Tag: سی پیک

  • سی پیک سے کاریک ممالک کوبھی فائدہ ہوگا،نوازشریف

    سی پیک سے کاریک ممالک کوبھی فائدہ ہوگا،نوازشریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک سے وسط ایشیائی علاقائی تنظیم کارک ممالک کوبھی فائدہ ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وسط ایشیائی علاقائی تنظیم کارک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہناہے کہ کاریک ملکوں کی شراکت ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلے گی۔

    نوازشریف نے کہاکہ کاریک کا مقصد رکن ملکوں میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنا ہےجس کےلیے علاقائی روابط میں مضبوطی اور مواصلاتی نظام میں ترقی ضروری ہے۔

    انہوں نے کہاکہ کاریک رکن ممالک میں تعاون بڑھانے کےلیے اہم فورم ہے جو رکن ممالک میں تعاون اورغربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    کارک اجلاس کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سی پیک سے ناصرف پاکستان بلکہ کارک ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

    اس موقع پر انہوں نے توانائی بحران کے حوالے سے کہا کہ پاکستان تیزی سے توانائی کے منصوبوں پر کام کررہاہے اور بہت جلد ملک سےتوانائی بحران کاخاتمہ کردیں گے۔

    خیال رہے کہ کارک ممالک میں پاکستان،چین سمیت افغانستان ،آزربائیجان ، قازقستان ،کرغزستان،منگولیا ،تاجکستان ،ترکمانستان ازبکستان بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں:لوڈشیڈنگ کا 2018 میں خاتمہ ہوجائے گا،وزیراعظم

    واضح رہےکہ اس سے قبل رواں ماہ کےآغاز میں وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ 2018 میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائےگا۔

  • گیس کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز منظور نہیں‌ کریں‌ گے، نواز شریف

    گیس کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز منظور نہیں‌ کریں‌ گے، نواز شریف

    باکو: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان وفاقی دارالحکومت کو بند کرنا چاہتے ہیں لیکن اسلام آباد کھلا رہے گا، گیس کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز آئی ہے لیکن اسے منظور نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق آذر بائیجان کے دورے پروزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے لیکن کچھ لوگوں کو یہ ہضم نہیں ہو رہا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک پر ترقی کی رفتار میں سستی کا تاثر درست نہیں ہے،اس منصوبے پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے جس پر چین نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    مزید پڑھیں:آذربائیجان کا پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کااعلان

    انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کو سی پیک منصوبے پر تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم نےگیس کی قیمتوں میں اضافے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئی تھی جسے منظور نہیں کیا جائےگا۔

    مزیدپڑھیں:وزیراعظم3روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ

    واضح رہے کہ نوازشریف کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیا ن بنیادی مسئلہ کشمیر ہے،اگر نریندر مودی سنجیدہ ہے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

  • موجودہ حکومت میں ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے،نواز شریف

    موجودہ حکومت میں ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے،نواز شریف

    لاہور : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے اور سی پیک سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت گورنزہاؤس لاہور میں اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے اور سی پیک منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

    وزیراعظم نوازشریف نےتاجروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انرجی بحران پر قابو پانےسےکاروبار کو خاطر خواہ ترقی ملےگی،تاجروں کےمسائل حل کرنے کےلیے کوششیں کر رہےہیں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2013ءکے مقابلے میں آج پاکستان معاشی طور پر مضبوط اور محفوظ ہے،انہوں نےتاجروں کو معیشت کی بحالی کےلیےحکومت کی جانب سے کیےگئے اقدامات سےآگاہ بھی کیا۔

    مزید پڑھیں: سی پیک منصوبہ : ایف آئی اے نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

    واضح رہے کہ رواں ہفتے ایف آئی اےنے لائحہ عمل کیا تھا جس کے تحت سی پیک کے مختلف منصوبوں پر کام کے لیے آنے والے چینی شہریوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے آنے والوں کی مکمل تفصیلات کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

  • ایران کی سی پیک منصوبے میں شمولیت کی خواہش

    ایران کی سی پیک منصوبے میں شمولیت کی خواہش

    نیویارک : ایرانی صدر حسن روحانی نے پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات نیویارک میں ہوئی جہاں جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی ایران کی سکیورٹی ہے۔

    ایرانی صدرحسن روحانی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے پاکستانی وزیراعظم کے وژن کی تعریف کی اور اس کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے توانائی، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعلقات پر بات چیت کی۔اس موقع پرایرانی صدرحسن روحانی نے پیشکش کی کہ ایران پاکستان کی بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اس کی سرحد پر پاور پلانٹ بھی لگا سکتا ہے۔

    دونوں رہنماؤں نے گوادر اور چابہار کی بندرگاہ کے حوالے سے بھی بات کی جو خطے میں تجارت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

    وزیراعظم نوازشریف نے صدر حسن روحانی کی جانب سے دورہ ایران کی دعوت قبول کی اور کہا کہ وہ جلد ہی ایران کا دورہ کریں گے۔

    یادرہے کہ رواں برس مئی میں پاکستان کے تین ہمسائیہ ممالک بھارت،افغانستان اور ایران کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ اور چابہار کی بندرگاہ کی تعمیر کا معاہدہ ہوا تھا۔

    واضح رہےکہ اس معاہدے کے تحت بھارت کو ایران اور افغانستان کی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو گی جبکہ افغانستان اپنی مصنوعات بیرونی دنیا میں بھجوانے کے لیے پاکستان کے بجائے ایرانی بندگارہ کو متبادل کے طور پر استعمال کر سکے گا۔

  • سندھ میں 118 سی پیک منصوبوں پر 2616 سیکورٹی اہلکار تعینات

    سندھ میں 118 سی پیک منصوبوں پر 2616 سیکورٹی اہلکار تعینات

    کراچی : سندھ حکومت نے چینی اہلکاروں کی سیکورٹی کے ساتھ سندھ میں سی پیک کے 118 منصوبوں پر 2616 پولیس اورسیکورٹی اہلکاروں کوتعینات کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے سندھ پولیس کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا گیا۔

    سندھ بھر میں اس وقت 118 سی پیک منصوبے ہیں جن پر 2616 پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اس کے علاوہ شہر قائد میں 66 پراجیکٹس ہیں جن پر چینی شہری کام کررہے ہیں جن کی سیکورٹی پر 824 پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    اسی طرح سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں سی پیک کے 27 منصوبے ہیں جن پر سیکورٹی کے لیے 1070 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ سکھر میں سی پیک کے دس پروجیکٹس پر پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاک چائنا اقتصادی راہداری ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، ڈائریکٹر سی پیک

    خیال رہے کہ رواں سال جون میں پاک چین اقتصادی راہداری کے ڈائریکٹر پروجیکٹ کا کہناتھا کہ پاک چین راہدری ملک میں ترقی کے نئے دور کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے پروجیکٹ ڈائریکٹر میجر جنرل (ر) ظاہر شاہ کا کہنا تھاکہ 9 ہزار جوانوں پر مشتمل ایک فوجی دستہ اور 6 ہزارپولیس اہلکار پاک چائنا اقتصادی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں۔

  • سی پیک پرکام کی رفتار قابل تعریف ہے،چینی وزیرخارجہ

    سی پیک پرکام کی رفتار قابل تعریف ہے،چینی وزیرخارجہ

    بیجنگ : چین نے اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت کام کی رفتار کو سراہتے ہوئے اسے صدر شی چنگ پنگ کی جانب سے2013 میں پیش کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا اہم عنصر قرار دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں وزارت خارجہ میں پانچویں یوروایشیا نمائش کے حوالے سے ’’مشترکہ کاوشیں اور مشترکہ مفادات،شاہراہ ریشم کے مواقع اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر سترہویں لینٹنگ فورم سے خطاب کیا.

    انہوں نے کہاکہ اس وقت تمام بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ ساتھ 70 سے زیادہ ممالک بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی حمایت کررہے ہیں جبکہ چین اور 44 مختلف ملکوں کے درمیان معاہدے بھی طے پائے ہیں تاکہ پائیدار ترقی کے مقصد میں کامیابی حاصل کی جاسکے.

    سی پیک پر عملدرآمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے نفاذ کے حوالے سے فی الوقت وسطی ایشیائی اور یورپی ملکوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں سمیت متعدد اسکیموں میں ڈھالا جارہا ہے جنہیں مختلف مراحل میں پورا کیا جائےگا.

    یورو ایشیا اقتصادی راہداری کے حوالے سے وانگ یی نے کہا کہ یہ شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی کا اہم عنصر ہے جسے اکیسویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے تاکہ عالمی تاریخی و ثقافتی ورثے پر نظر ثانی کے ساتھ ساتھ مشرق اور مغرب کے درمیان تبادلے اور تعاون کو فروغ دیا جائے.