Tag: سی ٹی ڈی

  • امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی کا کراچی میں سرچ آپریشن

    امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی کا کراچی میں سرچ آپریشن

    کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور رینجرز نے شہر میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا جب کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے بھی مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سرچ آپریشن امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے اور سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا، ایس ایس پی سٹی عارف عزیزکی سربراہی ہونے والے سرچ آپریشن میں تمام حساس و غیرحساس علاقوں کو چیک کیا گیا۔

    پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مختلف ہوٹلز، گھروں اور گاڑیوں سمیت مشتبہ اشخاص اور مشتبہ چیزوں کو چیک کیا گیا، آپریشن میں رینجرز، لیڈیز کانسٹیبلز اور جوان موجود تھے۔

    پولیس کے مطابق آپریشن میں 100 سے زائد مشتبہ افراد کو تلاش ایپ ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا، اس دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، مزید قانونی کارروائی کے لیے انھیں تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی کی جانب سے شاہ لطیف ٹاؤن اور سکھن کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا، علاقے میں مشتبہ افراد کا ریکارڈ تلاش ایپ کی مدد سے چیک کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گھر گھر تلاشی کے دوران 59 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا، 4 مشتبہ افراد کو تصدیق کے لیےمتعلقہ تھانہ لایا گیا ہے۔

  • سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، داعش کا اہم کمانڈر ساتھی سمیت گرفتار

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، داعش کا اہم کمانڈر ساتھی سمیت گرفتار

    لاہور : کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران داعش کے اہم کمانڈر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں جاری ہے، انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ کارروائیاں گوجرانوالہ اور ملتان میں کی گئیں، اس دوران گوجرانوالہ سے داعش کا اہم کمانڈر ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردوں سےبارودی مواد ،ڈیٹو نیٹر،موبائل فون ،اسلحہ اورافغان شناحتی کارڈ برآمد کی، دہشت گردوں کی شناحت حنیف،سیدعرف سیدو ، طارق ، خالد اورعبدالستار کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    ترجمان کے مطابق رواں ہفتے200کومبنگ آپریشنز کے دوران 46 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 10ہزار755 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

  • سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،  5 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کی، کارروائیاں لاہور ، بہالپور اورملتان میں کی گئیں۔

    سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرلیا، دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈربخت شیر سمیت شوبن خان،طاہر،صفدراورخضر حیات شامل ہیں۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،ڈیٹو نیٹر، موبائل فون ،اسلحہ اورنقدی برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے اور تفتیش جاری ہے۔

    رواں ہفتے341 کومبنگ آپریشنز میں44 مشتبہ افراد گرفتارکیے، کومبنگ آپریشنز میں 18549 افراد سےپوچھ کچھ کی گئی۔

  • کالعدم تنظیم کے خلاف مشن پر جانے والی پولیس ٹیم پر موٹر سائیکل بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

    کالعدم تنظیم کے خلاف مشن پر جانے والی پولیس ٹیم پر موٹر سائیکل بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

    رپورٹر: عدنان راجپوت

    کراچی: شہر قائد میں نادرن بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس ونگ نادرن بائی پاس کچے کے ایریا سے واپس آ رہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، جس کے باعث موبائل کا اگلہ حصہ مکمل تباہ ہو گیا اور تین اہل کار معمولی زخمی ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق حملے میں پولیس کی موبائل کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے، پولیس موبائل بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا، سی ٹی ڈی کچھ عرصے سے کالعدم تنظیم کے خلاف ایک مشن پر کام کر رہی تھی۔ بم حملہ کالعدم جماعت کے کارندوں کی تلاش میں نادرن بائی پاس کچے کے علاقے میں جانے والی سی ٹی ڈی انٹیلجنس ونگ کی موبائل پر کیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم ٹی ٹی پی کے خلاف ایک مشن پر کام کر رہی تھی، آج واپسی پر موبائل کو نشانہ بنایا گیا، اہل کار شیشے کے ٹکرے لگنے سے زخمی ہوئے، زخمی تمام اہلکار خطرے سے باہر ہیں۔

    انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ ساؤتھ زون غلام مصطفی آرائیں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل میں 2 کلو کمرشل ہائی ایکسپلوزو مواد استعمال کیا گیا، اور دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے۔

    انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق یہ موٹر سائیکل چینی قونصل خانے پر دھماکے کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکل اور اُس بارودی مواد سے مماثلت رکھتی ہے، خوش قسمتی سے چینی قونصل خانے پر حملے کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکل پھٹ نہیں سکی تھی، کھارادر کپڑا مارکیٹ میں ہونے والا دھماکا بھی اس سے ملتا جلتا تھا۔

  • پہلی مرتبہ انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ بک کی طرز پر 2 کتابیں تیار

    پہلی مرتبہ انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ بک کی طرز پر 2 کتابیں تیار

    کراچی : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پہلی مرتبہ 31 اضلاع کے انتہائی مطلوب خطرناک اور انعام یافتہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ بک کی طرز پر دوکتابیں تیار کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھرمیں اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور دیگر واقعات میں اضافہ ہونے کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے آئی جی سندھ کے احکامات پر پہلا ٹاسک مکمل کرلیا۔

    سی ٹی ڈی نے پہلی مرتبہ 31 اضلاع کے انتہائی مطلوب خطرناک اور انعام یافتہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ بک کی طرز پر دوکتابیں تیار کرلیں ، جن کو بلیک اور گرے بک کا نام دیا گیا ہے۔

    ان کتابوں میں قتل اقدام قتل اغواء بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے نام عرفیت اور ایڈریس سمیت تمام تفصیلات موجود ہیںم جن کی مدد سے ان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے گرفتاری کی کوششیں تیز کی جائیں گی۔

    ذرائع سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی حکام آئی جی سندھ کو دونوں کتابیں پیش کرے گی اور آئی جی سندھ کی منظوری کے بعد کتابیں شائع کی جائیں گی۔

    بلیک بک میں سندھ کے انعام یافتہ ملزمان کی تفصیلات ہیں جبکہ گرے بک میں ہر ضلع کے ٹاپ ٹین جرائم پیشہ کی تفصیلات ہیں۔

    گرے بک میں 210 سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کا ریکاڈر مرتب کیا ہے، جن میں کراچی کے 8 اضلاع کے 62 ملزمان کے نام بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے سندھ بھر کے تمام جرائم پیشہ عناصر کا ڈیٹا حاصل کیا، کتاب شائع ہونے سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی خصوصی طور پر بلیک اور گرے بک کو اردو زبان میں تیار کیا گیا ہے تاکہ نچلی سطح تک معلومات منتقل کرنا ہے، یہ کتابیں تمام چیک پوسٹ، ریلوے، موٹروے اور دیگر اداروں کو دی جائے گی۔

  • سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 9 خطرناک دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 9 خطرناک دہشت گرد گرفتار

    لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں نو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا،دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران 9 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائی ملتان،راولپنڈی،سرگودھا،بہاولپور،ساہیوال اورگوجرنوالہ میں کی گئی، جس میں دہشت گردوں سے بارودی مواد ،ڈیٹو نیٹر ، گولیاںاور نقدی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے ، ان کی شناحت عتیق، رشید ، ریاض، صدیق، شعیب،رحیق،زاہد،کاشف اور مقصود کے ناموں سے ہوئی، دہشت گردوں کے خلاف 9 مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے284 کومبنگ آپریشنز کے دوران 56 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 13949 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

  • سزائے موت سے فرار ہونے والا مجرم 29 سال بعد دوبارہ گرفتار

    سزائے موت سے فرار ہونے والا مجرم 29 سال بعد دوبارہ گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں قتل کے مجرم سابق پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کو سزائے موت کا حکم تھا اور وہ 29 سال سے مفرور تھا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے شعبہ تفتیش نے کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کی۔

    انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ کارروائی میں سزائے موت کا مجرم پولیس اہلکار 29 سال بعد گرفتار کرلیا گیا۔

    چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ مجرم نے دوران ڈیوٹی سرکاری رائفل سے مخالف کی ٹارگٹ کلنگ کی تھی، مجرم غلام حسین ضمانت کے بعد سے مفرور اور اشتہاری تھا۔

    ملزم غلام حسین سنہ 1990 میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا، سنہ 1994 میں ملزم کی تعیناتی تھانہ بائی جی شریف سکھر میں تھی۔

    ڈیوٹی کے دوران اسے مخالف شخص انور دکھائی دیا جس پر مجرم غلام حسین نے مخالف کو سرکاری ایس ایم جی سے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم موقع پر گرفتار ہوا، پھر ضمانت کے بعد مفرور اور اشتہاری ہوگیا تھا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سکھر نے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

    انچارج کا کہنا ہے کہ مجرم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

  • پشاور  بڑی تباہی سے بچ گیا، دہشت گرد ہلاک ، بھاری تعداد میں ہینڈ گرنیڈ سمیت دیگر ہتھیار برآمد

    پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، دہشت گرد ہلاک ، بھاری تعداد میں ہینڈ گرنیڈ سمیت دیگر ہتھیار برآمد

    پشاور : ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ایس ایس پی سی ٹی ڈی کاشف عباسی نے بتایا شینے کے نام سے گروپ بڑی کارروائی کی تیاری کر رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی کاشف عباسی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا، ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کی، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہمارے اندازے کے مطابق کمپاؤنڈ میں 6 لوگ موجودتھے تاہم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زخمی دہشت گرد ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے۔

    کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ کمپاؤنڈمیں 5 سے 6 لوگوں کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تھی، کمپاؤنڈ سے ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف سمیت دیگر ہتھیار ملے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اس گروہ میں 10 سے 12 لوگ موجود ہیں اور یہ گروہ شینے کے نام سے جانا جاتا ہے، گروپ بڑی کارروائی کی تیاری کر رہا تھا۔

    کاشف عباسی نے کہا کہ سی ٹی ڈی دہشت گرد گروہوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئےہیں جلدباقی ملزمان قانون کےکٹہرےمیں ہونگے۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی استعدادکار کوبڑھارہےہیں ، کارروائیوں میں کافی گروپس کوگرفتاربھی کیاہے،ایس ایس پی سی ٹی ڈی

  • سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،  6  دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائی لاہور ، راولپنڈی،ڈی جی خان،ساہیوال اور گوجرانوالہ میں کی گئی، دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ،ڈیٹونیٹر،ہینڈگرنیڈ ، گولیاں، نقدی ،فون برآمد کرلیا ہے۔دہشت گردوں کی شناحت شعیب رفیق،با قر،ظائر،شہزاد،افضل اور آصف کے نام سے ہوئی۔

    حکام نے کہا کہ دہشت گردوں کی شناحت شعیب رفیق،با قر،ظائر،شہزاد،افضل اور آصف کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کے خلاف 5 مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے238 کومبنگ آپریشنز کے دوران 33 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں11ہزار41افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارندہ ہلاک

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارندہ ہلاک

    پشاور: سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی گنڈاپورگروپ کے اہم دہشت گرد کو ٹھکانے لگادیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے سیکیورٹی فورسزاور پولیس کے ہمراہ ڈی آئی خان میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران مظہر نامی دہشت گرد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور فرارہونے لگا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے بھاگنے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ماراگیا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد کاتعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی گنڈا پورگروپ سےتھا اور سی ٹی  ڈی،پولیس،سیکیورٹی فورسزپرآٹھ حملوں میں مطلوب تھا، ہلاک دہشت گرد کےقبضے سےاسلحہ اوردستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے دو واقعے رپورٹ ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو 3 مرتبہ سزائے موت کا حکم

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    بعد ازاں شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی مگر پاک فوج کے سپاہی ثاقب الرحمان نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر قومی ڈیوٹی پر مامور عملے کو بچالیا تھا۔