Tag: سی ٹی ڈی

  • سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی، شاہ گینگ کے 2 اشتہاری ہلاک

    سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی، شاہ گینگ کے 2 اشتہاری ہلاک

    پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شاہ گینگ کے 2 اشتہاری ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی نے خفیہ اطلاع پر گوجرہ میں شاہ گینگ کیخلاف آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں شاہ گینگ کے مزید 2 اشتہاری ہلاک ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ اشتہاریوں کی موجودگی پر خفیہ اطلاع پر سی سی ڈی نے چھاپہ مارا، ملزمان  سے فائرنگ کا تبادلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا اس دوران 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے، ہلاک ملزمان کی شناخت  وقاص اور انعام الحق کے نام سے ہوئی ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دونوں اشتہاری قتل، بھتہ، راہزنی، ڈکیتی سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے، شاہ گینگ کے 4 سرغنہ پہلے ہی پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔

    ہلاک ملزمان میں گلفام شاہ، عمر شاہ، حسن شاہ اور بلال شاہ شامل ہیں، چاروں ہلاک ملزمان فیصل آباد کے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے۔

    قصور میں دو ڈاکو ہلاک

    قصور میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے، سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نقاش بٹ اور عثمان عرف اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب سیالکوٹ میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلے اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک فرار ہوگیا، ہلاک ڈاکو معصوم عرف موما اقدام قتل، ڈکیتی سمیت سترہ سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

  • سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیر حراست ملزم مارا ہوگیا

    سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیر حراست ملزم مارا ہوگیا

    لاہور: رات گئے لاہور میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارمنٹ (سی سی ڈی) کے دوسرا مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم مارا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا، سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم کو ریکوری کیلئے لے کر گئے تھے۔

    سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس سے زیر حراست ملزم وقاص اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے، قبل ازیں شیرا کوٹ کے علاقہ میں بھی سی سی ڈی پولیس کے ایک اور مبینہ مقابلہ میں خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا۔ ملزم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی۔

    https://urdu.arynews.tv/ctd-arrests-10-alleged-terrorists-from-punjab/

    اس سے قبل سی سی ڈی زیرحراست اغوا برائے تاوان کے ملزم طیب کو نشاندہی کے لیے شاد باغ لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کے لیے پولیس ہر فائرنگ کردی تاہم اہلکار محفوظ رہے جبکہ ملزم طیب اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔

    سی سی ڈی نے اغوا برائے تاوان سیل نے ملزم طیب کو گرفتار کیا تھا، ہلاک ملزم نے 2023 میں گرین ٹاون کے علاقے میں ایک شخص کو نشہ آور چیز کھلا کر قتل کیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ گرین ٹاﺅن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشت گرد ہلاک، 6 فرار

    سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشت گرد ہلاک، 6 فرار

    میانوالی میں دہشت گردوں کےدرمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

    ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، دہشت گردوں کے قبضے سے رائفلیں، 3 دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے جبکہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے رمانی خیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کرلی ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ttp-still-gets-financial-logistic-support-from-afghan-taliban/

  • سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    ساہیوال : سی ٹی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا دہشت گرد سے اسلحہ، بارودی مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور بیٹری برآمد ہوئی ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کی شناخت شادو خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار

    یاد رہے کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے نام کی ویڈیو بنائی تھی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم مزار قائد کے باہر بھی ویڈیو بنا کر پھیلائی تھی، گرفتار ملزم کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی ہے، حسن کارروائی کے بعد ڈیرہ اسمعیل خان میں رپوش ہو گیا تھا۔

  • کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے درخشاں میں کارروائی کی ، سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے جاری رہا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک دہشتگرد گولی لگنے سےہکا ہوا،دوسرے نے خود کو بم سے اڑالیا۔

    کارروائی میں خودکش جیکٹ ،گولہ باروددھماکاخیز مواد ،ہتھیار برآمد ہوئے، ہلاک دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    یاد رہے دو روز قبل صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقہ خانی بابا میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک حملہ آوروں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلی گئی، ہلاک حملہ اور شر پسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

  • پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،  9 مبینہ حملہ آور ہلاک

    پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 مبینہ حملہ آور ہلاک

    پشین : سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 9 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا، ہلاک افراد شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقہ خانی بابا میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک حملہ آوروں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلی گئی، ہلاک حملہ اور شر پسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سی ٹی ڈی کی کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات پرمبنی آپریشن سے ایک بڑاسانحہ روکا گیا۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے تک سرگرم رہیں گے، امن دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔

  • میانوالی پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک

    میانوالی پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک

    میانوالی میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے مکڑوال میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران 10 سے زائد خوارجی دہشتگرد مارے گئے، متعدد ملزمان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس آپریشن میں کئی دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک مقامی شخص زخمی بھی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی شخص کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او میانوالی آپریشن کی سربراہی کررہے ہیں۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابی پر میانوالی پولیس کو شاباشی دی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

  • کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار

    کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار

    کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اسلام آباد نے کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے نام کی ویڈیو بنائی تھی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مزار قائد کے باہر بھی ویڈیو بنا کر پھیلائی تھی، گرفتار ملزم کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی ہے، حسن کارروائی کے بعد ڈیرہ اسمعیل خان میں رپوش ہو گیا تھا۔

    حکام نے مزید کہا کہ خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا گیا، تعلق خوارجی گروپ سے ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور وڈیوز بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

    دکی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع دکی میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    کارروائی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع پر کی گئی، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو دیکھ کر مشتبہ افراد نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

  • دکی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    دکی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع دکی میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز  نے مشترکہ کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ کاروائی کی۔

    کارروائی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع پر کی گئی، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو دیکھ کر مشتبہ افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دکی ڈبر پہاڑ کے مقام پر آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کوئلہ کانوں، فورسز اور شہریوں پرحملوں میں ملوث تھے تاہم دہشتگردوں کی لاشیں دکی اسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد کوئٹہ روانہ کردی گئی ہیں۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ کارروائی کی جگہ سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے تاہم گروپ کے بقیہ نیٹ ورک اور ساتھیوں کا سراغ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

    خیال رہے بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں مزدوروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    صوبے کے دور دراز علاقوں میں متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد افراد کو اغوا کیا گیا ہے۔

  • کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار

    کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار

    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی دی) نے نواب شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی دی) کا نواب شاہ میں ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، مقابلے کے دوران عبدالغنی بروہی گرفتار جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق  گرفتار ملزم سے پستول دو میگزین، گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا، عبدالغنی بروہی کے ساتھی اویس عرف دریا خان راجپر اور بشیر شر فرار ہو گئے۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی سندھ نے سچل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آراے سے تعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزم ایس آراے کے کمانڈر اصغر علی شاہ اور نوراحمد چانڈیو کا قریبی ساتھی ہے۔ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی قتل، اقدام قتل اوردھماکا خیز مواد کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

    گرفتار ملزم ایس آر اے کے کمانڈر سے ہدایت لیکر دیگر کارکنان غلام شبیر ملاح اور بشیر شرتک پہنچاتا تھا، ملزم نوجوان لڑکوں کو ایس آراے میں شمولت اور پارٹی اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دیتا تھا۔