Tag: سی ٹی ڈی

  • حیدرآباد میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

    حیدرآباد میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

    حیدرآباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ بنا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی ی، ٹی ٹی اے گروپ کا اہم دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    ملزم تاج عرف خالد عرف حافظ پٹھان کو مکی شاہ روڈ سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹو نیٹر راڈ اور ہینڈ گرنیڈ کا پن برآمد کیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم لوگوں کی ذہن سازی اور اکسا کر دہشت گردی کے لیے تیار کرتا تھا، ملزم 2012 میں ڈوگر اورکزئی میں ایف سی پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ دہشت گرد 2013 میں گھلجو اورکزئی میں آرمی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث رہا ہے، ملزم نے دوران تفتیش دہشت گردی کرکے افرا تفری پھیلانے کے منصوبے کا اعتراف کیا ہے۔

  • کراچی سے گرفتار دہشت گرد کے سنسنی خیز انکشافات

    کراچی سے گرفتار دہشت گرد کے سنسنی خیز انکشافات

    کراچی: سی ٹی ڈی نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ایس آر اے کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے، دہشت گرد نے سنسنی خیز انکشافات کر ڈالے۔

    کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں کارروائی کی ، کارروائی کے دوران سندھ لیووشنری آرمی کے دہشت ممتاز علی کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سے ریموٹ کنٹرول بم برآمد ہوا ہے، حکام نے بتایا کہ دہشت گردکراچی کےبڑےریسٹورنٹ میں بم لگانےجارہاتھا کہ پکڑاگیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈی جی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

    گرفتار دہشت گرد نے بتایا کہ کراچی میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانےکاٹاسک ملاتھا، ایس آراے کےکمانڈراصغرشاہ عرف سجاد شاہ کےکہنےپرمجھےٹاسک ملا، شاہنوازنےمجھے کراچی میں سہولت کاری فراہم کی۔

    گرفتار دہشت گرد کے انکشافات پر سی ٹی ڈی نے پولیس کے ساتھ مل کر دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔

  • ڈی جی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

    ڈی جی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

    جنوبی پنجاب کے ضلع ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصونہ ناکام بناتے ہوئے دو دوہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تونسہ شریف کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی پر خفیہ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت میزان غازی اور میر احمد کے نام سے ہوئی، دونوں دہشت گردوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سوات میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

    حکام سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ،اسلحہ وبارود برآمد ہوا ہے، گرفتار دہشت گرد ڈی جی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ بناچکے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے، نیٹ ورک میں شامل دیگردہشت گردوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے مختلف شہروں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتی رہتی ہے، رواں ماہ کوہاٹ پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مرئی چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

  • پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے کہا ہے کہ سرگودھا، راولپنڈی اور گوجرنوالہ میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائیوں میں چار دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے، دہشت گردوں سے بارودی مواد اور خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں میں سلمان، شیر زمان ، ملک اسرار اور شیر خان شامل ہیں، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے 248 کومبنگ آپریشنز کے دوران 51 مشتبہ افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، کومبنگ آپریشنز میں 11 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

  • کچہ آپریشن: سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی مل گئی

    کچہ آپریشن: سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی مل گئی

    لاہور: کچے میں روپوش بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے خلاف سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی مل گئی۔

    محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) کے مطابق کچے میں آپریشن کرنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے لئے اسلحہ وگولہ بارود فراہم کرنے والا نیٹ ورک توڑدیا گیا ہے اور دو بڑے متحرک کینگز کو اسلحہ سپلائی کرنے والے ملزم عبدالخالق کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    حکام سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران دو راکٹ لانچر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس آپریشن جاری

    گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ جدید اسلحہ اوربارود کی فراہمی بلوچستان کے علاقے رکنی سے جارہی ہے، اسلحہ وبارود لینےکیلئےدونوں گینگز نے شرپسند رمضان بگٹی اور ستارپتافی کو بھرتی کیا، ستارپتافی کےبھائی جاوید پتافی نے بلوچستان کے اسمگلرخان مسوری سے ڈیل کرائی۔

    سی ٹی ڈی حکام نے انکشاف کیا کہ خان مسوری بگٹی سے راکٹ لانچرزاورپروپیلرزخریدےگئے،اسلحہ وبارود کی رقم ایزی پیسہ اکاؤنٹس سےمنتقل ہوئی، رقم وصولی کے بعد راکٹ لانچرزاور پروپیلرز رکنی سے حاجی پوراورراجن پورتک لائےگئے بعد ازاں انہیں موٹرسائیکل کےذریعےملزمان تک منتقل کیاگیا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کچے میں آپریشن سے متعلق حالیہ گرفتاری نہایت اہم ہے، اس کی مدد سے اسلحہ وبارود کی سپلائی چین کےدیگرکردارجلد گرفتارکرلیں گے۔

    واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب کے کچے میں آپریشن جاری ہے ، آپریشن کے دوران ابھی تک پولیس نے پچاس سے زائد ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقابلوں میں 6 کے قریب ڈاکوؤں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

  • ساہیوال میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

    ساہیوال میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

    ساہیوال: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے ساہیوال میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات پر ساہیوال کے علاقے جنوبی کنارہ پاکپتن کینال کے قریب واقع نرسری جنگلات میں کارروائی کی گئی، اس دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کا دہشت گرد گرفتار کیا گیا۔

    حکام سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے دو ہینڈ گرینیڈ ، ڈیٹونیٹرز اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، گرفتار دہشت گرد کی شناخت عماد علی عرف پٹھان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اسلام آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

    سی ٹی ڈی ساہیوال نے وسیم اخترسی پی ایل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے،مقدمہ انسداد دہشت گردی فور، فائیو ایکسپلوزوایکٹ کےتحت درج کیاگیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز ملک میں دہشت گردوں کا قلع وقمع کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے، گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابی ملی تھی جہاں ایک کامیاب آپریشن کے دوران کمانڈرمہتاب عرف لالہ سمیت سات دہشت گرد گرفتار کئے گئے تھے۔

    اس کے علاوہ ڈی آئی خان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

  • لاہور: سی ٹی ڈی کا  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

    لاہور: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

    لاہور : پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پاکستان (ٹی ٹی پی) اور کالعدم القاعدہ سے وابستہ دو دہشت گردوں کو ہلاک اور تین کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلےمیں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کالعدم القاعدہ اورٹی ٹی پی کے3 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عرفان اللہ اور الیاس کے نام سےہوئی جبکہ گرفتاردہشت گردوں میں حارث،سیف اور ابرار شامل ہیں۔

    گرفتاردہشت گردوں سےبارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانےکا سامان اوراسلحہ برآمد کرلیا ہے ، 48انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکے دوران 49مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔

    اس سے قبل پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

  • کراچی سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    کراچی سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محکمہ انسداد محکمہ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں محکمہ انسداد محکمہ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور وفاقی ادارے کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جدید تکنیکی اور انٹیلی جنس ذرائع کے ذریعے ایس آر اے کا نیٹ ورک توڑا، کارروائی میں کالعدم دہشت گرد تنظیم ایس آر اے کا دہشت گرد عبید اللہ لانگا گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے ابتدائی تفتیش میں کئی انکشافات کیے۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ کمانڈر انعام عباسی اور معشوق قمبرانی کے کہنے پر گجر ڈیری کے مالک پر قاتلانہ حملہ کیا، 11 اپریل کو گلشن حدید فیز 2 میں پنجابی سیٹلر اعجاز احمد و گولیاں مار کر زخمی کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    لاہور: دہشت گردی کے خدشات پر صوبہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے خفیہ آپریشنز جاری ہیں، کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 4 مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ملتان، راولپنڈی اور سرگودھا میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں ایاز خان، یاسین، سلیم اور اسد شامل ہیں۔

    حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ سے ہے، ملزمان سے بارودی مواد، اسلحہ، اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے، دہشت گردوں کی نشاندہی پر مزید 26 مشتبہ افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے صوبے بھر میں 419 کومبنگ آپریشنز کیے جن کے دوران 94 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

  • پنجاب کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیموں کے  8 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکا خیزمواد، دستی بم اور لٹریچر برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور سمیت دیگر اضلاع سے 8 دہشت گرد گرفتار کرلئے، گرفتار دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، دستی بم اور لٹریچر برآمد ہوا‌۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے اخترنواز اور داعش کے محمدعثمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ سے 4، ڈی جی خان اور بہاولپور سے ایک، ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں میں فواداللہ ، فقیر محمد، آصف نواز، ضیا الرحمان، عتیق احمد اور بشیر شامل ہیں ، دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، ان دہشت گردوں کے خلاف 6ایف آئی آر درج ہے۔

    سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردوں کو 21 کومبنگ آپریشنز کے دوران مشتبہ افراد سےپوچھ گچھ کےدوران گرفتار کیا گیا، ان دہشت گردوں کے خلاف 6ایف آئی آر درج ہے۔

    ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب بھرمیں رواں ہفتے402کومبنگ آپریشن کیے، اس دوران 22 ہزار 921 مشتبہ افراد کو چیک کر کے 118مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے اور دہشت گردوں کے خلاف 89 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔