Tag: سی ٹی ڈی

  • گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتاردہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ ، بارود ، ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گردوں میں ابو بکر اور عمران شامل ہیں۔


    ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہرملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 30 نومبر کو سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ تین فرار ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سی ٹی ڈی کی کرک میں کارروائی‘ 3 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کرک میں کارروائی‘ 3 دہشت گرد گرفتار

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے کرک میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے کرک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتاردہشت گردوں کا تعلق وزیرستان اورکرک سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے موٹرسائیکل ، دستی بم، پستول، بارودی مواد، بال بیرنگ اورڈیٹونیٹربھی برآمد کیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، گرفتاردہشت گردبھتہ خوری میں پولیس کومطلوب تھے۔


    پشاور میں حساس اداروں کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار


    خیال رہے کہ 30 ستمبر2017 کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے سات دستی بم ، دو آئی ای ڈی ، اور دو میگنیٹ بم بھی برآمد ہوئے تھے۔


    خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد کمی


    یاد رہے کہ دو روز قبل خیبر پختونخواہ پولیس نے سال2017 میں ہونے والی دہشت گردی اور کرائم گراف پر رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد کمی آئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘3 دہشت گرد ہلاک

    فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘3 دہشت گرد ہلاک

    فیصل آباد: : سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بائی پاس کےقریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دو دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی میں بارودی مواد، اسلحہ، ڈیٹو نیٹر، موٹر سائیکل بر آمد ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے فیصل آباد میں حساس مقامات کونشانہ بنانا تھا جبکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی فیصل آباد کے تھانہ سندل بارکی حدود میں کی گئی۔


    گجرات : سی ٹی ڈی کی کارروائی‘2 دہشت گرد ہلاک


    خیال رہے کہ چار روز قبل سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ تین فرار ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 3 دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گجرات : سی ٹی ڈی کی کارروائی‘2 دہشت گرد ہلاک

    گجرات : سی ٹی ڈی کی کارروائی‘2 دہشت گرد ہلاک

    گجرات : سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ تین فرار ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پانچ مبینہ دہشت گرد گجرات میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے آرہے ہیں، جس پر نواحی گاؤں گورالی میں آپریشن کیا گیا۔

    آپریشن کے دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جبکہ سی ٹی ڈی کی ٹیم اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کچھ دیر جاری رہا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ان کے دو ساتھی ہلاک ہوگئے تاہم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین مبینہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ پانچوں مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔


    فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ‘ 4 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 3 دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد میں سی ٹی ڈی  کی کارروائی ‘ 4 دہشت گرد ہلاک

    فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ‘ 4 دہشت گرد ہلاک

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ تین دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    س ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کلعدم تنظیم سے تھا جو فیصل آباد میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضےسےاسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے مفرور دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی۔


    لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 3 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: رینجرزکی کارروائی‘ انصارالشریعہ کےامیرسمیت 8 دہشت گرد ہلاک

    کراچی: رینجرزکی کارروائی‘ انصارالشریعہ کےامیرسمیت 8 دہشت گرد ہلاک

    کراچی: شہرقائد کے علاقے بلدیہ کالونی میں رینجرزاور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ کالونی کی نواحی بستی رئیس گوٹھ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کردی۔

    رینجرزاور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر چلتا رہا، ابتدائی مقابلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق زخمی دہشت گردوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگئے۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں شہریار عرف ڈاکٹرعبداللہ ہاشمی بھی شامل ہے جو انصارالشریعہ کا امیر اور دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

    ترجمان کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے ایک اور دہشت گرد کی شناخت ارسلان بیگ کے نام سے ہوئی جو انصارالشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا ممبر تھا جبکہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق مقابلے کے بعد رینجرزنے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں رینجرز کے دو اور پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔


    پاکستان کراچی میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام


    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے گولا بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لیے تھے۔

    یاد رہے تین روز قبل کراچی کے علاقے مراد میمن گوٹھ میں دہشت گردوں اوررینجرزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک

    ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک

    ملتان : صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں سی ٹی ڈی کی ٹیم کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے ملتان میں تھانہ مظفرآبادکی حدود میں جب سی ٹی ٹی ٹیم نے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پرکمین گاہ میں دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا۔

    سی ٹی ڈی ٹیم کی آمد پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پرفائرنگ کرکے اپنے دو ساتھیوں کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مفروردہشت گردوں کا تعاقب کیاجا رہا ہے جبکہ دہشت گرد اہم تنصیبات اورمذہبی مقامات کونقصان پہچانا چاہتے تھے۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل لاہور میں دریائے راوی پر ڈیرہ سائیں کےقریب ساندہ میں دہشت گردوں کی اطلاع پرسی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فرارہوتے ہوئے فائرنگ شروع کردی تھی۔


    لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد ہلاک


    سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہوگئے تھے۔ سی ٹی ڈی کےمطابق ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔


    پشین میں دھماکا خیزمواد سے بھری گاڑی ضبط، ماسٹرمائنڈ گرفتار


    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فرنٹیئر کور بلوچستان نے شمالی پشین کے علاقے طورے شاہ سے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو تحویل میں لیا تھا جس کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے دو ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد ہلاک

    لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد ہلاک

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں دریائے راوی پر ڈیرہ سائیں کےقریب ساندہ میں دہشت گردوں کی اطلاع پرسی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فرارہوتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔

    سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کےمطابق ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودوی مواد اورموٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔


    پشین میں دھماکا خیزمواد سے بھری گاڑی ضبط، ماسٹرمائنڈ گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز فرنٹیئر کور بلوچستان نے شمالی پشین کے علاقے طورے شاہ سے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو تحویل میں لیا تھا جس کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے دو ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔


    سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی‘ 4 دہشت گرد گرفتار


    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے چار مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی جیل حکام اور سی ٹی ڈی میں تنازع بڑھ گیا

    کراچی جیل حکام اور سی ٹی ڈی میں تنازع بڑھ گیا

    کراچی: آئی جی جیل خانہ جات نے سی ٹی ڈی کے خلاف آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا جس کے بعد جیل حکام کے خلاف مقدمے کی تفتیش کرائم برانچ کے حوالے کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور جیل حکام کے درمیان تناؤ جاری ہے جس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو خط لکھا ہے جس میں ان سے سی ٹی ڈی کے رویے کی شکایت کی گئی ہے۔

    جیل حکام نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی نے حالیہ دنوں جیل حکام کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا ہے، سی ٹی ڈی کو کسی بھی قیدی سے ملنے کے لیے پورا تعاون کیا ہے لیکن سی ٹی ڈی حکام کیس میں مسلسل غیر منصفانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی کی امتیازی کارروائیاں جیل کے عملے پر اثرانداز ہوں گی۔

    اس خط کے بعد اے ڈی خواجہ نے سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) سے 2017-157 کے مقدمے کی تفتیش واپس لے کر کرائم برانچ کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ جیل سے دو ہائی پروفائل قیدیوں کے فرار کی تحقیقات سی ٹی ڈی کے پاس تھی جو اب ان سے لے لی گئی ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی‘2 دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی‘2 دہشت گرد ہلاک

    لاہور: کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ملتان میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے جلال پورپیر والامیں سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔


    لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 4 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پرسگیاں پل کےقریب کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے تھے۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں، رائفل اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔


    سی ٹی ڈی کی گجرات میں کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 3 اگست کو سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 3 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔