Tag: سی ٹی ڈی

  • پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں افغانی دہشت گرد ملوث نکلے

    پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں افغانی دہشت گرد ملوث نکلے

    پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے دہشتگردی اور بھتہ خوری میں ملوث افغان باشندوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

    سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق 2 سال میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث 92 گرفتار دہشتگرد افغان تھے جبکہ 2023 میں دہشتگردی کے 50 واقعات میں افغان باشندے ملوث رہے۔

    سی ٹی ڈی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 میں ہونے والے دہشتگردی کے 19 واقعات میں بھی افغان باشندے ملوث تھے، اس کے علاوہ کے پی میں بھتہ خوری کے 14 واقعات میں افغانی ملوث رہے۔

    رپورٹ کے مطابق 2022 میں بھتہ خوری کے 6 کیسز میں افغان باشندے ملوث تھے، افغانستان سے تعلق رکھنے والے 10 دہشتگرد مختلف آپریشن میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

    سی ٹی ڈی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھتہ خوری میں ملوث 20 افغانیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

  • سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 70 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائی لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، سیالکوٹ، حافظ آباد اور گوجرنوالہ میں کی گئی، گرفتار دہشت گردوں میں لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کو مالی معاونت کرنے والے 2  اہم کارکن بھی شامل ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، 2 دستی بم، ای ڈی بم، موبائل فون، نقدی برآمد کرلیا گیا ہے، دہشت گردوں کی شناخت عبدالرحمان، عبدالوحید، عظیم، زمان، سفیان، صدیق اور سجاد جٹ کے نام سے ہوئی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں عمران علی اور عمر فاروق  بھی شامل ہے، دہشت گرد مختلف شہروں میں حملے کی منصوبہ بندی  کررہے تھے،

    سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے 314 کومبنگ آپریشنز کے دوران 47 مشتبہ افراد گرفتار کیے، اس آپریشنز میں 12893  افراد سے  پوچھ گچھ کی گئی۔

  • تربت میں سی ٹی ڈی کا ٹارگٹڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

    تربت میں سی ٹی ڈی کا ٹارگٹڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ: ملک دشمن عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے، بلوچستان کے ضلع تربت میں ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے ضلع تربت میں ٹارگٹڈ آپریشن کی، اس آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد مارے گئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ کارروائی تربت کے علاقے بانک میں پسنی روڈ پر کی گئی، ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ،گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گرد فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

  • ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    ساہیوال: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، دہشتگرد سے بارودی مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور الیکٹرک سرکٹ برآمد ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی ذرائع نے ساہیوال میں ہونے والی کارروائی کے حوالے سے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، دہشتگردکیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی نے چیچہ وطنی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کیا، ملزم وحید مہمند کا رہائشی ہے جس سے بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

  • سی ٹی ڈی کا  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،  5 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دہشت گردی خدشات کےپیش نظرمختلف شہروں میں 179 آپریشنز کئے گئے ، ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا تھا کہ کارروائی پاکپتن ،راولپنڈی،بہاولپوراورساہیوال میں کی گئی، جس میں پاکپتن سےکالعدم ٹی ٹی پی کااہم کمانڈر ندیم گرفتار کیا۔

    ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں سےبارودی مواد ،5ڈیٹونیٹر،پرائما کارڈ،2دستی بم،2آئی ای ڈی بم،اسلحہ،نقدی برآمد بھی ہوا، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناحت ندیم،شہباز،خالد،مدنی اورسلمان سعید کے نام سےہوئی تاہم رواں ہفتے769 کومبنگ آپریشنز کےدوران 82مشتبہ افراد گرفتار کیے اور 31 ہزار 250 افرادسےپوچھ گچھ کی گئی۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر سمیت 10 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر سمیت 10 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 10 دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں117 آپریشن کیے، اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردکو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان  کا بتانا ہے کہ کارروائی لاہور، رحیم یار خان، بہاولپور اور سرگودھا میں کی گئی، لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر قاسم افغانی سمیت 5 دہشت  گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ بارودی مواد، آئی ای ڈی بم، 3 ڈیٹونیٹر، دستی بم، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی جبکہ دہشت گردوں کی شناخت آغا، نعمان، عطاالرحمان اور اسامہ کے ناموں سے ہوئی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت صدیق، شاہنواز، سفیان، صفدر، عبدالحق اور قاسم افغانی کے نام سے ہوئی، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

  • نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار، دوران تفتیش اہم انکشافات

    نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار، دوران تفتیش اہم انکشافات

    کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بین الصوبائی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں میر عبد الصادق مینگل، حکمت اللہ اور عبد الحمید شامل ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق قلات بلوچستان سے ہے،جس سے کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول اور 30 بور  پستول برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ مشترکہ ٹیم نے دہشت گردوں کی تلاش میں سعید آباد کے قریب گاڑی کو روکا، مشتبہ گاڑی میں 3 مسلح افراد حب بلوچستان سے کراچی آرہے تھے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں، ملزمان کا تعلق بین الصوبائی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کےگروہ سے ہے، ملزمان بلوچستان سے سندھ، پنجاب اور کے پی لاتعداد گاڑیاں منتقل کر چکے ہیں۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان ایک گاڑی کو دوسرے صوبے منتقل کرنے کے ڈیڑھ لاکھ روپے لیتے تھے، ملزمان سے برآمد گاڑی کو قبضے میں لیکر معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

  • سی ٹی ڈی ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کیسز حل کرنے میں ناکام، وارداتوں میں نئے ہتھیار استعمال ہونے کا انکشاف

    سی ٹی ڈی ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کیسز حل کرنے میں ناکام، وارداتوں میں نئے ہتھیار استعمال ہونے کا انکشاف

    کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حالیہ اہم ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کیسز حل کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی بجائے سی ٹی ڈی تھانے کی سطح پر پکڑے گئے اسٹریٹ کرمنلز کی گرفتاری ظاہر کرنے میں مصروف ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 ماہ میں اسٹریٹ کرائمز اور ٹارگٹ کلنگز میں نئے ہتھیار استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اہم واقعات میں استعمال ہونے والے اسلحے کی گولیوں کے خول پرانی وارداتوں سے میچ نہیں ہوئے۔

    اسلحے کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بنائی گئی سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیم کوئی کمال نہ دکھا سکی۔

    تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں اسلحے کرائے پر دینے اور اسمگل کرنے والا نیٹ ورک بدستور فعال ہے، شہر میں کالعدم تنظیم کے سلیپرز سیل کے حوالے سے بھی سی ٹی دی اور پولیس کی کارکردگی صفر ہے۔

    پولیس اور سی ٹی ڈی کی نا اہلی کے باعث وفاقی تحقیقاتی ادارے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز کی تحقیقات خود کر رہے ہیں، وفاقی تحقیقاتی اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں سے مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

    ٹارگٹ کلنگ میں بھارتی ایجنسی را کا ہاتھ؟

    شہر قائد میں مذہبی رہنماوٴں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے، حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں بھارتی ایجنسی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

    گزشتہ شب مبینہ ٹاوٴن کے علاقے اسکاؤٹ کالونی میں جامعہ مسجد و مدرسے کے باہر اندھا دھند فائرنگ سے 55 سالہ شیر خان جاں بحق اور چوکیدار زخمی ہوا تھا، پولیس حکام کے مطابق مقتول شیر خان ایک ماہ قبل ہی سعودیہ سے واپس وطن آیا تھا، اور نماز پڑھنے کے بعد باہر رشتہ دار کے انتظارمیں بیٹھا تھا۔

    مسجد کے باہر ٹارگٹ کلنگ، سعودیہ سے لوٹنے والے شیر خان کے قتل کا مقدمہ درج

    اس سے قبل 5 ستمبر کو نارتھ ناظم آباد بلاک این میں شادی ہال کے قریب فائرنگ سے دارلعلوم اسلامیہ اکیڈمی کھارادر کے مولانا حفاظ قاری خرم شہزاد اور دیگر 2 اساتذہ زخمی ہوئے تھے، دارالعلوم اسلامیہ اکیڈمی کھارادر کے مولانا حفاظ قاری خرم شہزاد موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد 9 ستمبر کو دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔

    12 ستمبر کی شب گلستان جوہر میں عالم دین ضیا الرحمان کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایہ گیا تھا، مقتول کے قتل میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے تھے، رواں سال فروری میں ماہر تعلیم خالد رضا کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، پولیس حکام کے مطابق خالد رضا کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی۔

  • کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، یہ دہشت گرد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

    ملزمان کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، برآمد اشیا میں خود کش جیکٹ، 5 دستی بم، دھماکا خیز مواد سمیت دیگر ممنوع اشیا شامل ہیں۔

    ادھر افغانستان میں روپوش دہشت گردوں نے چترال میں پاک افغان سرحد پر حملے کیے ہیں، دہشت گردوں نے 2 فوجی چوکیوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک، اور متعدد زخمی ہو گئے، پاک فوج کے 4 جوان بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

  • داعش کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

    داعش کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے داعش کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور بہالپور میں کارروائیاں کرتے ہوئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گوجرانوالہ سے داعش کے 2 اہم کمانڈر شاہد اور سیف گرفتار کیے گئے، دہشت گردوں سے بارودی مواد، ہینڈ گرینڈ، ڈیٹو نیٹر، اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

    دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 240 کومبنگ آپریشنز کے دوران 65 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، جب کہ کومبنگ آپریشنز میں 12 ہزار 230 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔