Tag: سی پیک

  • جنوبی بلوچستان میں سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر پیش رفت جاری

    جنوبی بلوچستان میں سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر پیش رفت جاری

    اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ خضدار تابسما 110 کلومیٹر دورویہ سڑک پر کام جاری ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ این 30 شاہراہ پر کام اکتوبر 2019 میں شروع ہوا تھا،این 30 شاہراہ کی تعمیر پر19 ارب روپےکی لاگت آئےگی، شاہراہ کا 20 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ یہ شاہراہ خضدار کو این 85 سے منسلک کر دےگی،منصوبے کی2021 میں تکمیل سےگوادر تک رسائی مزید آسان ہوگی۔

    گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر،عاصم سلیم باجوہ تمام منصوبے مکمل اورلانچ کرنے کیلئے پُرعزم

    اس سے قبل گزشتہ ماہ 4 جولائی کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے، گوادر پورٹ اور شہر کے لیے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔

  • سیاحت اور سی پیک کی بدولت گلگت بلتستان معاشی حب بنےگا، علی امین گنڈاپور

    سیاحت اور سی پیک کی بدولت گلگت بلتستان معاشی حب بنےگا، علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیاحت اور سی پیک کی بدولت گلگت بلتستان معاشی حب بنےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سے نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے ملاقات کی جس میںگلگت بلتستان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے، مشکل معاشی صورت حال کے باوجود گلگت بلتستان کو کثیر ترقیاتی فنڈز دیے۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیاحت اور سی پیک کی بدولت گلگت بلتستان معاشی حب بنے گا، حکومت ہائیڈل منصوبوں کی تعمیر پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا آغاز حکومت کی بڑی کامیابی ہے، منصوبے سے گلگت بلتستان کو اربوں روپے کی رائلٹی ملے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے تعلیم و صحت کی ترقی کے لیے حکومت نے منظم منصوبہ بندی کی،گلگت بلتستان میں ٹیلی کام کی سہولیات بہتر کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

    دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سے متعلق وفاقی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے ،پر امن ماحول میں شفاف انتخابات کا انعقاد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

  • سی پیک سے متعلق بڑی خبر، عاصم سلیم باجوہ کا اہم ٹوئٹ

    سی پیک سے متعلق بڑی خبر، عاصم سلیم باجوہ کا اہم ٹوئٹ

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ آج آزاد پٹن ہائیڈل پراجیکٹ پر دستخط کی تقریب ہوگی، وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے، اس تقریب میں آزاد پٹن منصوبے کے لیے چائنا گزھوبا کے ساتھ معاہدہ طے پائے گا، اس منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

    دو دن قبل اپنے ٹوئٹ میں چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر گوادر کے تمام منصوبے جلد مکمل کرنے اور لانچ کرنے کے لیے ہم پُر عزم ہیں، میگا ایئرپورٹ پر 230 ملین ڈالر لاگت آئے گی، گوادر پورٹ اور شہر کے لیے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ہدایت کی منصوبوں کے ثمرات عام پاکستانی تک پہنچائیں گے، سی پیک منصوبہ پاک چین آہنی دوستی کا مظہر ہے اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

    گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر،عاصم سلیم باجوہ تمام منصوبے مکمل اورلانچ کرنے کیلئے پُرعزم

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے پاک چین راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، اقتصادی راہداری سماجی و معاشی ترقی سے متعلق بہترین منصوبہ ہے۔

  • سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہو رہی ہے: عاصم سلیم باجوہ

    سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہو رہی ہے: عاصم سلیم باجوہ

    گوادر: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کو سست روی کا شکار کرنے کا تاثر غلط ہے، سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کیا کہ بعض عناصر سی پیک کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے امور میں بہتری آئی ہے، اور منصوے پر کام تیزی سے جاری ہے، پاک چین اقتصادی راہ داری سے متعلق غلط تاثر دیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون 7.2 ارب ڈالر منصوبہ، زرعی اور اقتصادی زونز سامنے ہیں، توانائی شعبے میں 3.5 ارب ڈالر کے 2ہائیڈل پاور پراجیکٹس شامل ہیں، سی پیک کے منصوبوں پر رفتار میں تیزی نظر آ رہی ہے۔

    ایم ایل ون منصوبے پر 7.2 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی،عاصم سلیم باجوہ

    خیال رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے پر 7.2 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی، سی ڈی ڈبلیو پی سے ایم ایل ون منصوبہ منظور ہوچکا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا، منصوبے کے تحت 1872 کلو میٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ ہوگا، پشاور سے کراچی تک ریلوے ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا۔

  • پاکستان سے سی پیک کے حوالے سے جو وعدہ کیا ہے پورا کریں گے، چینی سفیر

    پاکستان سے سی پیک کے حوالے سے جو وعدہ کیا ہے پورا کریں گے، چینی سفیر

    اسلام آباد : چینی سفیر یاؤجنگ کا کہنا ہے کہ سی پیک خطےکی تقدیر بدلنے کامنصوبہ ہے ، پاکستان سےسی پیک کےحوالے سےجو وعدہ کیاہےپوراکریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شعبہ توانائی کودرپیش چیلنجز کے موضوع پر سیمینار کے افتتاحی سیشن سیشن سے چینی سفیر یاؤجنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا سی پیک کے پاکستان کی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، پاکستان میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کاعمل جاری ہے۔

    چینی سفیر کا کہنا تھاکہ سی پیک کےتحت ہر شعبےخصوصاًشعبہ توانائی میں تعاون کیاجارہاہے، پاکستان سے سی پیک کےحوالے سےجو وعدہ کیا ہے پوراکریں گے، معیشت کی ترقی میں اصلاحات کوخصوصی اہمیت حاصل ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سی پیک خطےکی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے، چین میں کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، وائرس پر قابو پانے اور علاج میں کامیاب ہو رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور چین کے دشمن سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، چینی سفیر

    یاد رہے چینی سفیر یاؤجنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے دشمن سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا، مغربی پروپیگنڈے کا جواب سی پیک، پاک چین عوام کی ترقی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اورچین نے 70سالہ دورمیں کئی چیلنجز دیکھے، پاکستان، چین کا 70سال سے مضبوط ترین اور بہترین دوست ہے، چین معیاری معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، سی پیک منصوبہ بھی چین کی جدت بھری ترقی کا مظہر ہے۔

  • سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار کو مزید تیز کیا جائےگا، اسد عمر

    سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار کو مزید تیز کیا جائےگا، اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار کو مزید تیز کیا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے سی پیک منصوبوں کی مجموعی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار کو مزید تیز تر کیا جائے گا، صوبوں میں اسپیشل اکنامک زونز کے قیام اور عمل کو ترجیح دی جا رہی ہے،اکنامک زونزمیں ہونے والی پیشرفت پر کڑی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں کے سی آر منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ صنعتوں کے مابین ہر طرح کے تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

    سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، مستقبل کے منصوبوں سے متعلق مشاورتی عمل کو تیز کریں۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ چین نے مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے، سی پیک منصوبہ پاک چین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، منصوبے سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی، زراعت میں چین کے تجربے سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

  • پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے، وزیراعظم

    پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی تمام شعبوں میں تعلقات مزید گہرے کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترک صدر رواں ماہ پاکستان آئیں گے، ترک صدرکے ساتھ سرمایہ کار اور کاروباری افراد بھی ہوں گے، پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کا مسئلہ اتنا گھبمیر نہیں تھا جتنا پاکستان کا ہے، اقتدار میں آئے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا،معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کرنا پڑے۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت کو جو بحران ملا اس سے باہر نکل چکے ہیں، اپوزیشن خوفزدہ ہے ہم کامیاب ہوگئے تو ان کی سیاسی موت ہوگی۔

    بھارت سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں فاشسٹ آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کا قبضہ ہوچکا ہے، 5 اگست کا بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

    کرونا وائرس سے متعلق وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ امید ہے چین کرونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا، چین کے لیے دعاگو ہیں، پاکستان جو مدد کرسکتاہے کر رہا ہے۔

  • سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے،وزیراعظم

    سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ، حماداظہر، اسدعمر، حفیظ شیخ، علی زیدی اور سینئرافسران نے شرکت کی۔

    اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، مستقبل کے منصوبوں سے متعلق مشاورتی عمل کو تیز کریں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ چین نے مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے، سی پیک منصوبہ پاک چین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، منصوبے سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی، زراعت میں چین کے تجربے سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے سی پیک اتھارٹی کو دوسرے مرحلے کے منصوبوں پرعمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سماجی ومعاشی ترقی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرحتمی شکل دیں، منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا جائے۔

    وزیراعظم پاکستان نے تمام متعلقہ وزارتوں کو کوآرڈینیشن مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارتیں منصوبوں کی تکمیل کے لیے اہداف متعین کریں، منصوبوں پرعملدرآمد میں پیش رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے۔

  • امریکا کی سی پیک کے خلاف ہرزہ سرائی پر چین کا سخت رد عمل

    امریکا کی سی پیک کے خلاف ہرزہ سرائی پر چین کا سخت رد عمل

    اسلام آباد: امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی سی پیک کے خلاف ہرزہ سرائی پر چین نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی سفارتخانے نے کہا کہ امریکی نائب سیکریٹری ایلس ویلزنے پھر سی پیک پرمنفی رد عمل دیا، ایلس ویلز کے منفی بیان میں کوئی نئی بات نہیں ہے، ایلس ویلز کا بیان نومبر2019 والی تقریرکا تکرار ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ امریکا حقائق سے آگاہ ہے لیکن اپنی بنائی کہانی پر قائم ہے، امریکا کے منفی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، سی پیک میں مشترکہ مفاد کے لیے باہمی تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔

    چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی عوام کے مفاد کو سب سے پہلے رکھتے ہیں، 5 برس میں 32 منصوبوں کی قبل ازوقت تکمیل سے فائدہ ہوا، منصوبوں سے آمدورفت میں بہتری اور روزگار کے 75 ہزار مواقع پیدا ہوئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ منصوبوں سے پاکستان کی جی ڈی پی میں2 فیصد اضافہ ہوا، سی پیک عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، سی پیک میں شامل تمام کمپنیاں عالمی تشخص رکھتی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق امریکا دنیا بھرمیں پابندیوں کی چھڑی لے کر گھومتا ہے، امریکی عمل عالمی معیشت نہیں بلکہ اپنے مفاد کے لیے ہوتا ہے، پاکستان کا بیرونی قرضہ 110 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

    ترجمان چینی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ سی پیک کے لیے مجموعی قرضہ 5.8 ارب امریکی ڈالرز ہے، چینی قرضہ 20 سے 25 برس میں ادائیگیوں کے آپشن رکھتا ہے، چینی قرضہ جات کی ری پیمنٹس2021 میں شروع ہوگی۔

    چینی سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ امریکا مسلسل خود ساختہ قرضہ جات کی کہانی میں مبالغہ آرائی کر رہا ہے، امریکا کا حساب کتاب کمزور اور ارادے بدترین ہیں۔

  • پاکستان اور چین کے دشمن سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، چینی سفیر

    پاکستان اور چین کے دشمن سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، چینی سفیر

    اسلام آباد: چینی سفیر یاؤجنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے دشمن سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا،مغربی پروپیگنڈے کا جواب سی پیک،پاک چین عوام کی ترقی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی سفیر یاؤجنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر بھارت نے یکطرفہ کارروائی ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز کیا، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پرشدید تشویش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی غیرقانونی اقدامات، طرزعمل خطے کی سلامتی کے لیے بڑا چیلنج ہے،بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر یکطرفہ غیر قانونی اقدامات ناقابل قبول ہیں، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

    چینی سفیر یاؤجنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے دشمن سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا،مغربی پروپیگنڈے کا جواب سی پیک،پاک چین عوام کی ترقی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین نے 70سالہ دورمیں کئی چیلنجز دیکھے، پاکستان،چین کا 70سال سے مضبوط ترین اور بہترین دوست ہے، چین معیاری معاشی ترقی کے نئے دورمیں داخل ہو رہا ہے، سی پیک منصوبہ بھی چین کی جدت بھری ترقی کا مظہر ہے۔

    چینی سفیر نے کہا کہ چین اپنی خوشیوں کو ذرائع ابلاغ اور تھنک ٹینکس کے ساتھ بانٹناچاہتا ہے، چین کی جانب سے پاکستان، پاکستانی میڈیا کو نئے سال کی خوشیاں مبارک ہو۔