Tag: سی ٹی ڈی

  • چینی قونصل خانے پرحملہ:عدالت کا تفتیشی افسرکو24جنوری کومقدمےسے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم

    چینی قونصل خانے پرحملہ:عدالت کا تفتیشی افسرکو24جنوری کومقدمےسے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم

    کراچی: چینی قونصل خانے پرحملے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سی ٹی ڈی کی تفتیش پر عدالت نے اعتراضات لگا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی قونصل خانے پرحملے سے متعلق انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت میں سماعت کے دوران سی ٹی ڈی حکام نے مقدمہ داخل دفترکرنے کی رپورٹ جمع کرائی جس پر عدالت نے اعتراضات لگا دیے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے استفسار کیا کہ اتنے بڑے واقعے کا مقدمہ اے کلاس کیوں کیا؟، ملزمان گرفتار نہیں ہوئے تو مقدمہ اے کلاس کردیں۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پیش کی گئی رپورٹ میں ایس پی کا نام کیوں نہیں ہے، آئندہ سماعت پررپورٹ میں ایس پی کا نام بھی لکھ کرجمع کرائیں۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ کیس میں اب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا، جب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوتا کیس داخل دفترکیا جائے، اے کلاس رپورٹ میں اسلم اچھو کو عدم گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق اسلم اچھو کے مارے جانے کی اطلاع ہےلیکن تصدیق نہیں ہوئی،4 کلاشنکوف، 2آئی ای ی، ڈیٹونیٹر، دستی بم، باردو، گولیاں برآمد ہوئیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیر بخش مری کے بیٹے حربیار مری کا نام ملزمان میں شامل ہے، نامزد ملزمان میں رحمان گل ، شیخو، منشی، شیردل و دیگر شامل ہیں۔

    سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقدمے میں دہشت گردی، سندھ اسلحہ ایکٹ اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے چینی قونصل خانے پرحملے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسرکو24 جنوری کومقدمے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

  • سی ٹی ڈی کی کورنگی میں کارروائی‘ رئیس ماما کا قریبی ساتھی گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کورنگی میں کارروائی‘ رئیس ماما کا قریبی ساتھی گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے رئیس ماما کے قریبی ساتھی کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران رئیس ماما کے قریبی ساتھی محمد مذمل عرف ہلکا کو گرفتارکرلیا۔

    ایس پی مرتضیٰ بھٹو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ملزم 2001 میں یونٹ 74 کورنگی کا کارکن رہ چکا ہے۔

    ایس پی کے مطابق ملزم نے 2001 میں سیکٹرانچارج کے کہنے پراعجازنامی شخص کی ریکی کی، ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریکی کے بعد شہری کوقتل کیا۔

    مرتضیٰ بھٹو کے مطابق ملزم قتل کیس میں پولیس کومطلوب تھا، ملزم نے پارٹی احکامات پربھتہ خوری، جلاؤ گھیراؤ کا بھی اعتراف کیا۔

    ایس پی مرتضیٰ بھٹو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے ساتھیوں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

    کراچی:شرافی گوٹھ میں پولیس اوررینجرزکی مشترکہ کارروائی‘ 4 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 6 جنوری کو سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

    بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

    بھکر : صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے یہ اہم اور بڑی کارروائی پنجاب کے شہر بھکر میں خانسر چوک کے قریب کی، جس کے باعث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت یوسف عرف حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اس دہشت گرد کو خفیہ اطلاعات پر گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے دہشت گرد کے قبضہ سے خودکش جیکٹ، دستی بم، پستول برآمد کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :گجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی فورس نے گزشتہ برس 26 دسمبر کو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جو کرسمس کی تقریبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔

  • کراچی 2018: دہشت گردی کا ایک بھی کیس حل نہ ہو سکا

    کراچی 2018: دہشت گردی کا ایک بھی کیس حل نہ ہو سکا

    کراچی: رواں سال پولیس کے انسدادِ دہشت گردی سیل کی کارکردگی مایوس کن رہی، 2018 میں ہونے والی دہشت گردی کا کوئی ایک بھی کیس حل نہ ہو سکا۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2018 میں دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے تاہم پولیس کا انسدادِ دہشت گردی سیل کوئی ایک بھی کیس حل نہ کر سکا۔

    [bs-quote quote=”دہشت گردی کے 10 بڑے واقعات پیش آئے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    سال کے دوران شہر میں دہشت گردی کے 10 بڑے واقعات پیش آئے، تفتیش جوں کی توں رہی۔

    5 فروری کو کلفٹن میں گاڑی پر فائرنگ سے چینی باشندہ قتل کیا گیا تھا، 5 ماہ بعد چینی باشندے کے قتل میں سی ٹی ڈی کے گرفتار 2 ملزم عدم ثبوت پر بری کیے گئے۔

    رواں برس دہشت گردوں کی فائرنگ سے 6 پولیس اہل کار شہید ہوئے، پولیس اہل کاروں کے قتل کی تفتیش سی ٹی ڈی کے پاس گئی، تاہم کوئی قاتل نہ پکڑا جا سکا۔

    قائد آباد پل کے قریب دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ میں درج ہوا، اس دھماکے کی تفتیش کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

    چینی قونصلیٹ حملے میں سی ٹی ڈی نے سہولت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا لیکن عدالت میں جمع کیس رپورٹ میں کسی سہولت کار کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: نئے سال کے آغاز پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام


    ڈیفنس کار دھماکے کی تفتیش میں بھی ملوث عناصر کے نام تک سامنے نہیں آئے، دوسری طرف سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قتل کیس میں بھی سی ٹی ڈی کی مختلف ٹیموں کی تحقیقات جاری ہیں۔

    خیال رہے کہ آج کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو دستی بم اور بارود سے بھری موٹرسائیکل برآمد کی، جب کہ پانچ مشکوک افراد بھی گرفتار ہوئے۔

  • گجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    گجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    گجرانوالہ: صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے یہ اہم اور بڑی کارروائی پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں کی جس کے باعث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار خطرناک دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں محمد تواسین، محمد جنید، منیر احمد اور تاج محمد شاہ شامل ہیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر فرانسس آباد شیخوپورہ روڈ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    گجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، چار دہشت گرد ہلاک

    گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد برآمد کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد کرسمس کی تقریبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے، تاہم ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    خیال رہے کہ مئی 2016 میں انسدادِ دہشت گردی ڈپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) نے گجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے لاہور اور سیالکوٹ میں سرکاری عمارتوں پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا تھا، اس کارروائی میں چار دہشت گرد گرفتار بھی ہوئے تھے۔

  • کراچی: رینجرز کی ملیرماڈل کالونی میں کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز کی ملیرماڈل کالونی میں کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان میں جاوید اقبال ، سلیم عرف واجہ شامل ہیں، ملزم جاوید اقبال سی ٹی ڈی کا برطرف اہلکارہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزم جاوید کومارچ 2018 میں سی ٹی ڈی سے برطرف کیا گیا تھا، ملزم پرشہریوں کوغیر قانونی حراست میں لے کر رشوت لینے کا الزام تھا۔

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ملیرمیں جرائم پیشہ کی سہولت کاری میں بھی ملوث رہا، ملزم جاوید 2016 میں ڈکیتی کیس میں بھی گرفتارہوچکا ہے۔

    ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم نے مزید 5 ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے غیرقانونی اسلحہ، ہتھکڑی اورسی ٹی ڈی کا کارڈ برآمد ہوا ہے۔

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم سلیم برطرف سی ٹی ڈی انسپکٹرظہیرکا ساتھی ہے، ملزم سلیم ظہیرگل کے ساتھ غیرقانونی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

    جرائم میں ملوث سی ٹی ڈی کا برطرف انسپکٹر گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں رینجرز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے بر طرف انسپکٹر ظہیراحمد عرف گل کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

  • رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، جرائم میں ملوث سی ٹی ڈی  کا برطرف انسپکٹر گرفتار

    رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، جرائم میں ملوث سی ٹی ڈی کا برطرف انسپکٹر گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں رینجرز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے بر طرف انسپکٹر ظہیراحمد عرف گل کو گرفتار کرلیا، ملزم جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں رینجرز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے برطرف انسپکٹر ظہیر احمد عرف گل کو گرفتار کرلیا گیا۔

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ظہیر جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ ملزم کو اغوا برائے تاوان پر سی ٹی ڈی سے برطرف کیا گیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم گینگ وار اور سہیل ڈاڈاگروپ کواسلحہ فراہم کرتارہا اور منشیات فروشوں، قبضہ مافیا کی معاونت سے سہولت کاری کرتا تھا۔

    رینجرز ترجمان کا کہنا تھا ملزم برطرفی کےباوجودجعلی گرفتاریوں،رشوت لینےمیں ملوث رہا جبکہ اس سے کلاشنکوف ،رائفل، 12بور، دستی بم، 32بور پستول ، بڑی تعدادمیں گولیاں،27کلوبارودی مواد اور 2 کلو چرس برآمد ہوئیں۔

    ترجمان کے مطابق ملزم کےقبضے سے مختلف ممالک کی کرنسی بھی برآمد کی گئی، جن میں امریکی ڈالر، ہانگ کانگ، ایرانی، سعودی ریال، بھارتی کرنسی شامل ہیں۔

    رینجر ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کوقانونی چارہ جوئی کے لئے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے۔

  • 2015 میں نوجوان کے اغوا، قتل اور لاش جلانے کا مرکزی ملزم گرفتار

    2015 میں نوجوان کے اغوا، قتل اور لاش جلانے کا مرکزی ملزم گرفتار

    کراچی: 2015 میں شاہ فیصل کالونی سے نوجوان کے اغوا کے بعد قتل اور لاش جلانے کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم عدیل کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم عدیل نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر محلے دار اور دوست بلال کو تاوان کے لیے اغوا کیا، بعد ازاں نوجوان پر تشدد کر کے اسے جان سے مارا اور لاش جلا دی۔

    [bs-quote quote=”ملزم عدیل واردات کے بعد دبئی فرار ہو گیا تھا: سی ٹی ڈی
    ملزمان کی گرفتاری پر سکون ملا: والد رضوان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج راجہ عمر خطاب نے کہا کہ ملزم عدیل واردات کے بعد دبئی فرار ہو گیا تھا، اس نے اغوا کے اگلے ہی روز مغوی کو قتل کر دیا تھا اور مغوی کی لاش کمبل میں لپیٹ کر آگ لگا دی تھی۔

    انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مقتول بلال نجی یونی ورسٹی میں میڈیا سائنس کا طالب علم تھا، ملزم عدیل نے مغوی کو تاوان کے لیے اغوا کیا اور مزاحمت پر قتل کر دیا، اغوا اور قتل میں پہلے ہی دو ملزمان گرفتار تھے۔

    راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ بلال کی لاش جلنے کے بعد نا قابلِ شناخت ہوگئی تھی، ملزم عدیل کو رینجرز نے بھی گرفتار کیا تھا لیکن اس نے  اعتراف نہیں کیا، عدیل مقتول بلال کا دوست اور محلے دار تھا، ملزم کو معین آباد مہران ڈپو کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد گرفتار


    دریں اثنا مقتول نوجوان کے والد رضوان نے کہا کہ بیٹے کی سال گرہ پر دوست ساتھ لے گئے تھے، اس کے بعد کچھ پتا نہیں چلا، جس پر کیس سی ٹی ڈی میں ٹرانسفر کرایا، ملزمان کے پاس بیٹے کا موبائل تھا جس سے وہ ٹریس ہوئے، ملزم نعمان اور دانش کو پہلے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدیل کافی عرصے سے دبئی میں تھا، ملزم کی شناخت کر لی ہے، ملزمان کی گرفتاری پر اہلِ خانہ کو سکون ملا، بیٹے کو بہت برے طریقے سے مارا گیا، آخری وقت میں بچے کا چہرہ بھی نہ دیکھ سکے تھے۔

    مقتول کے والد رضوان نے مزید بتایا کہ بلال میڈیا سائنس پڑھ رہا تھا، وہ نیوز میں آنا چاہتا تھا، ملزمان رحم کے قابل نہیں ہیں، اپیل کرتا ہوں جلد سے جلد ملزمان کو سزائیں دی جائیں۔

  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد گرفتار

    کراچی : شہرقائد میں سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عصمت، عمران اور واحد شامل ہیں۔ ملزمان زخمی دہشت گردوں کا علاج بھی کرایا کرتے تھے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان رشید اور دستگیر ریلوے ٹریفک پر بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 4 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ رواں سال 5 مئی کو شہرقائد میں محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان فنڈز جمع کرکے افغانستان بھجواتے تھے، دہشت گردوں نے افغانستان سے ٹریننگ بھی حاصل کررکھی تھی۔

    کراچی: کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ رینجرز اہلکارسمیت خاتون زخمی

    واضح رہے کہ رواں سال 11 مارچ کو کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت خاتون زخمی ہوگئی تھی۔

  • گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں خفیہ اطلاع ملنے پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت آصف اور ولی محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں نے حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے علاقے بھکر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائی‘ 6 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ رواں سال 27 مئی کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران خودکش جیکٹس، بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا تھا ۔