Tag: سی ٹی ڈی

  • پشاور : سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی  کے 4 دہشت گرد ہلاک

    پشاور : سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک

    پشاور: سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ میں سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کی ، تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

    مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں نور محمد شامل ہیں ، جس کے سر پر 15 لاکھ کا انعام مقررتھا۔

    حکام کے مطابق آپریشن کے دوران کلاشنکوف ،3 میگزین،رائفل ، 2 پستول اورمیگزین اور بڑی تعداد میں کارتوس ، شناختی کارڈ، نقد ی، مختلف قسم کارڈز،موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے مختلف گروپوں سے تھا۔

  • پنجاب میں تخریب کاری کا منصوبہ بنانے والے 5 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں تخریب کاری کا منصوبہ بنانے والے 5 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے، دہشت گردوں نے پنجاب میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے صوبے بھر میں 19 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جس میں 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے ڈیٹو نیٹر، دھماکہ خیز مواد، بینڈ گرینیڈ، سیفٹی فیوز، کیش، آئی ای ڈی و دیگر مواد برآمد ہوا ہے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں نے پنجاب میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

  • پشاور: 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے اشتہار جاری

    پشاور: 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے اشتہار جاری

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا، دونوں دہشت گرد انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے اشتہار جاری کردیا۔

    مبینہ ملزمان حسن شاہ اور خالد کی گرفتاری کے لیے 20 لاکھ روپے کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

    دونوں دہشت گرد پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کو مطلوب ہیں۔

    اشتہار میں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھنے کا کہا گیا ہے، اشتہار کے مطابق دونوں دہشت گرد انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں اور عوام سے انہیں پکڑنے میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد  گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گرفتار

    کراچی : کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد فضل الرحمان عرف فضلو کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ لاء انفور سمنٹ ایجنسیز ٹارگٹ کلنگ سیل نے خفیہ اطلاع پر نیو کراچی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد فضل الرحمان عرف فضلو کو گرفتار کرلیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے کہا گرفتار مبینہ دہشت گرد کا تعلق سنی تحریک سے ہے، ملزم فضل الرحمان عرف فضلولائنزایریا ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج تھا جبکہ 2011 سے قتل وغارت گری میں ملوث تھا۔

    چوہدری صفدر نے بتایا کہ ملزم لائنزایریاکایونٹ انچارج بھی رہا ہے اور پولیس مقابلہ،قتل،اقدام قتل کےکیسزمیں بھی ملوث ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے2011میں بھتہ نہ دینےپردکاندارکوقتل کیا جبکہ 2012 میں ایم کیو ایم کارکن صلاح الدین کوگولیاں ماریں۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا ملزم نے2012میں ایم کیوایم کونسلر بابوریڈ کی ٹارگٹ کلنگ کی جبکہ اےایس آئی علی محسن نقوی کو قتل کیا اور بریگیڈپولیس اسٹیشن کی موبائل پرحملہ کیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزم نے2013میں ہڑتال میں گاڑی کو لوٹا اور پھرآگ لگا دی، ملزم کے انکشافات اور تصدیق کے بعد کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

  • سی ٹی ڈی کے پنجاب میں 37 مقامات پر آپریشنز

    سی ٹی ڈی کے پنجاب میں 37 مقامات پر آپریشنز

    لاہور: صوبہ پنجاب میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے متعدد کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کرلیے، ملزمان سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں 37 مقامات پر آپریشنز کر کے 4 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

    چھاپوں کے دوران 39 افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت یوسف، اشرف، سعید اور حبیب کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان سے ڈھائی کلو دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے، ملزم سعید کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرتا تھا، اس کے پاس سے بھاری رقم برآمد ہوئی ہے۔

  • زیارت ریزیڈنسی پر حملے میں ملوث دہشت گرد گرفتار

    زیارت ریزیڈنسی پر حملے میں ملوث دہشت گرد گرفتار

    کوئٹہ: بلوچستان میں واقع زیارت ریزیڈنسی پر حملے میں ملوث دہشت گرد گرفتار ہو گیا۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سی ٹی ڈی کی ایک کارروائی میں بانئ پاکستان کی رہائش گاہ زیارت ریزیڈنسی پر حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا، مبینہ دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ 15 جون 2013 کو کچھ دہشت گردوں نے قائد اعظم ریزیڈنسی پر حملہ کیا تھا، اس حملے میں 4 سیکیورٹی پر مامور گارڈ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور ریزیڈنسی کی عمارت بھی آگ میں جل گئی تھی، جس کے بعد اگست 2014 میں اس کی دوبارہ تعمیر کا کام مکمل ہوا۔

    جون 2015 میں کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس میں بلوچ قوم پرست رہنما نواب زادہ حیر بیار مری سمیت 33 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔

    اس وقت کے ایس ایس پی آپریشنز اعتزاز احمد گورایا نے بتایا تھا کہ اس دہشت گرد حملے میں کُل 12 حملہ آوروں نے حصہ لیا تھا۔

  • پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ بنانے والے دہشت گرد گرفتار

    پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ بنانے والے دہشت گرد گرفتار

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش کے 2 کارندے گرفتار کرلیے گئے، دہشت گرد چارسدہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) مردان نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے 2 کارندے گرفتار کرلیے، دہشت گردوں سے بارود، ڈیٹو نیٹر اور 4 سیفٹی فیوز پرائما کارڈ برآمد ہوئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عارف اور فضل شامل ہیں، دہشت گرد بم بنانے کی غرض سے درگئی روڈ پر موجود تھے۔

    حکام کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد چارسدہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے۔

    یاد رہے کہ 2 روز قبل سی ٹی ڈی نے بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبا پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ کی تھی، جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوف اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

  • واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا جونیئر کلرک انتہائی مطلوب دہشت گرد نکلا

    واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا جونیئر کلرک انتہائی مطلوب دہشت گرد نکلا

    کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی نے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیا، ملزم سنہ 2011 سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں جونیئر کلرک کی ملازمت کر رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا جونیئر کلرک انتہائی مطلوب دہشت گرد نکلا جسے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ناگن چورنگی سے گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد افتخار عرف پٹن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم ایس پی عزیز الرحمٰن شہید کے 2 بیٹوں سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے 11 جولائی 1997 کو گھات لگا کر ٹارگٹ کلنگ کی، حملے میں ایف آئی اے کے سب انسپکٹر کاشف عزیز اور راشد عزیز شہید ہوئے، حملے میں پولیس کانسٹیبل ارشد بیگ اور کانسٹیبل جاوید کی بھی شہادت ہوئی۔

    سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے اسی روز ڈی ایس پی شہباز کے ڈرائیور راشد اللہ کو بھی شہید کیا، گرفتار ملزم سنہ 2011 سے واٹر بورڈ میں جونیئر کلرک کی ملازمت کر رہا ہے۔

  • داسو واقعے میں ملوث تمام دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار ہوچکے ہیں: سی ٹی ڈی

    داسو واقعے میں ملوث تمام دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار ہوچکے ہیں: سی ٹی ڈی

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جاوید اقبال وزیر کا کہنا ہے کہ داسو واقعے میں ملوث تمام دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جاوید اقبال وزیر نے سالانہ کارکردگی کی بریفنگ میں بتایا کہ داسو واقعے میں انٹیلی جنس تعاون سے تمام دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

    ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ داسو واقعے میں ملوث سہولت کار بھی گرفتار ہیں، واقعے کے خودکش بمبار کی مکمل شناخت ہوچکی تھی۔ پاکستان میں موجود مذکورہ پورا نیٹ ورک گرفتار ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پشاور سی ٹی ڈی نے آئی ایس کے 3 بڑے گروپ مقابلوں میں ختم کیے، جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کرنے والے 9 دہشت گرد مارے گے۔

    جاوید اقبال وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں قبائلی جھگڑوں سمیت 237 دہشت گردی کے واقعات ہوئے، سنہ 2021 میں 561 ایف آئی آرز درج ہوئیں جو گزشتہ سال سے زیادہ ہیں۔

    ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ 599 ہائی پروفائل دہشت گرد گرفتار ہوئے، گرفتاردہشت گردوں کے سر کی قیمت 20 کروڑ روپے تھی۔ منی لانڈرنگ کے خلاف سب سے زیادہ کارروائیاں پختونخواہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کیں۔

  • پنجاب میں درجنوں کارروائیاں، کئی مبینہ دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں درجنوں کارروائیاں، کئی مبینہ دہشت گرد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں درجنوں کارروائیاں کی گئیں جن کے دوران 6 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے، ملزمان کا تعلق مختلف کالعدم جماعتوں سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 29 کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 6 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان کو صوبے کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کا تعلق مختلف کالعدم جماعتوں سے ہے۔