Tag: سی پیک

  • چار چینی تاجر پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ڈائریکٹر بن گئے

    چار چینی تاجر پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ڈائریکٹر بن گئے

    اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، چینی کنسورشیم کی جانب سے اسٹاک ایکس چینج کے شئیرز خریدے جانے بعد چار چینی ڈائریکٹر بھی بورڈ کا حصہ بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس کے 40 فیصد شیئرز خریدنے والی چاروں کمپنیوں کا ایک ایک ڈائریکٹر ایکسچینج کے بورڈ کا حصہ ہوگا، چار چینی ڈائریکٹر شنگھائی اسٹاک ایکسچینج، چائنا فنناینشل فیوچر ایکسچینج، شین زین اسٹاک ایکسچینج اور پاک چائنا انویسٹمنٹ کی نمائندگی کریں گے۔

    یاد رہے گزشتہ سال دسمبر میں چار چینی کمپنیوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد  حصص سب سے زیادہ بولی لگانے کے بعد خریدے تھے، بولی کے وقت امریکی اور یورپی ممالک کی بھی کمپنیاں موجود تھیں مگر چینی کمپنیاں سب پر بازی لے گئیں تھیں۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے 40 فیصد حصص خریدنے والی کمپنیوں میں سے سب سے زیادہ شیئرز کنسورشیم نے خریدے تھے، خریداری کے عمل کے بعد ڈی میوچلائزیشن کا مرحلہ مکمل کیا گیا تھا۔

  • سی پیک سے پاکستان دشمنوں کی نیندیں حرام ہوگئیں، احسن اقبال

    سی پیک سے پاکستان دشمنوں کی نیندیں حرام ہوگئیں، احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان دشمنوں کی نیندیں اڑگئیں، حکومت دل جمعی کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برئے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کا نیا ائیرپورٹ اگست تک مکمل ہوجائے گا جبکہ کچھی کنال منصوبہ بھی رواں سال مکمل کرلیا جائے گا۔

    پڑھیں: ’’ سی پیک کی حفاظت، چین میں تیار کیے گئے 2بحری جہاز سمندر میں اتار دیے گئے ‘‘

    انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی سے پاکستان کے دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں، چین میں افرادی قوت مہنگی ہونے سے کارخانے پاکستان منتقل ہورہے ہیں جس کے باعث پاکستان میں ملازمت کے مواقع بڑی تعداد میں مہیا کیے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’’ بھاشا دیا میرڈیم ’سی پیک‘ میں شامل ‘‘

    واضح رہے چین کے تعاون سے پاکستان میں سی پیک منصوبہ تیار کیا گیا، جس کے تحت بلوچستان کے علاقے گوادر میں بندر گاہ کی تعمیر کی گئی جس کا باقاعدہ آغاز گزشتہ سال کردیا گیا ہے اور اب وہاں جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

  • سی پیک منصوبے سے لاکھوں تارکین وطن کوروزگار ملے گا، بیرسٹر امجد

    سی پیک منصوبے سے لاکھوں تارکین وطن کوروزگار ملے گا، بیرسٹر امجد

    ریاض: اوورسیز پاکستان فاونڈیشن کے چیئرمین بیرسٹر محمدامجد محمود ملک نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان میں ترقی کی راہیں کھلیں گی، پاک چین اقتصادی راہداری سے لاکھوں تارکینِ وطن کو پاکستان میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور کسی کو بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    سعودی عرب ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر محمد امجد محمود ملک نے کہاکہ پاک چین راہداری منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان میں ترقی کی راہیں کھل جائیں گی اور کسی پاکستانی کو غیر ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    پڑھیں: ’’ سعودی عرب: غیر قانونی مقیم پاکستانی بدنامی کا باعث ہیں، وزارت خارجہ ‘‘

    انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے لیے پارلیمنٹ ،سینٹ میں بھی نمائندگی کے لیے کام کیا جا رہا ہے. اس موقع سفیر پاکستان منظور الحق نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل دوسری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں سے بہت مختلف ہیں یہاں کے محنت کشوں کے لیے تجدید پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کی فیسوں میں خصوصی رعایت ہونی چاہیے ۔

  • وقافی حکومت سی پیک کےحوالے سے صوبوں کے خدشات دور کرے،اسدقیصر

    وقافی حکومت سی پیک کےحوالے سے صوبوں کے خدشات دور کرے،اسدقیصر

    ایبٹ آباد: اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصرنےکہا ہےکہ وفاقی حکومت اس منصوبہ کے حوالےسےصوبوں کےپائےجانے والےخدشات کودور کرے۔

    تفصیلات کےمطابق ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی مینجمنٹ سائنس ڈیپارٹمنٹ کی دو روزہ کانفرنس سے خطاب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت اپنے صوبے کے حقوق کےاصول کےلیے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

    اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصرنےکہا ہےکہ پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سےخطہ میں ترقی کا نیاباب کھلےگا۔

    اسد قیصر نے کانفرنس کے شاندارانعقاد پرڈیپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی کاشف ارشادکو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

    مزید پڑھیں:سی پیک، وفاقی حکومت نے تنگ نظری کا ثبوت دیا، مولا بخش چانڈیو

    یاد رہے گزشتہ سال نومبرمیں مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سی پیک منصوبہ ایک اہم سنگ میل ہے لیکن وفاقی حکومت نے تمام سیاسی قائدین کو نظر انداز کر کے تنگ نظری کا ثبوت دیا ہے۔

    مزید پڑھیں:ملک کے ہر حصے میں سی پیک کے ثمرات پہنچائیں گے، نواز شریف

    واضح رہے کہ گزشتہ سال وزیراعظم نواز شریف کا کہناتھاکہ ملک کے ہرحصے کو سی پیک کے ثمرات سے مستفید کر کے پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا جائے اور صنعتی ترقی میں مقامی شہریوں کو اولین بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

  • ملک میں دریاؤں کے پانی کا تحفظ سی پیک کا حصہ

    ملک میں دریاؤں کے پانی کا تحفظ سی پیک کا حصہ

    پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں ایک اور اہم اضافہ، پاکستان کے پانی کے تحفط کو بھی سی پیک فریم ورک کا حصہ بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پانی کے تحفظ کو سی پیک منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ جوائنٹ کوآرڈینشن کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں کیا گیا۔

    وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق پاکستان دریائے سندھ پر بھاشا دیامر ڈیم بنانا چاہتا ہے مگر بھارتی مداخلت کے باعث ایسا ممکن نہیں ہو پا رہا۔ بھارت کے اعتراضات کے باعث عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے فنڈنگ سے انکار کر دیا ہے۔

    وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے دیامر بھاشا ڈیم کو بھی سی پیک منصوبے میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    پاکستان کے پانی کے تحفظ کو سی پیک کا حصہ بنانے کا مقصد پاکستان میں دریاؤں کے پانی سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔

  • جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 29 دسمبر کو چین میں

    جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 29 دسمبر کو چین میں

    بیجنگ: سی پیک سے متعلق جوائنٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کے بیجنگ میں ہونے والے چھٹے اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اعلیٰ کے پی کے بھی چینی دار الحکومت پہنچ گئے۔

    پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق جے سی سی کا اجلاس 29 دسمبر کو ہوگا۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کے سربراہان، وفاقی سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

    جے سی سی میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک چین پہنچ چکے ہیں۔ دیگر صوبوں کے وزیر اعلیٰ کی شرکت بھی متوقع ہے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے آج جے سی سی میٹنگ سے قبل پاکستان کی حکمت عملی کا جائزہ اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ صوبائی قیادت کی شمولیت سے منصوبے کو اعلیٰ سطح پر سیاسی اونر شپ ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں اگلے مرحلے کے کئی منصوبوں کی منظوری متوقع ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صوبوں میں صنعتی زونز کا قیام صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے عمل میں لایا جائے گا۔ جے سی سی میں پاک چین صنعتی تعاون پر اہم پیشرفت متوقع ہے۔

  • چینی باشندوں کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں، نواز شریف

    چینی باشندوں کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں، نواز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین گہرے دوست اور ہمسائے ہیں جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری نے اس دوستی کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کر دیا ہے۔

    یہ گفتگو وزیر اعظم نواز شریف نے آج چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے وائس منسٹر ژینگ ژیاو سانگ سے ہونے والی ملاقات میں کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کرنے و الے چینی بھائیوں کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں جس کے لیے چینی ورکرز کی سیکیورٹی کےلیے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے چینی رہنما کو بتایا کہ اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن 15 ہزار فوج و سول اہلکاروں پر مشتمل ہے جو پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور گذر گاہوں کی حفاظت پر مامور ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ضرب عضب کی کامیابی کے باعث دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور دہشت گردوں کے مابین قیام نیٹ ورک بھی توڑ دیا گیا ہے ،دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں۔

    ملاقات کے دوران چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے وائس منسٹر ژینگ ژیاو سانگ نے کہا کہ موجودہ حکومت میں دونوں ملکوں کی دوستی نئی بلندیوں تک پہنچی اور اس سال دو طرفہ تجارت 18 ارب ڈالر کی سطح عبور کر گئی ہے۔

    چینی رہنما ژینگ ژیاو سانگ نے وزیراعظم پاکستان کو بتایا کہ آپ پاکستان کے ساتھ ساتھ چین میں بھی کافی مقبول ہیں اور بین الاقوامی رہنماؤں میں چینی افراد سب سے زیادہ آپ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

    چینی رہنما نے وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان میں موجود چینی انجینیئرز کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر عمل درآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

  • سی پیک سےبلوچستان کی اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،سرتاج عزیز

    سی پیک سےبلوچستان کی اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ سی پیک سے بلوچستان کی ترقی اوراقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں سی پیک کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کا سی پیک میں کردار اپنی ترجیحات کے مطابق ہے۔

    انہوں نےکہا کہ گوادر پورٹ سے بلوچستان میں ترقی کا دروازہ کھلے گا اور سی پیک سے بلوچستان کی ترقی اوروہاں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

    مزید پڑھیں:وفاق نےکراچی سرکلر ٹرین منصوبے کو سی پیک میں شامل کرلیا

    مشیر خارجہ سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ ہر صوبے کو سی پیک سے متعلق تجارتی زون قائم کرنے کا کہا گیا،جبکہ اس منصوبے سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہوگا۔

    مزید پڑھیں:ملک کے ہر حصے میں سی پیک کے ثمرات پہنچائیں گے،نواز شریف

    سرتاج عزیز نے کہا کہ سی پیک سے فائدہ اٹھانے کے لیے چند اصلاحات کرنا ہوں گی،ہمیں انڈسٹریل پارک بنا کر بھی فائدہ اٹھانا ہے۔

    واضح رہےکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ ہمیں اس بات پر انحصار نہیں کرنا چاہیے کہ چینی یہاں آ کر کام کریں لہذا اداروں کو متحرک کرنا ہےتاکہ وہ ماہرافرادی قوت تیار کریں۔

  • ملکی سرحدوں کا تحفظ مقدس فریضہ ہے، ایڈمرل ذکاء اللہ

    ملکی سرحدوں کا تحفظ مقدس فریضہ ہے، ایڈمرل ذکاء اللہ

    اسلام آباد : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک خداداد کی بحری سرحدوں کا دفاع کریں گے یہ ایک مقدس فریضہ ہے جسے بڑے فخر سے سے ادا کریں گے۔

    اس عزم کا اظہار پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بحری سرحدوں کا تحفظ ایک مقدس فریضہ سمجھ کر کرتے ہیں اور اس فرض کی ادائیگی میں اپنی جانیں دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ گوادر اور پاک چین اقتصادی راہداری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ کس طرح ہم نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کردیاتھا،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے جوانوں کے حوصلے جواں اور ملکی دفاع کی تیاریاں انتہائی اطمینان بخش ہیں، ہم چوکنا ہیں اور دشمن کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلینج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور قوم کے تعاون سے دشمن کے ناپاک ارادے ناکام بنادیں گے۔

  • نوازحکومت کے خاتمے سے سی پیک کونقصان نہیں پہنچےگا، پرویزالہیٰ

    نوازحکومت کے خاتمے سے سی پیک کونقصان نہیں پہنچےگا، پرویزالہیٰ

    اسلام آباد: مسلم لیگ (قائد اعظم) کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ چین اور نواز لیگ نہیں بلکہ چین اور پاکستان کے درمیان ہے،حکومت کے خاتمے سے منصوبہ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی اسلام آباد میں تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ چین اورپاکستان کےدرمیان ہے اور اس منصوبے کی محافظ پاک فوج اور عوام ہیں،اس منصوبے کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ جیسے سی پیک منصوبہ چین اور ن لیگ کے درمیان ہے اور نواز لیگ کی حکومت کے جانے سے یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑ جائے گا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ن لیگ کےجانےسے سی پیک منصوبہ شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچےگا۔

    انہوں نے کہا کہ دراصل خطرہ سی پیک منصوبے کو نہیں نواز لیگ کی حکومت کو ہے اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے سی پیک منصوبے کی آڑ لے رہے ہیں اور ایسا ظاہر کر رہے ہیں کہ جیسے سی پیک منصوبہ نواز لیگ کی حکومت کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا۔

    واضح رہے مسلم لیگ قائد اعظم نے دونومبر کے دھرنے کے لیے عمران خان کو حمایت کا اعلان کیا ہے اور (ق) لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ شرکت کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔