Tag: سی ٹی ڈی

  • حیدرآباد : موٹر وے پر سی ٹی ڈی کا مسلح افراد سے مقابلہ

    حیدرآباد : موٹر وے پر سی ٹی ڈی کا مسلح افراد سے مقابلہ

    حیدرآباد : ایم نائن موٹر وے پر ٹریلرز پر فائرنگ کرنے والے مسلح گروہ سے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں کا مقابلہ ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز حیدرآباد کے نمائندے جام فرید لاکھو کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام  نے مسلح افراد سے مقابلے کیلیے مزید نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے سی ٹی ڈی حکام  نے بتایا کہ مسلح افراد ٹارگٹڈ کارروائی کے ارادے سے ایم نائن موٹر وے پر پہلے سے موجود تھے۔

    پنجاب جانے والے متعدد ٹریلرز پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے گروہ کے پاس جدید اسلحہ ہے، آخری اطلاعات تک مسلح افراد سے فائرنگ کاتبادلہ جاری تھا، مسلح گروہ کے پاس بارودی مواد بھی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لونی کوٹ کی حدود میں سی ٹی ڈی حیدرآباد اور ٹریلرز پر فائرنگ کرنے والے مسلح گروہ میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ڈیٹونیٹر، دستی بم، پیٹرول بم اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار علاقے کی سرچنگ کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 189 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر کے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کیے گئے۔ اس دوران راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر، پمفلٹ اور نقدی برآمد ہوا۔

  • سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 10 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 10 دہشت گرد گرفتار

    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی دی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 189 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر کے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کیے گئے جس دوران  10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا بتانا ہے کہ راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد  کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر، پمفلٹ اور نقدی برآمد ہوا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 2053 کومبنگ آپریشنز میں 263 مشتبہ افراد گرفتار  کیے، کومبنگ آپریشنز میں 82473 افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

  • سی ٹی ڈی کے آپریشنز،  پنجاب سے 11 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کے آپریشنز، پنجاب سے 11 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں آپریشنز کرتے ہوئے 11 دہشت گرد گرفتار کرلئے، جن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں میں ایک سو چھیالیس آئی بی اوزآپریشنز کئے ، اس دوران گیارہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔۔

    ترجمان نے بتایا کہ سرگودھا، پنڈی، پاکپتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاول نگر اور فیصل آباد کارروائی کی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ میانوالی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت پکڑا گیا۔

    دہشتگردوں سےدھماکہ خیزمواد،دوآئی ای ڈی بم، انیس ڈیٹونیٹر،حفاظتی فیوزتارپمفلٹ اورنقدی بھی برآمد ہوئی۔

    گرفتار دہشت گردوں کی شناخت حیدرسلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان ، عمیر، ظفر اقبال ، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین کےنام سے ہوئی۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے دہشت گرد مختلف مقامات پرکارروائی کرکےعوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتےمیں ڈیڑھ ہزار کومبنگ آپریشنز کے دوران چارسو سے زائد مشتبہ افراد بھی گرفتار کیے گئے۔

  • سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر سے 10 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

    سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر سے 10 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

    لاہور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب سے 10 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 73 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، خوشاب، جہلم سےکالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت کو گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی، 19 ڈیٹونیٹر، پمفلٹ، نقدی، موبائل برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف پھیلانا چاہتے تھے۔

    ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 758کومبنگ آپریشنز میں 107 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ttp-still-gets-financial-logistic-support-from-afghan-taliban/

  • سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی ، خطرناک دہشتگرد منموہن سنگھ  20 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی ، خطرناک دہشتگرد منموہن سنگھ 20 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران خطرناک دہشتگرد منموہن سنگھ 20 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے 162 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ، اس دوران 20 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 اور راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ گرفتار کرلیا، دہشت گرد منموہن سنگھ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، 3 آئی ای ڈی بم، 23 ڈیٹونیٹر اور حفاظتی فیوز تار برآمد کئے گئے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ دہشتگردوں سے پمفلٹ، نقدی اورموبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں ، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف پھیلانا چاہتے تھے۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کو مبنگ آپریشنز کے دوران 495 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

  • کالعدم تنظیم کا دہشت گرد  گرفتار،  بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد

    کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد

    ساہیوال : محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد عزیزاللہ خٹک کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے آرنیاز چوک کے قریب کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد عزیزاللہ خٹک کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا دہشت گرد سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز اور دیگر مواد برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دہشت گرد کا تعلق تخت نصرتی کرک سے ہے۔

    یاد رہے محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    ترجمان نے بتایا تھا کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشت گرد کو اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا، دہشتگردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد ہوئے تھے۔

  • کرک : سی ٹی ڈی اور پولیس کا  مشترکہ آپریشن ، 5 شر پسند ہلاک

    کرک : سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ، 5 شر پسند ہلاک

    کرک : سی ٹی ڈی اور پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر بھی بتایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرک کے علاقے میر کلام کے پہاڑی سلسلے میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کاروائی کی ہے جسکے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پولیس اور سی ٹی ڈی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    تفصیلات کے مطابق کرک کے تحصیل بانڈہ داود شاہ کے علاقے میرکلام میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر پہاڑی سلسلے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    جس میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جن کی موقع پر شناخت نہ ہوسکی۔

    پولیس اور سی ٹی ڈی نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم مارے جانے والے دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر بھی بتایا جا رہا ہے لیکن ابھی تک اس کی تصدیق یا تردید نہ ہو سکی۔

    دوسری جانب سخت مقابلے کے بعد علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا پولیس زرائع کے مطابق سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے جس میں پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔

  • سی ٹی ڈی  کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 15 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 15 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے خطرناک دہشت گرد سمیت 15 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 143 آئی بی اوز آپریشنز کیے۔

    ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 15 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور ،سیالکوٹ ،گجرات ،اٹک ،سرگودھا ، بہاولپور ،جھنگ، میانوالی، چنیوٹ اور اٹک میں کارروائیاں کی گئیں،ترجمان سی ٹی ڈی

    حکام نے کہا کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا گیا ، دہشت گرد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

    ترجمان کا بتانا تھا کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، پمفلٹ ،نقدی برآمد ہوئی ہے ، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

    حکام کے مطابق رواں ہفتے میں 1498 کومبنگ آپریشنز کے دوران 556 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔

  • سی ٹی ڈی کے  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ،  10 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 10 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں سمیت 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 163 آپریشنز کیے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، کارروائی لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔

    ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3دہشتگردگرفتار ہوئے جبکہ لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹر 11، حفاظتی فیوز ، تار، پمفلٹ، نقدی برآمد ہوئی۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت محمد رفیق، اکبر ، زین اللہ، اویس احمدکےناموں سے ہوئی، دہشت گرد احسان ، سجاد، لقمان اور ندیم کو بھی گرفتار کیا گیا۔

    دہشتگرد مختلف مقامات پرکارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 2893 کومبنگ آپریشنز کے دوران 736 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 111849 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

  • ماتحت خاتون سے نکاح و طلاق، ڈائریکٹر سی ٹی ڈی وِنگ ہمایوں سندھو عہدے سے فارغ

    ماتحت خاتون سے نکاح و طلاق، ڈائریکٹر سی ٹی ڈی وِنگ ہمایوں سندھو عہدے سے فارغ

    اسلام آباد: اختیارات کا ناجائز استعمال اور خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈائریکٹر کاؤنٹر ٹیرارزم وِنگ اسلام آباد ہمایوں سندھو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    ڈائریکٹر انٹر پول سکندر حیات کو کاؤنٹر ٹیرارزم ونگ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، ڈی جی ایف آئی اے نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    ہمایوں سندھو پر خاتون سے زیادتی کا بھی الزام ہے، خاتون نے داد رسی کے لیے وفاقی محتسب میں شکایت کر دی تھی، اور کہا تھا کہ ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو مختلف اوقات میں جسمانی خواہش پورے کرتے رہے۔

    متاثرہ خاتون نے کہا ’’ہمایوں سندھو غیر اخلاقی ویڈیوز میرے واٹس ایپ نمبر پر شئیر کرتے رہے، ماتحت ہونے کی وجہ سے میں پریشر میں تھی، میں نے کئی بار ملزم کو ان حرکات سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آیا۔‘‘

    خاتون کا کہنا تھا کہ ’’ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو نے مجھے زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا اور اپنے گھر لے گئے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی چیک نہیں کر سکتا کیوں کہ میں اعلیٰ پوسٹ پر ہوں۔‘‘

    متاثرہ خاتون نے انکشاف کیا ’’ملزم نے اپنی ساتھی ڈاکٹر کی مدد سے مجھ سے مشروط نکاح بھی کیا، ملزم نے مجھے طلاق بھی دے دی لیکن آج تک نکاح نامے کی کاپی نہیں دی گئی، ملزم نکاح کے بعد کئی بار تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا۔‘‘

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم ہمایوں سندھو نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، جس پر اسے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔