Tag: سی ٹی ڈی

  • سی ٹی ڈی نے کوٹری میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    سی ٹی ڈی نے کوٹری میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    حیدرآباد: سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تربیت یافتہ اور غیرملکی شہریت یافتہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے ادارے سی ٹی ڈی نے کوٹری میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

    سی ٹی ڈی نے تربیت یافتہ اورغیرملکی شہریت یافتہ دہشت گرد گرفتار کرلیا، دہشت گرد سے 500 گرام بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوا۔

    حکام نے بتایا کہ دہشت گرد بغیرامیگریشن کے افغانستان سے پاکستان پہنچا، گرفتار دہشت گرد فریدالدین چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

  • ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث 2 دہشت گرد سکھر سے گرفتار

    ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث 2 دہشت گرد سکھر سے گرفتار

    سکھر: سی ٹی ڈی سکھر نے خیرپور کے قریب ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد عزیز ڈومکی، اور مٹھا خان ڈومکی کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خیرپور کے قریب ایک کارروائی میں دو خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے ہیں، جنھوں نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔

    سی ٹی ڈی سکھر کے مطابق گرفتار دہشت گرد عزیز اور مٹھا خان ڈومکی ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، اور آئی ای ڈی، بارودی مواد نصب کرنے کے ماہر ہیں۔

    دونوں دہشت گردوں نے مختلف شہروں میں سادہ لوح شہریوں کی ذہن سازی کر کے افغانستان بھیجا، یہ دہشت گرد اندرون سندھ بارودی مواد کی ترسیل میں بھی ملوث رہے ہیں۔

  • روس فرار ہونے والا دہشت گرد گرفتار

    روس فرار ہونے والا دہشت گرد گرفتار

    کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک کارروائی میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے روس فرار ہونے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گلستان جوہر بلاک 7 سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد جاوید حسین کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مخالف تنظیم کے افراد کو قتل کرتا تھا۔

    ملزم نے گلبرگ میں اعجاز نامی شہری کو قتل کیا، جس کا تعلق مخالفت تنظیم سے تھا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ انچولی میں بھی ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل اور 2 افراد کو زخمی کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم جاوید حسین اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد روس فرار ہو گیا تھا، اور کبھی کبھار کراچی آتا اور جاتا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید کراچی میں دہشت گردی کے لیے دوبارہ لڑکوں کو منظم کر رہا تھا۔

  • سنگین مقدمات مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک تیار

    سنگین مقدمات مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک تیار

    اسلام آباد: ایف آئی اے، وفاقی اور صوبائی پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک تیار کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی کاؤنٹر ٹیررازم وِنگ نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں پر مبنی ریڈ بک تیار کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو 45، اسلام آباد پولیس کو 33 دہشت گرد مطلوب ہیں۔

    گلگت بلتستان کو 20، خیبر پختون خوا پولیس کو 850 دہشت گرد، بلوچستان پولیس کو 127، سندھ کو 138 دہشت گرد، اور ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو 118 دہشت گرد مطلوب ہیں۔

    ایف آئی اے نے مجموعی طور پر انتہائی مطلوب 1331 دہشت گردوں کی سالانہ ریڈ بک جاری کی ہے، ان مطلوب دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کمانڈر مولانا صدر حیات کے سر کی قیمت 80 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

    ریڈ لسٹ میں شامل دہشت گردوں نور زیب خان کے سر کی قیمت چالیس لاکھ، انعام اللہ اور نعمت اللہ کے سر کی قیمت بھی چالیس چالیس لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

    دہشت گرد ضیاء اللہ خان، محمد سعید، قیصر خان، ثاقب رحمٰن، اور ٹی ٹی پی ٹارگٹ کلر یاسر کے سر کی قمیت تیس لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی پنجاب میں  کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 6 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 6 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کا تعلق مختلف کلعدم تنظیموں سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں دہشت گردوں کیخلاف تابر توڑ کارروائیاں جاری ہیں، سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 6 مشتبہ دہشتگردوں کو حراست لے لیا۔

    مشتبہ دہشت گردوں کو لاہور گوجرانوالہ اور راولپنڈی سے گرفتار کیا، ان کا تعلق مختلف کلعدم تنظیموں سے ہے، گرفتار دہشت گردوں میں واحد بھٹی, جمیل الرحمٰن، محمد عبداللہ ، محسن خورشید، عمران خان ، کاشف علی شامل ہیں۔

    آپریشن کے دوران 13 مشتبہ افراد سے تفتیش بھی کی گئی جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر بارودی مواد برآمد بھی کرلیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کومزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • سندھ ریولوشنری آرمی کے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر

    سندھ ریولوشنری آرمی کے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر

    کراچی: سندھ ریولوشنری آرمی کے دہشت گردوں کی تصاویر اور دیگر تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر اور کھارادر دھماکوں میں ملوث علیحدگی پسند تنظیم سندھ ریولوشنری آرمی کے دہشت گردوں سے متعلق تفصیلات اور ان کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں۔

    ایس آر اے کا طریقہ واردات کیا تھا؟ اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے علیحدگی پسند تنظیم کے کراچی چیپٹر کا کس حد تک خاتمہ کیا؟ کراچی دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں سے متعلق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد اللہ ڈنو اور نواب سی ٹی ڈی سے کراچی میں فائرنگ کے تبادلے میں مارے جا چکے ہیں۔

    صدر دھماکے کے اہم ملزم صابر کھرل کو سی ٹی ڈی کراچی نے گرفتار کر لیا ہے، جب کہ منظور چنا نامی مبینہ دہشت گرد کو حیدر آباد سے گرفتار کیا گیا، منظور چنا اندرون سندھ ریلوے پٹریوں پر بلاسٹ میں بھی ملوث رہا ہے۔

    سی ٹی ڈی نے چند روز قبل یونیورسٹی روڈ کشمیر پارک کے قریب سے سرمد علی اور ثناءاللہ کو بھی گرفتار کیا، سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان تعلیمی اداروں میں طلبہ کی پاکستان مخالف ذہن سازی کرتے تھے، اور سوشل میڈیا پر بھی پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث ہیں۔

    علیحدگی پسند تنظیم کے لیے دہشت گردی کرنے والے پولیس اہل کار دلبر علی نے بھی دوران تفتیش اہم انکشافات کیے، دلبر علی علیحدگی پسند تنظیم کے اہم رکن عاقب چاندیو کا قریبی ساتھی اور کلاس فیلو تھا۔

    سی ٹی ڈی نے دلبر علی کے قریبی 2 پولیس اہل کاروں کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے، سی ٹی ڈی نے 3 اہم ملزمان اصغر شاہ، ذوالفقار خاصخیلی اور رسول بخش کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

  • انارکلی دھماکے میں ملوث 2 زیرحراست  دہشت گرد مارے گئے

    انارکلی دھماکے میں ملوث 2 زیرحراست دہشت گرد مارے گئے

    لاہور : انارکلی دھماکے میں ملوث 2 زیرحراست مبینہ دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ملزمان عبدالرزاق اور ثنا اللہ کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور کے علاقے بادامی باغ میں مبینہ کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دونوں دہشت گرد انار کلی دھماکے میں ملوث تھے، ملزمان کو اسلحہ اور بارودی موادکی ریکوری کیلئے کھوکھر پنڈلے جایا گیا کہ ٹھکانے پر پہنچتے ہی دہشت گردوں کے 4 ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

    حکام نے کہا کہ ساتھیوں کی فائرنگ سےگرفتاردہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں عبدالرزاق ،ثنااللہ کاتعلق کالعدم تنظیم سےتھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق جائے وقوع سے رائفل برآمد کرلی گئی ہے اور سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انار کلی بم دھماکے کے مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    حکام نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ وہ اپنی مذموم کارروائیوں کے لئے لاہور پہنچ رہے ہیں جس پر کامیاب کارروائی کے دوران ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، دہشت گردوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والےاداروں اور ٹرین کی بوگی کو نشانہ بنایاجاناتھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں لاہور کے مشہور انارکلی بازار میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ تینتیس زخمی ہوئے تھے، پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 9سالہ ابصار، 18سالہ یاسر اور 30سالہ رمضان کے نام سے ہوئی۔

    کالعدم جماعت بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی۔

  • کراچی: مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک، صدر دھماکے میں ملوث ہونے کا امکان

    کراچی: مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک، صدر دھماکے میں ملوث ہونے کا امکان

    کراچی: شہر قائد میں پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا صدر دھماکے میں ملوث ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا ماڑی پور پانچ سو کوارٹر روڈ پر دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، اس کارروائی میں فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک دہشت گرد موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سے ہے، جن کی شناخت اللہ ڈنو اور نواب کے ناموں سے ہوئی ہے، مظہر مشوانی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد صدر دھماکے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

    کراچی میں دھماکا، ایک شخص جاں‌ بحق، کئی گاڑیاں تباہ

    انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ ہلاک دہشت گرد صدر دھماکے میں ملوث تھے، دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی بر آمد کیا گیا ہے، کارروائی کے دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

    دریں اثنا، ضلع ساؤتھ میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا گیا ہے، یہ آپریشن صدر کے علاقے ہجرت کالونی اور کلفٹن کے علاقے شاہ رسول میں کیا گیا، آپریشن میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق آپریشن کے دوران ہوٹلوں میں بیٹھے لوگوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، دوران آپریشن متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں جن میں 21 مرد شامل ہیں۔

  • دہشت گردی روکنے کے لیے بنے ادارے کو انچارجز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا

    دہشت گردی روکنے کے لیے بنے ادارے کو انچارجز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا

    کراچی: سی ٹی ڈی سندھ کو انچارجز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، دہشت گردی کے انسداد کے لیے بنے سی ٹی ڈی میں افسران کا فقدان انکشاف ہوا ہے۔

    سندھ پولیس کی ویب سائٹ کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ میں افسران کا فقدان سامنے آیا ہے، سی ٹی ڈی سندھ کی 12 میں سے 9 اہم سیٹیں خالی پڑی ہوئی ہیں، اور ڈپارٹمنٹ کو انچارجز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

    افسران کی طویل عرصے سے تعیناتی نہ ہونا سندھ پولیس کے لیے سوالیہ نشان بن گیا ہے، خواہش مند افسران ہونے کے باجود سیٹیں کئی عرصے سے خالی ہیں۔

    پولیس ویب سائٹ کے مطابق اس وقت کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ میں کئی ایس ایس پیز کی سیٹیں خالی ہیں، ایس ایس پی آپریشن ون، ٹو اور انویسٹگیشن پر کوئی افسر تعینات نہیں ہے، ایس ایس پی انٹیلیجنس اور فارنزک کی سیٹیں بھی افسران کی منتظر ہیں۔

    کراچی میں‌ مسلسل دھماکے اور انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا طرز عمل

    سی ڈی ڈی میں ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی کے بعد صرف ایک ایس ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ہر دھماکے کے بعد مخصوص افسر بیان دینے اسپاٹ پر آ جاتے ہیں، اور دہشت گردی کو روکنے کے لیے پیشگی اقدامات کی کوئی خبر نہیں۔

  • سی ٹی ڈی کی پنجاب کے  اضلاع میں  کارروائیاں،  کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی پنجاب کے اضلاع میں کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے کالعدم تنظیموں کے 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کیں اور کارروائیوں کے دوران 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مبینہ دہشت گردوں کیخلاف 6 مختلف مقدمات بھی درج ہیں اور تمام گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 18 مشتبہ افراد سے تحقیقات کی گئیں اور کارروائیوں کے دوران 885گرام بارودی مواد ،6دستی بم ،9سیفٹی فیوز ، 50 ہزار ، موبائل فون اور منوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا۔

    یاد رہے دو ماہ قبل صوبہ پنجاب میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے متعدد کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کئے تھے اور ملزمان سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی شناخت یوسف، اشرف، سعید اور حبیب کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔