Tag: سی ٹی ڈی

  • رینجرز اور سی ٹی ڈی سے مقابلے : پانچ دہشت گرد ہلاک

    رینجرز اور سی ٹی ڈی سے مقابلے : پانچ دہشت گرد ہلاک

    کراچی : سپر ہائی وے پر رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے تین کارندے اور لیاری میں مقابلے میں گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے ۔

     سی ٹی ڈی پولیس نے محمد خان کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دس افراد کو گرفتار کرکے گھر میں موجود بھاری مقدارمیں بارودی مواد اور تیار رکشہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق سپر ہائی وے نادرن بائی پاس کے قریب رینجرز نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، جبکہ چوتھا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق مارے گئے ملزمان کی شناخت شمشیر خان ، عطاء اللہ عرف پٹھان اور ظہیر عرف فقیر کے نام سے ہوئی ہے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جو ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں کے قتل، بھتہ خوری، گینگ ریپ، اور رینجرز پر ہونے والے بم حملوں میں مطلوب تھے ۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے گل محمد لین لیاری میں کارروائی کرکے مقابلے میں دو ملزمان ہلاک کردیئے، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے ہے ۔

    ہلاک ملزمان کی شناخت عادل عرف رند عرف سلمان ور معید کے ناموں سے ہوئی ۔ ملزمان پولیس، رینجرز اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، دستی بم حملوں، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

    ترجمان کے مطابق مقابلے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوا۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی پولیس نے ناردرن بائی پاس محمد خان کالونی میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔

    سی ٹی ڈی گارڈن کے انچارج علی رضاکے مطابق کارروائی کے دوران دس دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بارودی مواد سے تیار رکشہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جس گھر سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا وہاں سے بھاری مقدار میں بارود سے بھرے بیگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام اس کارروائی کو کامیابی قراردے رہے ہیں۔

  • سی ٹی ڈی کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی،  کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

    سی ٹی ڈی کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

    کراچی : لاہورکے بعد کراچی سے بھی نوجوان کو شام بھیجنے کاانکشاف ہواہے، کراچی میں نوجوان کو شام بھیجنے والا کالعدم تنظیم کا کارندہ دھر لیا۔

    سی ٹی ڈی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندے عزیز اللہ کو گرفتار کرلیا، جس کا تعلق کالعدم جنداللہ حاجی خلیل گروپ سے ہے۔

    ، ملزم کو چندہ اکٹھا کرنے کا ٹاسک ملا تھا اور اس کے بارہ سے چودہ ساتھی بھی ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق عزیز اللہ نوجوانوں کو ترغیب دیتا تھا اوراس نے حمزہ نامی لڑکے کو شام بھیجا جو دوران لڑائی مارا گیا تھا۔

    سی ٹی ڈی نے ملزم کا تیس روز کا ریمانڈ لے لیاہے۔

    دوسری جانب ترجمان رینجرزکے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ہی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • رینجرزاورسی ٹی ڈی کے چھاپے، تین ٹارگٹ کلر گرفتار، اہم انکشافات

    رینجرزاورسی ٹی ڈی کے چھاپے، تین ٹارگٹ کلر گرفتار، اہم انکشافات

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے علاقے برنس روڈ پر کارروائی کرکے پندرہ افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا، جبکہ سی ٹی ڈی نے ملیر جمعہ گوٹھ سے دو ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کبوتر چوک برنس روڈ کے قریب رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر عظمت حسین کو گرفتار کرلیا.

    رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے پندرہ افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے، جن میں مختلف جماعتوں کے کارکنان ، پولیس اہلکار اور وکلاء بھی شامل ہیں.

    رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ساتھی جماعت کیلئے بھتہ اکھٹا کرنے اور کھالیں جمع کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی پولیس نے ملیر جمعہ گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا.

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، ابتدائی طور پر ملزمان نے چار افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

  • لاہور سے ملک اسحاق کا قریبی ساتھی اکبرمعاویہ گرفتار

    لاہور سے ملک اسحاق کا قریبی ساتھی اکبرمعاویہ گرفتار

    لاہور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکےغازی آباد کے قبرستان سے ملک اسحاق کے قریبی ساتھی اکبر معاویہ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے کالعدم لشکرجھنگوی کے سرگرم رکن اورسنگین وارداتوں میں  مطلوب ملزم اکبر معاویہ کو  حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق اکبر معاویہ پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا جو ملک اسحاق کی مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد سےروپوش تھا۔

    کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع ملنے پر غازی آباد کے ایک قبرستان میں چھاپہ مار کر اکبر معاویہ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

    ملک اسحاق جو کہ گزشتہ ماہ پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا تھا اکبر معاویہ اس کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے اور قتل کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ ملزم اکبر معاویہ کے دو بھائی پہلے ہی مختلف مقدمات میں جیل میں قید ہیں۔