کر خیر آباد میں مشکوک مکان کا گھیراؤ کرلیا۔

    دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ۔

    ا نچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں القاعدہ بر صغیر کا کمانڈر عثمان اور ہاشم شامل ہیں۔

    ہلاک دہشت گرد رینجرز اہلکاروں پر حملے سمیت کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔