Tag: سی ٹی ڈی

  • ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرنے کا فیصلہ

    ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرنے کا فیصلہ

    کرم میں بگن کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر، 3 سیکیورٹی اہل کاروں پر فائرنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرم میں بگن کے علاقے میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کرکے ڈپٹی کمشنر، 3 سیکیورٹی اہل کاروں کو زخمی کرنے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گری (سی ٹی ڈی) میں درج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈی سی کرم پر فائرنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں  پولیس نے واقعے کی روزنامچہ رپورٹ تیار کرلی جو سی ٹی ڈی کو ارسال کی جائے گی، تیار کردہ رپورٹ میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    یہ پڑھیں: لوئر کرم : ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح لوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر شرپسندوں نے فائرنگ کردی تھی، فائرنگ سے ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی ہوگئے تھے۔

    ضلعی انتظامیہ نے کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود تحصیل لوئر علیزئی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: کرم میں قافلے پر حملہ، تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ فریقین نے نہیں کی نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی، تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے اور اسی وقت علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔

    وزیراعلیٰ نے بھی گن کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر کرم پر شرپسندوں کی فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کرم کو 3 گولیاں لگیں تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں ،  34 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں ، 34 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 34 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، جن میں 11 انتہائی خطرناک دہشت گرد شامل ہیں۔

    محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے رواں ماہ میں پنجاب میں آپریشنز کے دوران 34 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں لاہور، بہاولنگر، بہاولپور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں کی گئیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور سے 11 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار ہوئے ، دہشت گردوں سے باروی مواد اور اہم عمارتوں کے نقشے برآمد کرلیے گئے۔

    رواں ماہ کے آغاز میں پنجاب کے مختلف شہروں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ترجمان  کا کہنا تھا گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

    اس سے قبل لاہور کے علاقے میانوالی مکڑوال کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے سات دہشت گرد ہلاک اور آٹھ فرار ہوگئےتھے، سی ٹی ڈی نے میانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا تھا۔

  • سی ٹی ڈی کے ہاتھوں 70 سے زائد مقدمات میں ملوث 4 ڈاکو ہلاک

    سی ٹی ڈی کے ہاتھوں 70 سے زائد مقدمات میں ملوث 4 ڈاکو ہلاک

    کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں اسنیپ چیکنگ کےدوران مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    ایس پی کلفٹن ماجدہ پروین کے مطابق رات گئے دوران چیکنگ کلفٹن پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے روکنے پر ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہونے لگے، پولیس کی جوابی کارروائی میں چاروں ڈاکو زخمی ہوگئے، ڈاکوؤں کواسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ہلاک ہوگئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 6 نومبر کو توحید کمرشل میں واردات کی اور مزاحمت پر سیکورٹی ادارے کے سابق اہلکار سعید کو قتل کیا، اسی گروہ نے بارہ جنوری 2020 کو ویر باند نامی تاجر کو قتل کیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نواب احمد کے خلاف 27 مقدمات درج ہیں، ملزم راج کمار کے خلاف 14، ملزم شیری چند کے خلاف 13، ملزم عبد الستار کے خلاف 15 مقدمات درج ہیں۔

  • کراچی : پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 مبینہ دہشت گردوں گرفتار

    کراچی : پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 مبینہ دہشت گردوں گرفتار

    کراچی : کاونٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ شعبہ تفتیش نے خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 3 مبینہ دہشت گرد فرہاد، حاجی رحمان اور صغیر کو گرفتار کرکے سے 3 پستول اور تنظیمی لٹریچر برآمد کرلیا ہے۔

    ڈی ایس پی سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش چوہدری صفدر نے بتایا کہ پولیس پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی، ان ملزمان کا تعلق تحریک طالبان پاکستان مولانا بشیر گروپ سے ہے۔

    چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش یہ انکشاف کیا ہے کہ ٹی ٹی پی نے انہیں حال ہی میں پولیس پر حملے کا ٹاسک دیا تھا۔

    ڈی ایس پی سی ڈی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے بھجوایا جارہا ہے اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کے بعد مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہے۔

    یاد رہے تین جون 2024 کو سہراب گوٹھ جمالی پل کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے اس وقت پولیس پکٹ پرموجود اہلکاروں پر حملہ کیا جب وہ مویشی منڈی جانے والے شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی طور پر تعینات کیے گئے تھے۔

    دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار یاسین شہید جبکہ سلمان عباس زخمی ہوگیا تھا۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں سے  18 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب کے مختلف شہروں سے 18 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 18 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 134 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے ، آپریشن کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ راولپنڈی ، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ ودیگرشہروں میں کارروائیاں کی گئیں، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران دھماکا خیزمواد، 18 ڈیٹونیٹر، ایک آئی ای ڈی بم، گولیاں ، نقشے و دیگرسامان برآمد ہوا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے خوف پھیلانا چاہتے تھے۔

  • لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 3 دہشت گرد ہلاک

    لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 3 دہشت گرد ہلاک

    لاہور: ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی کے کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور دیگر 2 فرار ہوگئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی گئی، اس دوران 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سے 3 دستی بم، ڈیٹونیٹر، 2 رائفلیں، گولیاں، بارودی مواد و دیگر سامان برآمد ہوا، فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

  • پنجاب میں  دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،  9 دہشت گرد  گرفتار

    پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 9 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : سی ٹی ڈی نے پنجاب مین دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے فتنہ الخوارج کے دو دہشت گردوں سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں عبدالکریم، محمد عثمان، عمران صدیقی، محمد تھانوی، مستجاب حسین شاہ، شوکت اللہ، احمد خان، شیراز محمود اور سعید الرحمان شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سپاہ صحابہ پاکستان، لشکر جھنگوی اور لشکر جھنگوی داعش اور زنبیون سے ہے، ان دہشت گردوں کی گرفتاری رحیم یار خان، اوکاڑہ، بہاولپور، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور میانوالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کی گئی۔

    دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد 4895 گرام، دستی بم 02، آئی ای ڈی بم 02، ڈیٹونیٹرز 26، سیفٹی فیوز وائر 73 فٹ، 30 بور پستول 04 معہ 19 گولیاں، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ 17، میگزین 07، کتابیں 15، پمفلٹ 121، اسٹیکرز 156، رسید کتابیں 04، موبائل فون 02، 960 روپے نقدی برآمد ہوئی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ کہ دہشت گردوں نے صوبے بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ اہم تنصیبات اور دیگر مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 9 مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، فتنہ الخوارج  کے 2 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک

    ڈی جی خان : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی میں فتنہ الخوارج کے دو دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ، کوئٹہ روڈ پر سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے دو دہشت گرد مارے گئے اور دو موقع سے فرار ہوگئے۔

    ہلاک دہشت گردوں سے دستی بم، دو رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے، دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے تاہم مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانےپر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر شاباشی دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے بروقت کامیاب آپریشن کرکے2دہشتگردوں کوجہنم واصل کیا اور انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کرکےڈی جی خان میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنایا، دہشت گردوں کےعزائم خاک میں ملانے والی ٹیم کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیم کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پرفخرہے، دہشتگردی سےنمٹنےکیلئے ہراول دستہ ہےاوریہ فورس ہماراسرمایہ ہے۔

  • ڈی آئی خان میں مقابلہ : سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے

    ڈی آئی خان میں مقابلہ : سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے

    پشاور : خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان میں فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے  3دہشت گرد ہلاک ہوگئے،

    تھانہ درابن کی حدود میں سی ٹی ڈی اور دیگراداروں نے مشترکہ کارروائی کی، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    اس حوالے سے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) کا کہنا ہے کہ سگو پل پر ناکہ لگائے3دہشت گرد سیکیورٹی اداروں سے مقابلے میں مارے گئے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 4 مئی کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے6 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    اس سے قبل 29 اپریل کو خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

  • 14 اگست کو مختلف مقامات پر دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 دہشت گرد گرفتار

    14 اگست کو مختلف مقامات پر دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 دہشت گرد گرفتار

    لاڑکانہ : سی ٹی ڈی نے 14 اگست کو میونسپل اسٹیڈیم سمیت مختلف مقامات پر دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی سید اصغر شاہ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کے نئودیرو روڈ پر حساس اداروں اور محکمہ انشداد دہشت گردی کی جانب سے مشترکہ کاروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    سید اصغر شاہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت ڈوکری کے رہائشی جمیل احمد شیخ اور باقرانی کے رہائشی صلاح الدین جتوئی کے نام سے ہوئی۔

    ان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں نے افغانستان میں بارودی مواد بنانے اور چلانے کی ٹریننگ حاصل کی جبکہ 29 مئی کو اے ایس پی آفس لاڑکانہ میں کریکر دھماکا بھی کیا تھا۔

    ڈی ایس پی نے کہا کہ گرفتار دہشتگرد 14 اگست پر لاڑکانہ کے مختلف مقامات پر بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کرنے کے علاوہ کئی اہم شخصیات کی ریکی کر رہے تھے۔

    گرفتار دہشتگردوں سے آدھا کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

    سید اصغر شاہ نے مزید بتایا کہ دونوں دہشتگرد مختلف دہشت گردی کی کاروائیوں میں مطلوب تھے، جن کی خلاف انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔