Tag: سی پیک منصوبوں

  • سی پیک منصوبوں پر کام کرنیوالے غیرملکیوں پر حملوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    سی پیک منصوبوں پر کام کرنیوالے غیرملکیوں پر حملوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد :  سی پیک منصوبوں پرکام کرنیوالے غیرملکیوں پر حملوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، 4 سال کے دوران 8 حملوں میں 62 افراد جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبوں پرکام کرنیوالے غیرملکیوں پر حملوں کی تفصیلات جمع کرادی گئی، وزارت داخلہ  نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا۔

    تحریری جواب میں کہا گیا کہ 2020 تا 2024 کےدوران غیر ملکیوں پر 8 حملے ہوئے، حملوں میں جانی نقصان کی تعداد 62 ہے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 4حملے ہوئے،3چینی باشندوں اور ایک جاپانیوں پر ہوا، حملےمیں 5افراد شہید ہوئے ،3 سیکیورٹی اہلکار اور 4 دیگر افراد زخمی ہوئے۔

    تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ بلوچستان میں چینی باشندوں پر 2حملےہوئے ،3 سیکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ خیبرپختونخوا میں چینی باشندوں پر 2 حملے ہوئے۔

    وزارت داخلہ کے مطابق حملے میں 2سیکیورٹی اہلکار اور17دیگر افراد شہید ہوئے ،28 زخمی ہوئے۔

  • پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں، خسرو بختیار

    پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں، خسرو بختیار

    اسلام ۤباد : وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں سے متعلق رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں، اقتصادی راہداری سے پاکستان کی معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پاک چائنا اقصادی راہداری کے منصبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت سی پیک کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں کامیاب رہی، منصوبہ پاکستان کی ترقی وخوش حالی کا ضامن ثابت ہوگا۔

    حکومت سی پیک فریم ورک کے تحت فائدہ اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔ حکومت نے سی پیک پر تعمیری کام کی رفتار کو تیز کردیا ہے، منصوبوں سے متعلق رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں۔

    خسرو بختیار نے بتایا کہ سی پیک فریم ورک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، لوگوں کی فلاح وبہبود اور معاشی و اقتصادی فوائد پر حکومت کی توجہ مرکوز ہے۔

    سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کی معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ ایکنک ایجنڈے پر ہوگا، چین نے منصوبے کے لئے اضافی قرضوں کی تصدیق بھی کردی۔

    خسرو بختیار نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری اہم منصوبہ ہے، حکومت نے سی پیک کے دائرے کو وسعت دی۔ دوسرےفیز میں سماجی ومعاشی ترقی اور غربت کاخاتمہ توجہ ہے۔

    دوسرے فیز میں زراعت اور صنعتی تعاون پرتوجہ دی جائے گی، اسپیشل اکنامک زونزبرآمدات بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

  • سی پیک منصوبوں کی مقررہ ٹائم فریم میں تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

    سی پیک منصوبوں کی مقررہ ٹائم فریم میں تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی مقررہ ٹائم فریم میں تکمیل اولین ترجیح ہے، سی پیک کی تکمیل سے دونوں ممالک کے علاوہ پورا خطہ بھی مستفید ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں وفاقی وزراء خسروبختیار، مرادسعید، عمرایوب ، عبدالرزاق داؤد سمیت فردوس عاشق اعوان، ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، متعلقہ وفاقی وزارتوں کے سیکریٹریز کے علاوہ چیف سیکریٹری پنجاب، چیف سیکریٹری بلوچستان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے پی بھی شریک تھے۔

    اجلاس میں مختلف منصوبوں پرپیش رفت کاجائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر خسروبختیار نے توانائی، انفراسٹرکچر، اورنج لائن، ایم ایل ون سے متعلق تفصیلات بیان کیں، گوادرپورٹ اور دیگر اہم منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں توانائی کے شعبےمیں پورٹ قاسم کول فائرڈ پاور پلانٹ، گوادرپاور پلانٹ کوہالہ ہائیڈروپاور، حبکو تھرکول، تھل کول پاورپراجیکٹ پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ملتان سکھر موٹر وے ایم 5مکمل کی جا چکی ہے، اس کا افتتاح جلد کردیاجائے گا، اجلاس میں ایم ایل ون منصوبے پر پیشرفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں پی ٹی وی کے نشریاتی نظام کوڈیجیٹل سسٹم میں تبدیل کرنےکی منظوری دی گئی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کی ہمہ جہتی، تزویراتی شراکت داری کا عملی نمونہ ہے سی پیک منصوبوں کی مقررہ ٹائم فریم میں تکمیل اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ منصوبوں پرپیشرفت کویقینی بنانےکیلئےاتھارٹی کاقیام عمل میں لایاجارہا ہے، سی پیک کی تکمیل سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورا خطہ مستفید ہوگا۔

  • جرمن وزیر خارجہ کا دورہ،  یورپین یونین سے معاہد ہ ہوگا، شاہ محمود قریشی

    جرمن وزیر خارجہ کا دورہ، یورپین یونین سے معاہد ہ ہوگا، شاہ محمود قریشی

    ملتان: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں ہے چین کے ساتھ فیز 2 کا معاہدہ طے کرلیا، جرمنی کے وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان لائیں گے، ہمارا یورپی یونین سے نیا معاہدہ بھی ہونے جارہا ہے۔

    ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو بہت سارے چیلنجز کا سامنا تھا، ہم نے بہت سارے امتحانات میں کامیابی حاصل کی اور پُر اعتماد طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین میں شامل 28 ممالک نے ہمیشہ پاکستان کی طرف انگلیاں اٹھائیں، ہرطرف سے ہمیں تنہاکرنےاور نیچا دکھانےکےخاکےبنائےگئے، گزشتہ دورِ حکومت میں ایک ادارے نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سب سے بڑی ٹریڈنگ کی مارکیٹ ہے، رواں ماہ یورپی یونین کےساتھ پاکستان ایک نیا معاہدہ کرنے جارہا ہے،  جرمنی کے سفیر پاکستان کا دورہ کریں گے، پارلیمنٹ اور پارلیمانی اراکین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کے لیے مثبت اقدامات میں حکومت کا ساتھ دیا۔

    [bs-quote quote=”چین کے ساتھ فیز 2 کا معاہدہ طے کرلیا، سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو یہ پروپیگنڈا شروع ہوا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو خطرات ہیں مگر میں برملاکہتاہوں سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ ہم آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں، آج ہم نےچین کے ساتھ فیز ٹوکا معاہدہ کرلیا، جس کے تحت پاکستان میں غربت مٹانے کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ایشیاء کے حوالے سے اپنی پالیسی کا اعلان 2019 میں کیا، ٹرمپ کی اپنی حکمتِ عملی ہے مگر پاکستان کا ہر بار یہی مطالبہ رہا کہ افغان جنگ سے مسئلے کا حل نہیں ہے، افغانستان میں امن کا فائدہ پاکستان کو بھی ہوگا۔

    وفاقی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں اہم ادارے تنزلی کا شکار تھے، پاکستان اسٹیل، پی آئی اے سمیت کئی ادارے دیوالیہ ہوچکے تھے مگر ہم نے اقدامات کیے اور اب انہیں ترقی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

    بھارتی وزیر اعظم پر تنقید

    وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نریندرمودی کےکچھ عزائم کا ہمیں پہلے علم تھا، ہم جانتے تھے کہ بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف الیکشن سے قبل کچھ ضرور کرے گی،پلوامہ واقعےسےکئی ہفتے قبل سفیروں کوبلا خدشے سے آگاہ کردیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مودی نے اپنی پالیسی بیان کی کہ وہ پاکستان کوتنہاکرناچاہتاہے، بھارت نےبنگلادیش کاسہارا لےکرسارک کویرغمال بنایا، آج مشرقی پاکستان میں پاکستان کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”بھارت سے امن کی خواہش کا ہرگز یہ مطلب نہیں کشمیر کا سودا کریں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وفاقی وزیر خارجہ”][/bs-quote]

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم اور اقدامات کے خلاف میں نے اقدام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھا اور تمام حالات سے آگاہ کیا، آج دنیا ہمارے تحفظات پر غور کررہی ہے۔

    وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’ہم بھارت کے ساتھ امن کے خواہش مند ہیں مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کشمیر کا سودا کردیں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ کشمیرکی صورتحال دباؤ سےبدل دے گا، ہندوستان کو سوچناچاہے آج کشمیرکی تحریک نےکیوں جنم لیا۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اگربھارت کاوزیر خارجہ ہوتاتومجھےرات کونیندنہیں آتی، کشمیرمیں جنازےاٹھ رہےہیں نوجوان کاندھوں پر لاشیں اٹھا رہے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جون 2018 کی رپورٹ کا مطالعہ کریں، 29ستمبر2018کو اقوام متحدہ کےفلورپر اردو میں کشمیر کے معاملے کو اجاگر کیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت

    وزیراعظم عمران خان کی سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت

    اسلام آباد : زیراعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل پاکستان کے مفاد میں ہے، منصوبوں کی تکمیل سے سماجی و اقتصادی ترقی کےمواقع ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس کے دوران سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا پاکستان اور چین میں صنعتی اورزرعی ترقی پر مشتمل منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سی پیک بزنس ایڈوائزری کونسل قائم کرنے کا فیصلہ

    اجلاس میں وزیراعظم کودونوں ممالک کے درمیان خصوصی اکنامک زون پر بریفنگ دی گئی اور گوادر پورٹ پرانفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں کو تیزکرنے اور سی پیک بزنس ایڈوائزری کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    [bs-quote quote=”سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل پاکستان کے مفاد میں ہے، منصوبوں سے سماجی و اقتصادی ترقی کےمواقع ملیں ” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سی پیک منصوبوں پر ترقیاتی کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل پاکستان کے مفاد میں ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کوغربت سے نکالنے کے چینی تجربات سےاستفادہ کرسکتےہیں، منصوبوں کی تکمیل سے سماجی و اقتصادی ترقی کےمواقع ملیں گے۔

    اجلاس میں وزیراعظم کا خصوصی اکنامک زون سےمتعلق جامع پلان بنانےکا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ کو4ہفتےمیں پلان ترتیب دینے کی ہدایت کردی۔

    مزید پڑھیں :  دونوں ممالک کا سی پیک کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم

    وزیراعظم نے سی پیک کےدوسرےفیزمیں صنعتی تعاون پرتوجہ اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈکوتیاریوں کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا  دوسرےفیزمیں چین کی جانب سےبڑی سرمایہ کاری کاامکان ہے۔

    یاد رہے نومبر 2018 میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں دونوں ممالک نے سی پیک کی مستقبل کی سمت پرمکمل اتفاق کا اعادہ کیا جبکہ ، سی پیک کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم کیا۔

    مشترکہ اعلامیہ کے مطابق چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خارجہ پالیسی میں اولین ترجیح دیتا ہے، چین نے اہم معاملات پرپاکستان کی مسلسل اور مضبوط حمایت کو سراہا۔