Tag: سی پیک میں شمولیت

  • سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا، سراج الحق

    سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا، سراج الحق

    گوجرانوالہ : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سے چھیڑ چھاڑ کرکے اپنی عوام کی توجہ اندرونی مسائل سے ہٹانا چاہتا ہے، سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت خوش آئند ہے۔

    یہ بات انہوں نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات میں کشمیر نہیں تو کوئی فائدہ نہیں۔

    حکومت کو کشمیر سے متعلق بھارت سے کھل کربات کرنی چاہیے، سرحدوں پر بھارتی فوج چھیڑ چھاڑ کا مقصد یہ ہے کہ بھارتی عوام کی توجہ ملک کے اندرونی مسائل سے ہٹ جائے۔

    سراج الحق نے کہا کہ سعودی عرب سی پیک کا حصہ بنے تو پاکستان کے لیے بہتر ہے، سی پیک میں سعودی سرمایہ کاری سے ہمارے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہنی مون بڑھتاجارہا ہے پہلے سو دن اب دو سال مانگ رہے ہیں، عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکا سے بات کرنی چاہیے۔

  • سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت پاکستان کا انتہائی اہم اقدام ہے، فیصل محمد

    سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت پاکستان کا انتہائی اہم اقدام ہے، فیصل محمد

    بروسلز : سعودی عرب کی جانب سے” سی پیک” میں شمولیت انتہائی اہم اقدام ہے ، حکومت کے اس اقدام  سے ریجن میں نئی اسٹریٹجیکل صورت سامنے آئے گی۔

    ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی کے عالمی ماہر فیصل محمد نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیک وقت چین اور سعودی عرب کے دورے اس حوالے سے انتہائی کامیاب رہے ہیں۔

    فیصل محمد جو تنظیم مبصرین اسلامی کے ترجمان بھی ہیں نے انکشاف کیا کہ جنرل باجوہ اور عمران خان یہ "سی پیک ڈپلومیسی” درحقیقت سعودی عرب کو مغرب کے حصار سے نکال کر چین سمیت علاقائی طاقتوں کے قریب کرنا تھا جس میں انہیں سو فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    فیصل محمد کے مطابق پاکستان کی اس کامیاب خارجی حکمت عملی کو دیکھتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ نے از خود پاکستان کی امداد بحال کرنے اور پاک امریکہ رابطوں کو بہتر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔