Tag: سی پیک کی خبریں

  • ایٹمی پروگرام کی طرح سی پیک منصوبے کو بھی مکمل کریں گے: شاہ محمود قریشی

    ایٹمی پروگرام کی طرح سی پیک منصوبے کو بھی مکمل کریں گے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک پر پوری قوم متفق ہے، ایٹمی پروگرام کی طرح سی پیک منصوبے کو بھی مکمل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے پر کوئی اعتراض نہیں کرتا، پوری قوم اس منصوبے پر متفق ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام کی طرح سی پیک منصوبے کو بھی مکمل کریں گے، دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    شاہ محمود نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے خطے میں تعلقات بڑھیں گے، خطے میں معاشی ترقی ہوگی، اس لیے دشمنوں کو یہ منصوبہ کھٹکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی سی گوادر میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 3 دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک

    ان کا کہنا تھا کہ جو قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، وہ آلہ کاروں سے کام لیتی ہیں، لیکن میں دشمنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں سی پیک پر پوری قوم اور ایوان متفق ہے، پیغام دیتا ہوں کہ ایٹمی پروگرام پر رکاوٹوں کے باوجود کام مکمل کیا، انشاء اللہ پاکستان کے دشمنوں کو کام یاب نہیں ہونے دیں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب پر مجموعی طور پر 3 بل پیش کیے گئے ہیں، پی ٹی آئی کا وعدہ ہے جنوبی پنجاب کو اس کا حق دلوائیں گے، جنوبی پنجاب پر دعوت دیتا ہوں کمیٹی بنا کر مشترکہ بل لایا جائے۔

  • سی پیک کوسپورٹ نہ کرنا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے: فواد چوہدری

    سی پیک کوسپورٹ نہ کرنا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی  پیک پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اسے سپورٹ کرنا چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج سی پیک کوسپورٹ نہ کرنا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے.

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہم میڈیا کی ترقی چاہتے ہیں، آزاد میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے، سی پی این ای کو بھی میڈیا بحران کا جائزہ لینا چاہیے.

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بہت بڑی سرمایہ کاری کرنے والا ہے، 18 ویں ترمیم کے تحت وسائل صوبوں کو تفویض کردیے گئے، 18 ویں ترمیم کے بعد وفاق صوبوں کی ذمے داری کیسے اٹھا سکتا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو جہاں کہیں، جس قسم کے مسائل درپیش ہیں، ان کے حل کے لیے ہم ساتھ کھڑے ہیں.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت

    فواد چوہدری کے مطابق سوشل میڈیا کے استعمال سے ڈالر باہر جارہا ہے، ٹیکنالوجی کو روکا نہیں جاسکتا، البتہ بحیثیت پاکستانی ہمارامفاد ہے  کہ ڈالر پاکستان سے باہر نہ جائے، ہماری پوری کوشش ہے کہ اقدامات وہ کریں، جن سے بحران سے نکلیں.

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں  مثبت اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے، ایگزون موبل اربوں روپےکی سرمایہ کرنے جا رہا ہے، سی پیک کو سپورٹ نہ کرنا خود کو نقصان پہچانے کے مترادف ہے.

  • سی پیک میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے: فواد چوہدری

    سی پیک میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیر احسن اقبال کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا۔ سی پیک میں توسیع پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت کے بعد سابق دور حکومت کے وزیر احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ کیا سی پیک میں سعودی عرب کو شامل کرنے سے قبل چین کو اعتماد میں لیا گیا؟

    انہوں نے کہا کہ سی پیک میں کسی بھی ملک کی شمولیت پر دونوں فریقین (پاکستان اور چین) کا متفق ہونا ضروری ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے احسن اقبال کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک میں توسیع پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے۔ تاریک دور ختم ہوگیا، پاکستان خطے میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ سعودی عرب پہلا ملک ہے جس کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی ہے، سی پیک میں سعودی عرب تیسرا شراکت دار ہوگا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، بڑی شراکت داری کی ابتدا ہوگئی۔

    فواد چوہدری کے مطابق سعودی عرب اب پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرے گا، وزیر اعظم عمران خان کے اہم دورے کے بعد سعودی عرب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آئے گی، سعودی عرب کو یقین دلایا ہے کہ ان کے سیکورٹی معاملات میں مدد کریں گے۔

  • 3 ماہ میں ’سی پیک صنعتی تعاون کے شعبے‘ میں واضح پیش رفت ہوگی، خسرو بختیار

    3 ماہ میں ’سی پیک صنعتی تعاون کے شعبے‘ میں واضح پیش رفت ہوگی، خسرو بختیار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار نے کہا ہے کہ تین ماہ میں سی پیک سے متعلق صنعتی تعاون کے شعبے میں پیش رفت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کی سربراہی میں سی پیک پراجیکٹس سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہ داری سے متعلق احکامات جاری کیے گئے۔

    اجلاس میں اسپیشل اکنامک زونز و توانائی کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، خسرو بختیار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ’اقتصادی زونز پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔‘

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں میں بہتر کو آرڈینشن وقت کی ضرورت ہے، تمام ادارے آپس میں رابطہ بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

    خسرو بختیار نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، ٹیلی کمیونی کیشن اور سروس سیکٹر کو بھی فروغ دیا جائے۔


    مزید پڑھیں:  سی پیک پاکستان کی صنعتی ترقی کا باعث بنے گا، چینی اخبار


    وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے متعلقہ اداروں کو اقتصادی زونز کا سنگ بنیاد رکھنے کا ٹاسک دیا، انھوں نے زونز کی تعمیر پر کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

    خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ سی پیک سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، روزگار کی فراہمی حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔