Tag: سی ٹی ڈی

  • لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک

    لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کےدوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی کےمطابق سی ٹی ڈی نے لاہور میں سگیاں پل کےقریب کارروائی کےدوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو مارگرایا جبکہ دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہناہےکہ ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ،بارودی مواداورڈیٹونیٹرزبرآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نےبتایاکہ دہشت گردلاہورمیں بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔


    شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،8دہشت گرد ہلاک


    یاد رہےکہ دو ماہ قبل صوبہ پنجاب کےشہرشیخوپورہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی کےدوران 8دہشت گرد ہلاک جبکہ 4فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


    سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ مال روڈ دھماکےکےسہولت کارسمیت 10دہشت گرد ہلاک


    واضح رہےکہ رواں برس 8اپریل کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے10دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • خانیوال میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

    خانیوال میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

    خانیوال: صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال / جہانیاں میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دشت گردی نے ملتان کی تحصیل جہانیاں میں کارروائی 4 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ جہانیاں کے علاقے چک 161/10 آر میں 8 دہشت گرد روپوش ہیں۔ سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارنے کے بعد دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا تاہم انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن کے قبضے سے 10 کلو بارودی مواد، دستی بم، 2 رائفلیں اور ایک پستول سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مکان میں چھپے دیگر 4 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انٹر کے امتحانات میں نقل: پورے مافیا کے ملوث ہونے کا انکشاف

    انٹر کے امتحانات میں نقل: پورے مافیا کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی: سندھ میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں نقل کے معاملے پر محکمہ انسداد دہشت گردی کی تحقیقات میں پورے مافیا کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر کے امتحانات میں نقل کا معاملہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کیے جانے کے بعد تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

    تحقیقات کے مطابق نقل کروانے میں کوئی ایک شخص نہیں پورا مافیا ملوث ہے۔

    مزید پڑھیں: انٹر کے امتحانات میں نقل، بھارتی موبائل فونز کے استعمال کا انکشاف

    ذرائع سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ انٹر بورڈ عملے کی مدد کے بغیر نقل ممکن ہی نہیں، بورڈ ملازمین سے متعلق اہم دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔ نقل مافیا میں پرائیوٹ ایجنٹ اور کوچنگ سینٹرز بھی ملوث ہیں۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کی مدد سے بھارتی نمبروں کا سی ڈی آر حاصل کیا جائے گا۔ بھارتی نمبر پاکستان میں جس سے رابطے میں ہیں اسے گرفتار کیا جائے گا۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی نے انٹر بورڈ افسران و ملازمین سمیت 40 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل محکمہ نے نقل میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،8دہشت گرد ہلاک

    شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،8دہشت گرد ہلاک

    شیخوپورہ:صوبہ پنجاب کےشہرشیخوپورہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی کےدوران 8دہشت گرد ہلاک جبکہ 4فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق شیخوپورہ کےعلاقےنارنگ منڈی کےعلاقے میں سی ٹی ڈی نےخفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور اس دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پرفائرنگ کردی۔

    سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے2اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کےمطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت احرار گروپ سے تھا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 3کلو بارودی مواد سمیت تین کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہیں۔

    ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی کےمطابق سی ٹی ڈی کی کارروائی کےدوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد لاہور میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    سی ٹی حکام کےمطابق کارروائی کےدوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


    سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ مال روڈ دھماکےکےسہولت کارسمیت 10دہشت گرد ہلاک


    واضح رہےکہ رواں ماہ 8اپریل کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے10دہشت گرد مارے گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • دہشت گرد عظیم عرف فوجی کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا

    دہشت گرد عظیم عرف فوجی کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا

    لاہور : دہشت گرد علی طارق اور نورین لغاری کو کرائے پر مکان دلوانے والا دہشت گرد عظیم عرف فوجی پکڑا گیا، دہشت گردوں کے اڈے سے پکڑی جانے والی لڑکی حیدرآباد کی نورین لغاری نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکڑی ایریا کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں کئے گئے آپریشن کے اہم کردار اور دہشت گردوں کو گھر کرائے پر لیکر دینے والے مشکوک شخص عظیم عرف فوجی کو سی ٹی ڈی نے حراست میں لے لیا، دس لاکھ روپے سرکی قیمت والا عظیم عرف فوجی کالعدم تنظیم کا اہم رکن ہے۔

    ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیزانکشافات ہوئےہیں، عظیم عرف فوجی کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر دس لاکھ روپے انعام ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کی پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد علی طارق کی خاتون ساتھی گرفتار ہوئی۔

    جائے وقوعہ سے ملنے والی اشیاء سے انکشاف ہوا کہ یہ لڑکی حیدر آباد سے لاپتہ ہونے والی طالبہ نورین لغاری ہی ہے، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ نورین دو ماہ تک شام میں رہی، اس دوران اس نے داعش سے تربیت حاصل کی اور گزشتہ چھ روز قبل ہی دہشت گردی کے لیے ساتھیوں کے ساتھ لاہور پہنچی تھی۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق نورین نے مقابلے میں ہلاک علی طارق سے نکاح بھی کرلیا تھا۔ بیدیاں روڈ کا علی طارق بھی تین ماہ سے گھر سے لاپتہ تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں دہشت گردوں کا کام ایسٹر پر خود کش حملہ آوروں کی سہولت کاری کرنا تھا۔ انہیں خود کش جیکٹس ٹارگٹ تک پہنچانے کا ٹاسک ملا تھا۔

  • لاہورمیں ایسٹرپردہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام،آئی ایس پی آر

    لاہورمیں ایسٹرپردہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام،آئی ایس پی آر

    لاہور: انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے لاہورمیں ایسٹرکےموقع پردہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی جبکہ کارروائی میں ایک دہشت گرد ماراگیا اورخاتون کو گرفتارکیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نےپنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں کارروائی کرکے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن کےدوران ایک دہشت گرد ماراگیااور خاتون کو گرفتارکرلیاگیا۔آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے2افسروں سمیت 4جوان بھی زخمی ہوئے۔

    پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کاکہناہےکہ انٹیلی جنس اداروں کی کارروائی کےدوران خودکش جیکٹس بھی برآمد کرلی گئیں۔

    دوسری جانب پولیس کا کہناہےکہ دہشت گردوں نے لاہور میں مکان کرائےپرلےرکھا تھا۔

    خیال رہےکہ گزشتہ دنوں خاتون سمیت2دہشت گردوں کےلاہورمیں داخل ہونےکاتھریٹ لیٹرجاری ہواتھا۔


    ڈی جی خان: رینجرز اورحساس اداروں کی بڑی کارروائی, 10 دہشت گرد ہلاک، 3 جوان شہید


    یاد رہےکہ گزشتہ روز جنوبی پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشن ردالفساد میں بڑی کارروائی کےدوران دس دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا جبکہ تین جوان شہید ہوئےتھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد میں رینجرز اور حساس اداروں نے ڈی جی خان میں چوٹی زیریں کے قریب شدت پسندوں اور سہولت کاروں کے خلاف بڑی کارروائی کی تھی،جس کے نتیجے میں دس مطلوب دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا تھا۔


    لاہور: گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکہ، 71 افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ سال ایسٹرپرگلشن اقبال پارک دھماکے میں71 افرادجاں بحق ہوئےتھے۔

  • سی ٹی ڈی کی پشاور میں کارروائی‘دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی پشاور میں کارروائی‘دہشت گرد گرفتار

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا۔

    تفصیلات کےمطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں کارروائی کرکے دہشت گرد کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سےبم برآمد کرلیا۔

    سی  ٹی ڈی حکام کےمطابق دہشت گرد جمیل  بارودی مواد شاہ عالم روڈ سے پشاور منتقل کررہاتھا جبکہ ملزم کا تعلق خیبرایجنسی کےعلاقے قمبرخیل سے ہے۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کے حکام کےمطابق گرفتار ملزم سے برآمد کیاگیا ڈھائی کلو وزنی بم ناکارہ بنادیاگیاہے۔


    ڈی جی خان میں آپریشن‘1سیکورٹی اہلکار شہید‘ 5دہشت گردہلاک


    خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے  صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کےدوران پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ 1سیکورٹی اہلکار شہیدہوگیاتھا۔


    کوئٹہ میں سیکورٹی فورسزنےدہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیا


    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں پاک فوج نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے چمن کےقریب آپریشن کےدوران افغانستان سے پاکستان آنے والے بارود سےبھری گاڑی برآمد کرکے دو دہشت گردوں کوگرفتار کرلیاتھا۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق گاڑی کے مختلف حصوں میں 80 کلوگرام دھماکا خیز مواد نصب تھا۔دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی قندھار میں تیار کی گئی تھی۔


    رینجرزکی کارروائی‘ کراچی بڑی تباہی سےبچ گیا‘ 5دہشتگرد گرفتار


    واضح رہےکہ گزشتہ روزرینجرز نےکراچی کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئےپانچ دہشت گردوں کو گرفتارکیاتھا۔دہشت گرد این ڈی ایس،را کا نیٹ ورک چلاتے تھے۔

     

  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں‘ 9دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں‘ 9دہشت گرد گرفتار

    لاہور:محکمہ انسداد دہشت گردی نےملتان اور سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نےملتان سویرہ چوک میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے7دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق دہشت گرد ملتان میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جسے سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دیا جبکہ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی بھی شروع کردی گئی۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی گجرانوالہ ٹیم نےسیالکوٹ میں کارروائی کےدوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو تفتیش کےلیےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کےمطابق ملزمان کےقبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔


    سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ مال روڈ دھماکےکےسہولت کارسمیت 10دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ 8 اپریل کو لاہور کےقریب محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی کےنتیجے میں کالعدم تنظیم کے10دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے۔

    واضح رہےکہ مناواں میں ہونےوالی کارروائی کےدوران ہلاک ہونے والےدہشت گردوں میں لاہور کے مال روڈ پر خودکش حملے کا سہولت کار بھی شامل تھا۔

  • گجرات میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک

    گجرات میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک

    گجرات: صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ گجرات کے علاقے کنجاہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے کنجاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے دہشت گردوں کی اطلاع پر بروقت کارروائی کی۔

    فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: گجرات میں فائرنگ سے ماں، باپ سمیت 5 افراد جاں بحق

    پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے ایک گھر میں پناہ لے رکھی تھی جہاں سے سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جو گجرات اور کھاریاں میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

  • چارسدہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی ‘دہشت گرد گرفتار

    چارسدہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی ‘دہشت گرد گرفتار

    پشاور : خیبرپختوانخوا کےشہرچارسدہ میں سی ٹی ڈی نےکارروائی کےدوران ایک دہشت گردکوگرفتار کرکے بارودی مودابرآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق چارسدہ میں انسداد دہشت گردی کی پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتےہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یاسر نامی دہشت گرد سے 3کلوبارودی مواد سمیت ڈیٹونیٹرزبرآمد ہوئے ہیں۔

    خیال رہےکہ آج صبح چارسدہ کی تحصیل شبقدرمیں سیکورٹی فورسز نے ایف سینٹر پر دہشت گردوں کاحملہ پسپا کرتے ہوئے 2خودکش حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    مزید پڑھیں: شبقدر میں ایف سی سینٹرپردہشتگردوں کاحملہ ناکام ‘2خودکش بمبارہلاک

    ڈی پی او سہیل خالدکے مطابق دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہیدجبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخواہ کےعلاقےشبقدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد جان ایڈوکیٹ جاں بحق جبکہ بھانجا زخمی ہوگیاتھا۔

    شبقدر میں واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاتھا۔

    مزید پڑھیں:چارسدہ دھماکے: 7 افراد شہید،13زخمی، 3 خودکش حملہ آور ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ یاد رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں کچہری گیٹ کے قریب 2 دھماکے ہوئےتھےجس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 7 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔