Tag: سی ٹی ڈی

  • کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے،ملزمان میں محسن الرحمان اور بابر الدین شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ 2014 میں گولیمار میں ٹریفک اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کیا،پاپوش نگر میں شاہد نامی پولیس اہلکار کو ٹارگٹ بنایا۔

    سی ٹی ڈی انچارج علی رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان خاتون سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکنان ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے گولیمار میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے 2 کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشت گرد گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گولیمار میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے 2 کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی علی رضا نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے،ملزمان کا ہدف سکیورٹی اداروں، پولیس اور مذہبی افراد تھے۔

    سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی 4 ٹیمیں فعال ہوچکی ہیں۔ملزمان نے دوران تفتیش 6 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

    کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار

    اس سے قبل 10 جولائی کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ سے لیاری گینگ وار اور عمر کچھی گروپ کے کارندے کو گرفتار کیا تھا۔

  • سی ٹی ڈی کی گوجرانولہ میں کارروائی،2 دہشت گردگرفتار

    سی ٹی ڈی کی گوجرانولہ میں کارروائی،2 دہشت گردگرفتار

    لاہور: کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گوجرانولہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانولہ میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں امیر اللہ اور جاوید علی شامل ہیں،دونوں دہشت گردوں کوگوجرانوالہ بائی پاس کے قریب سےگرفتار کیاگیا۔

    ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔گرفتار دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کی ڈی جی خان میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈرگرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کر کے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا تھا۔

  • پی ایس ایکس حملہ: تحقیقات میں سی ٹی ڈی کا اہم انکشاف

    پی ایس ایکس حملہ: تحقیقات میں سی ٹی ڈی کا اہم انکشاف

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق تحقیقات کے دوران سی ٹی ڈی نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد سلیمان کے فوری ہلاک ہونے پر دہشت گردوں کا پلان فیل ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق سی ٹی ڈی نے تحقیقات کے دوران انکشاف کیا ہے کہ لیاری، بلدیہ، مشرف کالونی میں دہشت گردوں کے سلیپر سیلزکی اطلاعات ہیں۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد سلیمان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ریکی کی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اندر کا راستہ دہشت گرد سلیمان کو معلوم تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے کہا ہے کہ سلیمان کے ساتھ دیگر 3 دہشت گردوں کو اندر کا راستہ معلوم نہ تھا،سلیمان کے فوری ہلاک ہونے پر دہشت گردوں کا پلان فیل ہوا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ، چاروں حملہ آور ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی عمارت پر حملے کی کوشش کرنے والے چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور 3 سیکورٹی گارڈ شہید ہوئے تھے۔

  • سی ٹی ڈی کی ڈی جی خان میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈرگرفتار

    سی ٹی ڈی کی ڈی جی خان میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈرگرفتار

    لاہور: کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈی جی خان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کر کے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم سپاہ محمد سے ہے، دہشت گرد کی شناخت قیصر عباس کے نام سے ہوئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق دہشت گرد کا ہدف ڈی جی خان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے۔گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    نارووال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد گرفتار

    اس سے قبل رواں ماہ 10 جون کو صوبہ پنجاب کے شہر نارووال میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر کے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی،2 دہشت گردگرفتار

    یاد رہے کہ رواں سال 27 اپریل کو کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈی جی خان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

  • نارووال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد گرفتار

    نارووال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد گرفتار

    لاہور: کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے نارووال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشت گردگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر نارووال میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر کے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بابر ملہی حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔دہشت گرد کےخلاف تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی،2 دہشت گردگرفتار

    اس سے قبل رواں سال 27 اپریل کو کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈی جی خان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے تھا، دہشت گردوں کا ہدف ڈی جی خان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے۔

  • سی ٹی ڈی سندھ کی اہم کارروائی، استاد تاجو کا بھتیجا گرفتار

    سی ٹی ڈی سندھ کی اہم کارروائی، استاد تاجو کا بھتیجا گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن سندھ نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ لیاری گینگ وار کے اہم کردار استاد تاجو کا بھتیجا گرفتار کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے سائٹ کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران استاد تاجو کے بھتیجے آصف کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ کی 12 وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزم نے اقدام قتل اور مخالف گروپوں پر اندھا دھند فائرنگ کا بھی اعتراف کیا، ملزم آصف ٹوینٹی ٹوینٹی جوئے کا اڈا بھی چلاتا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے نیا آباد میں 2010 میں امجد ہیروئنی کو قتل کیا، 2011 میں عثمان آباد اور کھارادر گول باغیچے میں متحدہ کے کارکنان کو قتل کیا، آگرہ تاج میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر مخالف کو قتل کیا، گھاس منڈی کے علاقے میں سعید سرائیکی کو قتل کیا، 2012 میں عثمان آباد کے ایم سی واٹر پمپ کے قریب اقبال کانا کو قتل کیا، 2013 میں ساتھیوں کے ساتھ کالا بورڈ میں مقصود گجراتی کو قتل کیا۔

    لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف ملٹری ٹرائل مکمل

    چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزم نے مچھلی مارکیٹ بغدادی میں اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس سے ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ لیاری آپریشن کے بعد ملزم دبئی فرار ہو گیا تھا، اور حال میں کراچی پہنچا تھا جسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم اب بھی استاد تاجو کے رابطے میں تھا، استاد تاجو واپس آ کر لیاری میں اپنا گروہ منظم کرنا چاہتا ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی،2 دہشت گردگرفتار

    سی ٹی ڈی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی،2 دہشت گردگرفتار

    لاہور: کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈی جی خان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، دہشت گردوں کا ہدف ڈی جی خان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی، خیسورہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کی فیصل آباد میں کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ رواں سال 3 فروری کو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سیفٹی فیوزز، 3ڈیٹو نیٹرز ، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں عبداالسلام،مائودود چشتی، علی خان کا تعلق کلعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں نے حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

  • کراچی میں کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی: شہر قائد سے کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات پر سی ٹی ڈی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں میں سمیع اللہ عرف ارشد اور محمد جعفر عرف برکت عرف افتخار شامل ہیں، یہ ملزمان پاک فوج، نیوی، رینجرز اور پولیس کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان سیاسی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہے، ملزمان نے عبداللہ دانش اور نعیم عرف ماسٹر کے ساتھ مل کر کارروائی کی، ملزمان نے عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے ساتھ مل کر بھی کارروائی کی تھی، ان ملزمان نے مزید دو افراد عطاالرحمان عرف نعیم بخاری اور صابر سے مل کر بھی کارروائی کی۔

    رینجرز ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے ماسٹر مائنڈ عطاالرحمان عرف نعیم بخاری اور صابر پہلے سے گرفتار ہیں، یہ ملزمان دہشت گردوں کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل ہیں، ان پرحکومت سندھ نے فی کس 50 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا ہے، ملزمان کی نشان دہی پر دہشت گردی میں استعمال اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

  • گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، دہشت گرد گرفتار

    گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، دہشت گرد گرفتار

    گوجرانوالہ: پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ کارروائی پنجاب کے شہر گوجرنوالہ میں کی گئی۔ انسداد دہشت گردی فورس کے حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر اروپ نہر پل کے قریب کی گئی۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد کی شناخت زین العابدین کے نام سے ہوئی، دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ خیال رہے کہ فروری میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپامنٹ نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، بہاولنگر ہارون آباد سے 3 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں پنجاب کے شہر بہاولنگر ہارون آباد بائی پاس سے سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گردوں نے بہاولنگر میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا، ملزمان سے 2 تھیلوں میں 869 اور 613 گرام دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔