Tag: سی ٹی ڈی

  • کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والی 5 دہشت گرد خواتین گرفتار

    کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والی 5 دہشت گرد خواتین گرفتار

    لاہور: دہشت گردی خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والی 5 دہشت گرد خواتین کو گرفتار  کرلیا۔

    ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق دہشت گردی خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ لاہور سے 3 اور شیخوپورہ سے 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد خواتین کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فیوز، ممنوعہ کتابیں، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئے، دہشت گرد خواتین کی شناحت فاخرہ، سعدیہ، ایمن، جویریہ اور فاعذ کے نام سے ہوئی، گرفتار خواتین کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے مزید تفتیش جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے 308 کومبنگ آپریشنز کے دوران 76 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 15225 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

  • کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ اور ضلع واشک میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں مکان پرسی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5مبینہ دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران 3دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، جبکہ دہشت گردوں کے زیر استعمال مکان سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ میں ہوئے سرچ آپریشن کے دوران 3دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ایک مغوی ابوبکر کو بازیاب کرالیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ شہری ابوبکر کوایک ماہ قبل کوئٹہ سے اغوا کیا گیا تھا، کوئٹہ میں مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار

    سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار

    کراچی:سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 کارندے اللہ رکھیو منگی اوریاسر حسن لاشاری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان سے 2 دستی بم، 2 پستول، موٹر سائیکل اور فنڈنگ باکس برآمد کرلئے ہیں، اس کے علاوہ ملزمان سے چندے کی رسیدیں، رقم اور کالعدم تنظیم کے پمفلٹ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے 5 ٹارگٹ کی ریکی مکمل کرنیکا انکشاف کیا ہے، جبکہ ملزمان نے 4 مارچ کو قمبر شہداد کوٹ میں مکینک کو گولیاں مار کر زخمی کیا تھا۔

    ملزم اللہ رکھیو 2021 میں گرفتار ہو کر لاڑکانہ میں قید کاٹ چکا ہے، جبکہ گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی کراچی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • سی ٹی ڈی نے القاعدہ کے 2  اہم کمانڈروں سمیت 8  دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

    سی ٹی ڈی نے القاعدہ کے 2 اہم کمانڈروں سمیت 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

    لاہور : سی ٹی ڈی نے پنجاب میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جس میں القاعدہ کے 2 اہم کمانڈر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کیں ،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائی لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی اور ملتان میں کی گئی ، جس میں لاہور سے القاعدہ کے 2 اہم کمانڈرکاشان اورحسن گرفتار کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، دستی بم، ڈیٹو نیٹر،موبائل فون،اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی ہے اور لیاقت، حسن، کاشان گل کریم، ایوب خان، امیر معاویہ اور رضوان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے336 کومبنگ آپریشنز کے دوران 135 مشتبہ افراد گرفتار کیے،کومبنگ آپریشنزمیں 16784 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کی  کارروائیاں،  21 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 21 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے 21 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 9 اورکالعدم داعش کے4 کمانڈرشامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ پر کارروائیاں کیں اور مختلف شہروں سے 21 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 9 اور کالعدم داعش کے4 کمانڈرشامل ہیں، دہشت گردوں کو لاہور، نارووال، ڈی جی خان، راولپنڈی ، جہلم سے گرفتار کیا گیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لیہ ، اٹک ، ساہیوال میں بھی کارروائیاں کی گئیں، گرفتار دہشت گرد مختلف شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹو نیٹر، حفاظتی فیوز، ہینڈ گرینڈ اور نقدی برآمد کرلی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتے700 کومبنگ آپریشنز کے دوران 49 مشتبہ افراد گرفتار کیے۔

  • کراچی : بی ایل اے کے 2 مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی : بی ایل اے کے 2 مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی: سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے سرچ آپریشن کے دوران بی ایل اے  کے 2 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق سی ٹی ڈی  کی جانب سے  شہر کے مخلتف مشکوک علاقوں میں مرحلہ وار انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا گیا ہے۔

      کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم  بی ایل اے کے 2  مطلوب ملزمان کو دو مسروقہ موٹر سائیکل افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن تھانہ موچکو، تھانہ سعیدآباد، بس ٹرمینل، نیول کالونی اور رئیس گوٹھ میں کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 64 مشتبہ افراد کو چیک کیاگیا۔

    سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے مزید بتایا کہ آپریشن سی ٹی ڈی کے تجربہ کار افسران کی نگرانی میں کیاگیا۔

  • تلاش ایپ کے ذریعے کراچی میں‌ مجرموں‌ کی تلاش

    تلاش ایپ کے ذریعے کراچی میں‌ مجرموں‌ کی تلاش

    کراچی: تلاش ایپ کے ذریعے کراچی میں‌ مجرموں‌ کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ کئی دنوں سے رات کے وقت مختلف علاقوں میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے اہلکار ایپ کے ذریعے مشتبہ افراد کو چیک کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار آپریشن کیا، یہ آپریشن ماڑی پور اور ہاکس بے کے اطراف کے علاقوں میں کیا گیا، آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 101 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران 2 منشیات فروشوں، 2 مفرور ملزمان، اور ایک مشتبہ شخص کو مزید تائید و تصدیق کے لیے تھانے منتقل کیا گیا، آپریشن سی ٹی ڈی کے تجربہ کار افسران کی نگرانی میں کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی یہ کارروائی شہر کے مختلف حساس علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھے گی۔

  • سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیموں کی کارروائیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیموں کی کارروائیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    پشاور: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیموں کی کارروائیوں سے متعلق سینٹرل سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیموں کا گھیرا تنگ کرنے کے لیے سینٹرل سیل بنانے کا  فیصلہ کیا ہے جس کے لیے مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے گا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کے پی میں جاری دہشتگردی کے واقعات میں داعش، ٹی ٹی پی سمیت دیگر کالعدم تنظمیں ملوث ہیں، بھتہ خوری واقعات کے حوالے سے سیل بھی  سینٹرل سیل میں شامل ہوگا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہر  کالعدم تنظیم کی تحقیقات کے لئے مانیٹرنگ الگ الگ سیل قائم کیا جائے گا، ہر تحقیقاقی سیل میں 10 سے 15 ارکان شامل ہوں گے۔

    حکام کے مطابق ہر تحقیقاتی سیل اپنے مقررہ تنظیم کا ہر زاویہ سے تحقیقات کرے گا، تحقیقاتی سیل کے قیام کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

  • سی ٹی ڈی کراچی اور پولیس کا تلاش ایپ کی مدد سے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز

    سی ٹی ڈی کراچی اور پولیس کا تلاش ایپ کی مدد سے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز

    رپورٹر: عدنان راجپوت

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس نے سرچ اور کومبنگ آپریشنز کرتے ہوئے متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار سرچ آپریشن کیا، جن علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ان میں تھانہ کلفٹن، تھانہ بوٹ بیسن، تھانہ گزری اور تھانہ سول لائن کے اطراف کے علاقے شامل ہیں۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 124 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا، 6 مشتبہ افراد کو مزید تائید و تصدیق کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا گیا، 2 افراد کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا، ترجمان نے کہا کہ یہ آپریشن سی ٹی ڈی کے تجربہ کار افسران کی نگرانی میں کیا گیا۔

    دوسری طرف گلبرگ پولیس نے کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں کومبنگ آپریشن کیا، اور گھر گھر تلاشی کے دوران درجنوں افراد کو تلاش ایپ کی مدد سے چیک کیا گیا، 6 مشکوک افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں ہوٹلوں اور رات گئے چائے کے ہوٹلوں پر موجود افراد کو بھی چیک کیا گیا، اور اس آپریشن میں گلبرگ موبائل اور لیڈی سرچر نے بھی حصہ لیا۔

  • راولپنڈی میں خطرناک حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے  4  دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی میں خطرناک حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 4 دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد راولپنڈی میں خطرناک حملےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش ، ٹی ٹی پی،بلوچ لبریش سے ہے، دہشت گرد راولپنڈی میں خطرناک حملےکی منصوبہ بندی کر رہےتھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹر ، حفاظتی فیوز ،نقدی برآمد کرلی ، دہشت گردوں کی شناحت اجمل امین،فیروز،حامدبشیر،اویس شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرلیاگیا ہے اور تفتیش جاری ہے، رواں ہفتے395کومبنگ آپریشنز کے دوران 108 مشتبہ افراد گرفتار کیے جبکہ 20 ہزار 940 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔