Tag: سی ٹی ڈی

  • راجن پور:سی ٹی ڈی کی کارروائی5دہشتگردہلاک

    راجن پور:سی ٹی ڈی کی کارروائی5دہشتگردہلاک

    راجن پور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی راجن پور کے علاقے گڈانارچوک پر کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعدا میں اسلحہ برآمد کرلیاگیا.

    تفصیلات کےمطابق راجن پور کے علاقے گڈانار چوک پر سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی گرفتار ی کےلیے چھاپہ مارا،تو وہاں پر پہلے سےموجود ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی.

    سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد موقع پرہی ہلاک ہوگئے،جبکہ تین دہشت گرد اندھیرے کافائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین دستی بم،ایک رائفل اور دو پستول برآمد کرکے ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا.

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کو تعلق کالعدم تحریک طالبان پنچاب سے تھا،جن کی شناخت نعمت،رحمان،ضیاءالرحمان،شاداب اورارشادخان کےناموں سے ہوئی،جودہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے.

  • چھبیس افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر ساتھی سمیت گرفتار

    چھبیس افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر ساتھی سمیت گرفتار

    کراچی : کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے 26 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر رضوان سکھر والا کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،سرجانی ٹاؤن سے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بجلی کے مسروقہ تار برآمد کرلیے گئے۔

    ایس پی سی ٹی ڈی خالد اعوان کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے، سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم سیاسی جماعت کے 6 اور چار پولیس اہلکاروں کو قتل کرچکا ہے جسے ایک اور ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان نے ڈی جی ایف آئی اے شاہد حیات پر حملہ سمیت 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم شاکر عرف ماموں کی نشاندہی پر گلشن اقبال سے ٹارگٹ کلر رضوان سکھر والا کو گرفتار کیا گیا جس نے سابق سی سی پی او شاہد حیات پر حملہ سمیت 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا ہے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

    گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم شاکر عرف ماموں واٹر بورڈ نیول ڈویژن کا ملازم ہے۔

    دوسری جانب سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے مختلف مقدمات میں مطلوب آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، کے الیکٹرک کے چوری کیے گئے تار برآمد کرلیے۔

  • وفاقی دارلحکومت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ

    وفاقی دارلحکومت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ، سمری وزیر داخلہ کو ارسال کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق  پنجاب پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں امن وامان کو قائم رکھنے اور دہشت گردی پر قابو پانےکے لیے سی ٹی ڈی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس فورس کو بھی سی ٹی ڈی کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ سی آئی  ڈی کو بھی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں پنجاب پولیس نے سمری وزیر داخلہ کو ارسال کردی ہے۔

    دوسری جانب  گزشتہ رات پولیس نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 81 افراد کو گرفتار کیا تھا، ابتدائی تفتیش کے بعد 74 افراد کو رہا کیا گیا جبکہ 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، حکام نے بتایا کہ کوائف اور شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

     

  • کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کے تابڑ توڑ چھاپے، متعدد ملزمان گرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کے تابڑ توڑ چھاپے، متعدد ملزمان گرفتار

    کراچی : چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ کی بازیابی اور معروف قوال شہید امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں حالیہ ہونے والے دو ہائی پروفائل کیس کے ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے قانون نا فذ کرنے والوں کے تابڑ توڑ چھاپے جاری ہیں.

    سی ٹی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پرسرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

    ملزم سے امجد صابری قتل سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب اسکاوٴٹس کالونی ابوالحسن اصفہانی روڈ میں رینجرز نے آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے.

    اس کے علاوہ رینجرز نے کورنگی، مبینہ ٹاؤن، قائد آباد اورلانڈھی کے علاقوں میں ٹارگٹڈ آُپریشن کے دوران کالعدم جماعت کے دہشت گردوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کےمطابق گرفتار ملزمان میں ایک سیاسی جماعت کابھتہ خوربھی شامل ہے، ادھرسپر ہائی وے جنجال گوٹھ پر مبینہ مقابلے میں گینگ وار کارندے کالو کرنٹ کا بھانجا شبیر بلوچ عرف ڈاہری ماراگیا۔ ملزم کےتین ساتھی موقع سے فرارہوگئے۔

     

  • کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار،سرکی قیمت دس لاکھ روپے مقررتھی

    کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار،سرکی قیمت دس لاکھ روپے مقررتھی

    کوئٹہ : سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار ہوگیا۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اور حساس اداروں نے شہر کے نواحی علاقے نواں کلی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار دہشت گرد بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس کو مطلوب تھا ،جبکہ اس کے سر کی قیمت صوبائی محکمہ داخلہ نے دس لاکھ روپے مقرر کی تھی ۔

    ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

     

  • فیصل آباد:سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    فیصل آباد:سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    فیصل آباد: سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،کمال پور انٹر چینج کے قریب کارروائی کر کے مبینہ دہشت گرد کوگرفتار کر لیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کمال پور انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد عبدالرزاق کو گرفتار کر لیا.

    ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد فیصل آباد میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کےلیے بارودی مواد سپلائی کرنے جا رہا تھا،سی ٹی ڈی نے دہشت گردکوگرفتار کر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا.

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں مظفرگڑھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کےچھ دہشت گرد مارے گئےتھے.

    ہلاک ہونے والے دہشت گرد منیب رزاق عرف عبدالرحمان اور ذیشان عرف ابو دوجانہ سرگودھا میں بریگیڈئیر فضل قادری کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے،جبکہ طیب عرف عبدالمتین پریڈ لائن راولپنڈی میں حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا.

  • قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کاروائی،دہشت گردگرفتار

    قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کاروائی،دہشت گردگرفتار

    پشاور: کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ایک کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گردگلاب شیر کو گرفتار کر لیا،ملزم دہشت گردی کے متعدد واردات میں ملوث تھا.

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق گلاب شیر کو کوہاٹ ریجن سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزم دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھا،اور پولیس کو مطلوب تھا.

    گرفتار دہشت گرد گلاب شبیر کے قبضے سے دو دستی بم اور ایک پستول برآمد کر کے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تقتیش کا آغاز کردیا گیا.

    واضح رہے کہ دہشت گرد گلاب شیر کی گرفتاری کے لیے دس لاکھ روپے انعام مقرر تھا.

  • خان پور: سی ٹی ڈی اور پولیس کی کاروائی، ایک دہشتگرد گرفتار

    خان پور: سی ٹی ڈی اور پولیس کی کاروائی، ایک دہشتگرد گرفتار

    خان پور : سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں خان پور کے علاقے بستی چانڈیہ سے ایک دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق خان پور کے علاقے بستی چانڈیہ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کاروائی،دہشت گرد کوگرفتار کر لیا گیا، دہشت گرد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور تیار شدہ دیسی ساختہ بم بھی برآمد کر لیا گیا.

    ابتدائی طور پر گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے اپنا نام اصغر بتایا ہے اور اس کا تعلق راولپنڈی سے ہے،جبکہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے.

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اسی علاقے سے کاروائی کے دوران پانچ مبینہ دہشت گرد گرفتار ہوئے تھے، پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے بم کو ناکارہ بنادیاگیا تھا.

  • کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی،  کالعدم تنظیم کے 3 کارندے گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 کارندے گرفتار

    سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقےمحمود آباد سے کالعدم جماعت کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مولانا عبدالعزیز کا ساتھی شمس الدین بھی شامل ہے۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے بڑی وارداتوں کے ملزم گرفتار کرلئے، گرفتار ملزمان میں مولانا عبدالعزیز کا ساتھی شمس الدین بھی شامل ہے ۔

    پولیس کا کہنا ہے شمس الدین لال مسجد میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے محمود آباد سے گرفتار کیے گئے کالعدم تنظیم کے تین کارندوں نعمت اللہ، شمس الدین اور عارف اللہ سے بھتے کی پرچیاں، اور رقم بھی برآمد ہوئیں۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں افغانستان سے تربیت حاصل کرنے والے بھی شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے ملزمان کراچی سے بھتہ اور چندے کی رقم جمع کرکے افغانستان بھجواتے تھے ۔رمضان اور دیگر مہینوں میں تیس سے پینتیس لاکھ روپے افغانستان بھیجے گئے۔

  • اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

    اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

    کراچی : گزشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سات پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی۔ مختلف علاقوں سے خاتون سمیت سات مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کے المناک قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کیلئے حرکت میں آگئے۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے شیریں جناح کالونی، نیلم کالونی اور ڈیفنس سے خاتون سمیت سات مشتبہ افرادکو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

    سات پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ اوتھانہ پاکستان بازارکی مدعیت میں سی ٹی ڈی گارڈن ہیڈ کوارٹرمیں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیاگیا۔

    ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق واردات کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    اورنگی ٹاؤن میں جائےوقوعہ کےدورے کےبعد میڈیا سےبات کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز بلال اکبر نےکہا کہ پولیس کے بہادر جوان پولیو ورکرز کو بچاتےہوئےشہیدہوئے۔

    آئی جی سندھ اےڈی خواجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس اہلکاروں پرحملہ کرنیوالےگروپ کی نشاندہی ہوگئی ہے۔

    آئی جی سندھ کاکہنا تھاکہ حملےمیں استعمال ہونیوالے اسلحے سے پہلےبھی وارداتیں کی جاچکی ہیں۔ علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن میں سات پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے گہرے دکھ اوررنج کا اظہار کیا ہے۔