Tag: سی پیک منصوبہ

  • سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کا مظہر ہے، وزیر اعظم عمران خان

    سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کا مظہر ہے، وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کا مظہر ہے، سی پیک کےتحت جاری منصوبوں میں رکاوٹیں دور کررہے ہیں، منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ،جس میں وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار ،وزیر توانائی عمر ایوب ، وزیر بر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ، وزیر ریلوے شیخ رشید ، وزیر بحری امور علی زیدی ، مشیر تجارت رزاق داؤد ، معاون خصوصی پٹرولیم ،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں وزیراعظم کے آئندہ ہفتے دورہ چین سے متعلق معاملات پر مشاورت ہوئی اور سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
    معیشت کے دیگر شعبہ جات میں چین سے دوطرفہ تعاون کے فروغ پرگفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کامظہر ہے، سی پیک کےتحت جاری منصوبوں میں رکاوٹیں دور کررہے ہیں, منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں چین کا دورہ کروں گا، دورے میں چینی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، ملاقاتیں پاک چین دوستی مزید مستحکم کرنے میں مدد گار ہوں گی، اہم دورہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

    اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا پاک چین دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، معیشت کے اہم شعبوں کی ترقی کے لئے پوٹینشل ہے۔

    وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اجلاس میں اراکین کو ڈیجیٹل پےمنٹ، بیٹری اسٹوریج ریسرچ ، زرعی آلات کی مینوفیکچرنگ، ڈرون ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی، سولر سیل مینوفیکچرنگ، نباتات و حیوانات سے متعلق ریسرچ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    وزیرمنصوبہ بندی نے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت اور مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    وزیرریلوے نے سی پیک کے اہم منصوبے ایم ایل ون پر پیشرفت اور منصوبے کے ممکنہ ثمرات سے شرکا کو آگاہ کیا۔

  • جرمن وزیر خارجہ کا دورہ،  یورپین یونین سے معاہد ہ ہوگا، شاہ محمود قریشی

    جرمن وزیر خارجہ کا دورہ، یورپین یونین سے معاہد ہ ہوگا، شاہ محمود قریشی

    ملتان: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں ہے چین کے ساتھ فیز 2 کا معاہدہ طے کرلیا، جرمنی کے وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان لائیں گے، ہمارا یورپی یونین سے نیا معاہدہ بھی ہونے جارہا ہے۔

    ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو بہت سارے چیلنجز کا سامنا تھا، ہم نے بہت سارے امتحانات میں کامیابی حاصل کی اور پُر اعتماد طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین میں شامل 28 ممالک نے ہمیشہ پاکستان کی طرف انگلیاں اٹھائیں، ہرطرف سے ہمیں تنہاکرنےاور نیچا دکھانےکےخاکےبنائےگئے، گزشتہ دورِ حکومت میں ایک ادارے نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سب سے بڑی ٹریڈنگ کی مارکیٹ ہے، رواں ماہ یورپی یونین کےساتھ پاکستان ایک نیا معاہدہ کرنے جارہا ہے،  جرمنی کے سفیر پاکستان کا دورہ کریں گے، پارلیمنٹ اور پارلیمانی اراکین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کے لیے مثبت اقدامات میں حکومت کا ساتھ دیا۔

    [bs-quote quote=”چین کے ساتھ فیز 2 کا معاہدہ طے کرلیا، سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو یہ پروپیگنڈا شروع ہوا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو خطرات ہیں مگر میں برملاکہتاہوں سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ ہم آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں، آج ہم نےچین کے ساتھ فیز ٹوکا معاہدہ کرلیا، جس کے تحت پاکستان میں غربت مٹانے کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ایشیاء کے حوالے سے اپنی پالیسی کا اعلان 2019 میں کیا، ٹرمپ کی اپنی حکمتِ عملی ہے مگر پاکستان کا ہر بار یہی مطالبہ رہا کہ افغان جنگ سے مسئلے کا حل نہیں ہے، افغانستان میں امن کا فائدہ پاکستان کو بھی ہوگا۔

    وفاقی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں اہم ادارے تنزلی کا شکار تھے، پاکستان اسٹیل، پی آئی اے سمیت کئی ادارے دیوالیہ ہوچکے تھے مگر ہم نے اقدامات کیے اور اب انہیں ترقی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

    بھارتی وزیر اعظم پر تنقید

    وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نریندرمودی کےکچھ عزائم کا ہمیں پہلے علم تھا، ہم جانتے تھے کہ بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف الیکشن سے قبل کچھ ضرور کرے گی،پلوامہ واقعےسےکئی ہفتے قبل سفیروں کوبلا خدشے سے آگاہ کردیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مودی نے اپنی پالیسی بیان کی کہ وہ پاکستان کوتنہاکرناچاہتاہے، بھارت نےبنگلادیش کاسہارا لےکرسارک کویرغمال بنایا، آج مشرقی پاکستان میں پاکستان کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”بھارت سے امن کی خواہش کا ہرگز یہ مطلب نہیں کشمیر کا سودا کریں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وفاقی وزیر خارجہ”][/bs-quote]

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم اور اقدامات کے خلاف میں نے اقدام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھا اور تمام حالات سے آگاہ کیا، آج دنیا ہمارے تحفظات پر غور کررہی ہے۔

    وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’ہم بھارت کے ساتھ امن کے خواہش مند ہیں مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کشمیر کا سودا کردیں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ کشمیرکی صورتحال دباؤ سےبدل دے گا، ہندوستان کو سوچناچاہے آج کشمیرکی تحریک نےکیوں جنم لیا۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اگربھارت کاوزیر خارجہ ہوتاتومجھےرات کونیندنہیں آتی، کشمیرمیں جنازےاٹھ رہےہیں نوجوان کاندھوں پر لاشیں اٹھا رہے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جون 2018 کی رپورٹ کا مطالعہ کریں، 29ستمبر2018کو اقوام متحدہ کےفلورپر اردو میں کشمیر کے معاملے کو اجاگر کیا۔

  • سی پیک منصوبہ : بیجنگ اسلام آباد کی حمایت جاری رکھے گا، چینی وزارت خارجہ کی وضاحت

    سی پیک منصوبہ : بیجنگ اسلام آباد کی حمایت جاری رکھے گا، چینی وزارت خارجہ کی وضاحت

    اسلام آباد : چینی وزارت خارجہ کے حکام نے واضح کیا ہے کہ سی پیک کی جلد تکمیل پر پاکستان اور چین کا اتفاق ہے، بیجنگ اسلام آباد کی حمایت جاری رکھے گا۔

    یہ بات جینی حکام نے اپنے تازہ بیان میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک تمام شعبوں میں مضبوط تعلقات کا عزم رکھتے ہیں، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے دورہ پاکستان کا مقصد کئی عشروں پر محیط پاک چین دوستی کی تجدید تھا۔

    یاد رہے کہ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرِثانی پر غور کر رہی ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عبدالرزاق داؤد کے مطابق سابق حکومت نے سی پیک پر چین سے بات چیت میں اپنی ذمے داری بخوبی نہیں نبھائی۔

    دوسری جانب اپنے ردعمل میں عبدالرزاق داؤد کا رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے سے متعلق حالیہ انٹرویو کے کچھ حصے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے ہیں،  پاکستان اور چین کی دوستی ناقابل تسخیر ہے، دونوں ممالک میں راہداری منصوبے کے مستقبل سے متعلق مکمل یکسوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: سی پیک سے متعلق میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: مشیرتجارت

    علاوہ ازیں پلاننگ کمیشن حکام نے سی پیک پر برطانوی اخبار کو دیئے گئے عبدالرزاق داؤد کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک معاہدوں پر ازسر ِنو بات کی جائے گی، کمیشن نے یہ بھی اعتراف کیا کہ سی پیک پر عملدرآمد گزشتہ چودہ ماہ سے سست روی کا شکار ہے ۔

  • سی پیک منصوبہ پاک چین تعلقات کا عظیم الشان مظہر ہے، گورنرسندھ

    سی پیک منصوبہ پاک چین تعلقات کا عظیم الشان مظہر ہے، گورنرسندھ

    کراچی : گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے، سی پیک منصوبہ پاک چین تعلقات کا عظیم الشان مظہر ہے۔

    یہ بات انہوں نے پاک نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ ریئرایڈمرل نوید احمد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، مسلح افواج نے دہشت گردی کی جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، آپریشن ردالفساد، آپریشن ضرب عضب کا ہی تسلسل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت آپریشن ضرب عضب کےنتائج ضائع نہیں ہونےدیگی، آپریشن کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری، معاشی واقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے، عوامی سطح پر پائے جانے والےخوف وہراس کا بھی خاتمہ ہوچکا ہے۔

    محمد زبیرنے مزید کہا کہ آپریشنز میں قانون نافذ کرنے والےاداروں کے اہلکاروں  نے بےمثال قربانیاں دیں، ان قربانیوں کو کسی صورت ضا ئع نہیں ہونے دیا جائے گا، سی پیک منصوبہ پاک چین تعلقات کاعظیم الشان مظہرہے۔


    مزید پڑھیں: ملکی خوشحالی کےلیےکراچی کا امن ناگزیرہے‘ گورنرسندھ


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

     

  • سال 2016 کی اہم تجارتی خبریں

    سال 2016 کی اہم تجارتی خبریں

    سال 2016 کے اختتام پر پاکستان میں کاروبار کے حوالے سے رواں سال جو اہم فیصلے اور خبریں منظر عام پر آئیں
    ان میں سے چند ایک کا احوال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

    سی پیک منصوبہ

    سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری اس وقت سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے، 46 ارب ڈالر مالیت کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتاراقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا، طویل، کشادہ اورمحفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ جس کی تکمیل دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

    چین سے سامان تجارت لے کر آنے والے قافلے کا مغربی روٹ سے ہو کر بحفاظت گوادر پہنچنا اور چینی بحری جہاز کا گوادر کی بندر گاہ سے پہلی بار تجارتی سامان لے کر روانگی ملکی تاریخ کا یقیناً وہ سنہرا دن ہے جس پر پوری قوم کو سجدہ شکر ادا کرنے کی ضرورت ہے۔29  اگست 2016 کو وزیر اعظم پاکستان میاں نوز شریف نے سی پیک سمٹ کا افتتتاح کیا۔

    : فروری

    کراچی میں گرین لائنز بس سروس منصوبے کا سنگ بنیاد

    وزیراعظم محمد نواز شریف نے 26 فروری بروز جمعہ کو کراچی میں گرین لائنز بس سروس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

    6

    منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو گا جس کے بعد یومیہ تقریباً تین لاکھ مسافر اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ منصوبے پر 16 ارب ساڑھے 8 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ رقم وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔

    مزید پڑھیں: گرین لائن منصوبے کا سنگِ بنیاد، وزیراعظم کا کراچی کونظرانداز نہ کرنے کا عزم

    :مارچ

     پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم

    اسٹیٹ بینک نے یکم دسمبر سے مختلف کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کردی، جس میں دس پچاس سو اور ایک ہزار کے نوٹ شامل ہیں۔

    10

    مزید پڑھیں : یکم دسمبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی، اسٹیٹ بینک

    : اپریل

    پاک چین اقتصادی راہداری سے معیشت کو فروغ ملے گا، موڈیز

    دوسری جانب عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ معیشت کو مزید فروغ دے گا۔ ٹیکس وصولیوں اورمالی معاملات میں بہتری کا بھی باعث بنے گا۔

    4

    مزید پڑھیں: پاک چین راہداری معاشی شرح نمو میں اضافے کا سبب بنے گی: موڈیز

    :مئی

    گرین لائن میٹرو منصوبے کے روٹ میں توسیع

    وفاقی حکومت نے گرین لائن میٹرو منصوبے کے روٹ میں مزید توسیع دیتے ہوئے اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    گرین لائن بس کا منصوبہ جو پہلے سرجانی ٹاؤن سے گرومندر، ایم اے جناح روڈ سے گزر کر ٹاور جانا تھا، تاہم منصوبے کے روٹ میں توسیع کا فیصلہ کرکے مزید علاقوں برنس روڈ، پاکستان چوک اورسندھ سیکریٹریٹ کو گرین لائن بس کے روٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    7

    مزید پڑھیں: کراچی: گرین لائن میٹرو بس کے روٹ میں توسیع کا فیصلہ

    :جون

     پاک چائنا اقتصادی راہداری کے ڈائریکٹر پروجیکٹ میجر جنرل (ر) ظاہر شاہ نے کہا کہ پاک چائنا راہدری ملک میں ترقی کے نئے دور کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ 9 ہزار جوانوں پر مشتمل ایک فوجی دستہ اور 6 ہزارپولیس اہلکار پاک چائنا اقتصادی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں جو کہ خصوصی سیکیورٹی ڈویژن بھی ہے۔

    2

    مزید پڑھیں : پاک چائنا اقتصادی راہداری ترقی کا  پیش خیمہ ثابت ہوگی، ڈائریکٹر سی پیک

    :جولائی

    خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت

    پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نے خیبر پختون خوا مکوری فائیو میں تیل و قدرتی گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئے ذخائر سے یومیہ 2800 بیرل تیل اور 19.26 مکعب فٹ قدرتی گیس حاصل کی جاسکے گی۔

    14

    مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    : اگست

    پا ک چین اقتصادی راہداری نمائش کا افتتاح

    وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے ایک روزہ پا ک چین اقتصادی راہداری نمائش کا افتتاح کیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک روزہ ’سی پیک سمٹ ‘ کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے ’پاک چین دوستی مرکز‘میں کیا۔

    1

    مزید پڑھیں : وزیراعظم نے’سی پیک‘ سمٹ کا افتتاح کردیا

    :اکتوبر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سنگ میل

    ماہ اکتوبر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اہم اور تاریخی سنگ میل عبور کیا، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار اکتالیس ہزار پوائنٹس کی سطح کراس کر گیا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا تاریخی سنگ میل عبور

    A Pakistani stockbroker talks on a phone as he watches the latest share prices during a trading session at the Pakistan Stock Exchange (PSE) in Karachi on January 14, 2016. The benchmark PSE-100 index ended down 593.74 points at 31560.43 in midday trade. AFP PHOTO / RIZWAN TABASSUM / AFP PHOTO / RIZWAN TABASSUM

     :اکتوبر

    اسٹیٹ بینک کے مختلف شعبے کراچی سے منتقل کرنے کا فیصلہ

    اسٹیٹ بینک کے گیارہ میں سے پانچ شعبے کراچی سے لاہور،کوئٹہ اور پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ فیصلہ بینکنگ سروسز کارپوریشن کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے کیا گیا۔

    9

    ان پانچ شعبوں کا کچھ حصہ جنوبی مارکیٹ کی ضرورریات کیلئے کراچی میں ہی رکھا جائے گا۔ جبکہ اسٹیٹ بینک کا ہیڈ آفس یا صدر دفتر کا کوئی شعبہ کراچی سے کسی اور شہر منتقل نہیں کیا جائے گا

    مزید پڑھیں : اسٹیٹ بینک کے5 شعبے لاہور، کوئٹہ اور پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ

    دس روپے کا سکّہ جاری

    اسٹیٹ بینک نے دس روپے کا سکّہ جاری کردیا، مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ سکّے کے ساتھ ساتھ دس روپے کا نوٹ بھی استعمال میں رہے گا۔

    11

    مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے 10روپے کا سکّہ جاری کردیا

    :نومبر

     ماہ نومبر میں پاک چین راہداری منصوبہ کے تحت باقاعدہ تجارت کا آغاز ہو گیا، چین سے لایا گیا تجارتی سامان ایبٹ آباد سے سخت ترین سیکورٹی میں گوادر کیلئے روانہ کیا گیا۔

    3

    پاک فوج اور پولیس کی سخت ترین سیکورٹی میں چین سے لایا گیا سامان ایبٹ آباد سے سینکڑوں ٹرکوں اور کنٹینرز کے ذریعے گوادر روانہ کیا گیا، تجارتی سامان گلگت سے ایبٹ آباد پہنچایا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پاک چین راہداری منصوبہ کے تحت باقاعدہ تجارت کا آغاز

    گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

    وفاقی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے رواں سال گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ اوجی ڈی سی ایل نے تین بلاکس سے 70ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی ہے، انہوں نے کہا کہ رواں سال گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو

    15

    مزید پڑھیں: رواں سال گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    پہلے تجارتی قافلے کی آمد

    پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پینتالیس کنٹینرز کا پہلہ قافلہ گوادر پہنچا، قافلے نے اکتیس اکتوبر کو چین کے شہر کاشغر سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ گوادر پہنچنے پر قافلے کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    4

     مزید پڑھیں: پاک چین اقتصادی راہداری، پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا

    اسٹیٹ بینک کا حکومت کو انتباہ

     اسٹیٹ بینک نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ٹیکسوں کا نظام درست کرے ، ٹیکس نظام میں عارضی طور پر کیے گئے اقدامات سے معیشت میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔

    super-tax

    مزید پڑھیں : حکومت ٹیکسوں کا نظام درست کرے، اسٹیٹ بینک کا انتباہ

    انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد منظور

    قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی، جب کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اراکین نے قرارداد پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہ لینے، اظہارِ خیال کا موقع نہ دینے اور بل کے بجائے آرڈیننس کی صورت میں پیش کرنے پر اجلاس سے واک آﺅٹ کیا۔

    13

    مزید پڑھیں :قومی اسمبلی، انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلیے اسٹریٹجک پارٹنر کی تلاش

    پندرہ دسمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے اسٹریٹجک پارٹنر کی تلاش کا اہم ترین مرحلہ مکمل کیا گیا، پی ایس ایکس کے شئیرز کیلئے امریکی اسٹاک ایکسچینج اور برطانوی فنڈز کے کنسورشیم کی پیشکشیں اور شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کی پیشکش بھی مل گئی

    8

    مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اسٹریٹجک پارٹنر کی تلاش، چائنیزکنسورشیم کو ڈیڈلائن دیدی

    :دسمبر

    پمپ مالکان کو سی این جی کی قیمت تعین کرنے کا اختیار

    اب سی این جی کی قیمت کا تعین پمپ مالکان کریں گے، سی این جی ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جب کہ سیاسی جماعتوں نے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بعد سندھ اور کے پی کے میں بھی سی این جی کی قیمت ڈی ریگولیٹ کردی گئیں۔

    16

    مزید پڑھیں: سی این جی کی قیمت کیا ہوگی،پمپ مالک خود طے کرے گا

    پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا

    وزارت خزانہ نے کہا کہ 5 ہزار کے نوٹ بند نہیں کیے جا رہے۔ نوٹ بند کرنے کا کو ئی جواز نہیں ہے، تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ نوٹوں کی بندش کے حوالے سے جو خبریں اخباروں، میڈیا اور کاروباری حلقوں میں زیر گردش ہیں، وزارت خزانہ نے ان کو غلط قرار دیا۔

    مزید پڑھیں: وزارت خزانہ کی 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تردید

    12

  • سی پیک منصوبہ : ایف آئی اے نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

    سی پیک منصوبہ : ایف آئی اے نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

    اسلام آباد : پاک چائنہ اقتصادی راہداری کی تعمیر کیلیے آنے والے چینی ماہرین کی مؤثر حفاظت کے پیش نظرایف آئی اے نے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پیک کے مختلف منصوبوں پر کام کے لئے آنے والے چینی شہریوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے آنے والوں کی مکمل تفصیلات کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

    سی پیک کے لئے آنے والے شخص کی جگہ کوئی دوسرا شخص کہیں بھی سفر نہیں کر سکے گا ،ایف آئی اے ملک بھر کے تمام انٹری پوائنٹس پر خصوصی کاونٹرز قائم کرے گی

    ۔ذرائع کے مطابق پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے مختلف اقدامات کے ضمن میں ایف آئی اے کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے جس کے تحت چاروں صوبوں میں سی پیک کے مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے کے لیئے آنے والے چائنیز شہریوں کے لیئے ملک بھر کے26انٹری پوائنٹس پر ایف آئی اے کی جانب سے علیحدہ امیگریشن کاونٹرز بنائے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی آڑ میں کوئی دوسرا شخص سفر نہیں کر سکے گا، جبکہ سی پیک کے علاوہ دیگر منصوبوں پر تعینات چینی شہریوں کے حوالے سے محکمہ پولیس کی اسپیشل برانچ ریکارڈ مرتب کرنے کے علاوہ ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے کو آرڈنیشن بھی کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے کسی بھی انٹری پوائنٹ سے داخل ہونے والے سی پیک منصوبے کے چینی کارکن کی جانب سے بذریعہ سڑک یا ہوائی جہاز کے ذریعے اندرون ملک کسی بھی سفر کی صورت میں بھی اسکی تفصیلات کی فراہمی بھی اسپیشل برانچ کی ذمہ داری ہو گی ۔

    ذرائع کا مذید کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام کا مقصد متعلقہ چینی شہری کی آڑ میں کسی دوسرے شخص کی ملک میں آمد کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے، جس کی بنیادی وجہ دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی کی جانب سے سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لئے اقدامات کو ناکام بنا نا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق اسی ضمن میں اس منصوبے پر کام کرنے والے افراد کے لئے پولیس ،ایف آئی اے،اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کی مشاورت سے سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت منصوبے پر کام کرنے والے افراد کی ایک صوبے سے دوسرے صوبے یا شہر آمد کے لیئے ایک سینٹرل ڈیسک بھی بنایا جائے گا جو تمام اداروں سے کو آرڈینیشن کرے گا۔

     

  • آرمی چیف کا دورہ چین بامقصد رہا ہے ۔ آئی ایس پی آر

    آرمی چیف کا دورہ چین بامقصد رہا ہے ۔ آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ چین مکمل ہوگیا، اس موقع پر دونوں جانب سے باہمی تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف دو روز قبل سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، اس دورے میں سی پیک منصوبے اور اقتصادی راہداری سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

      ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہےکہ آرمی چیف کا دورہ چین نہایت بامقصد اور ثمر آور رہا ، اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات ، خطے میں امن و استحکام  کے علاوہ اہم  امور پر تبادلہ خیال کیا گیا, اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بہتری اور استحکام پیدا ہو گا۔

    مزید پڑھیں : آرمی چیف راحیل شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات

     واضح رہے دو روز قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے تھے، اس دور ے میں ان کی ملاقات وزیر اعظم لی کی چیانگ کے علاوہ سیاسی و عسکری سربراہان سے بھی ہوئی۔

    دو روزہ سرکاری دورے میں اقتصادی راہداری اور سی پیک منصوبے کے حوالے سے آنے والی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بات کی گئی، دونوں ممالک کے سربراہان نے اس بات کا عزم کیا کہ منصوبوں کی کی تکمیل سے دونوں ممالک کو اس کے ثمرات میسر ہونگے۔