Tag: سی پی او

  • راولپنڈی: خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

    راولپنڈی: خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

    راولپنڈی: وارث خان کے علاقے میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا جس کے بعد پولیس نے خاتون کے سابق شوہر اور 2 دیوروں کو تحویل میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں وارث خان کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

    اس واقعے کے بعد سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جس کے بعد پولیس نے خاتون کے سابق شوہر اور 2 دیوروں کو تحویل میں لے لیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے دوسری جانب زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے، خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث ملزمان قانون سے نہیں بچ سکتے ہیں۔

  • تھیلیسیمیا کے شکار بچے کو اعزازی طور پر سی پی او بنا دیا گیا

    تھیلیسیمیا کے شکار بچے کو اعزازی طور پر سی پی او بنا دیا گیا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تھیلیسیمیا کا شکار بچے کی کی خواہش پوری کردی گئی اور اسے ایک روز کے لیے اعزازی سی پی او بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت نے تھیلیسیمیا کے مریض بچے کو ایک دن کا اعزازی سی پی او بنا کر اس کی خواہش پوری کر دی، بچے کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا حمزہ نے سی پی او بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر سی پی او عمر سلامت نے اس کی خواہش پوری کرنے کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔

    ان کے احکامات کے بعد بچے کو ایک دن کے لیے اعزازی سی پی او کے اختیارات دے دیے گئے۔

    اعزازی سی پی او بننے والے حمزہ نے پولیس کی تمام برانچز اور بلڈ کیمپ کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کے مسائل بھی سنے، اس موقع پر حمزہ کے ساتھ اس کے والدین بھی خوش تھے۔

    حمزہ کو پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جبکہ اس نے یادگار شہدا پر حاضری بھی دی۔

  • ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی ہے، آئی جی سندھ کلیم امام

    ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی ہے، آئی جی سندھ کلیم امام

    کراچی : آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے پاکستان آنے پر بہت خوشی ہے، ٹیم کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق  سی پی او میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز وومن کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر کھلاڑیوں کے اعزاز میں  عشائیہ دیا گیا۔

     تقریب میں آئی جی سندھ سید کلیم امام، زونل ڈی آئی جیز اور دیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی، محفل میں روایتی ثقافتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈانس کیے بغیر نہ رہ سکے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی ہے، جب ساری دنیا کی ٹیمیں پاکستان نہیں آرہی تھی تب ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آئی، ویسٹ انڈیز ٹیم کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

     ان کا مزید کہنا تھا کہ سارے پولیس افسران آپ کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ خواتین ہرشعبہ زندگی میں آگے آرہی ہیں، ماضی میں میں خود بہت کرکٹ کھیلتا تھا۔

    اس موقع پر اپنے خطاب میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان میریسا ایگولیرا  نے کہا کہ پاکستان آکر اور میچز کھیل کر بہت خوشی ہوئی، پاکستان ایک بہت اچھا ملک ہے، دوبارہ آنے کی خواہش رکھتے ہیں، ہمیں پاکستان میں بہت مزہ آیا ،دوبارہ بھی آئیں گے۔

    تقریب کے اختتام پرشرکاء نے ویسٹ انڈیز ٹیم کی کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے پر مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • کراچی سنٹرل پولیس آفس میں گٹکا کھانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    کراچی سنٹرل پولیس آفس میں گٹکا کھانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    کراچی: اے آئی جی ایڈمنسٹریشن عدیل حسین چانڈیو نے سنٹرل پولیس آفس میں پان گٹکا اور چھالیہ کھانے اور گندگی پھیلانے کے خلاف اقدامات کرنے کامطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آئی جی ایڈمنسٹریشن عدیل حسین چانڈیو نے سی پی او میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لئے اعلی ٰپولیس حکام کو خط لکھ کر تعاون طلب کیا ہے۔

    خط میں سنٹرل پولیس آفس میں دفتر رکھنے والے تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، اے ائی جی اور دیگر افسران سے اپنے ا پنے اسٹاف کو صفائی کا خاص خیال رکھنے کےلئے پابند کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

    عدیل چانڈیو کی جانب سے لکھے گئے خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام افسران اپنےاسٹاف کو پابند کریں کہ وہ کسی جگہ بھی گٹکا پان نہ تھوکیں اور اپنے اپنےدفاتر کے کمرے، راہداریاں اور اردگرد کا ماحول صاف رکھا جائے۔

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سی پی او میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لئے محدود اسٹاف ہے، سی پی او آنے والے سویلین اور یونیفارم والے بعض افسران اور اہلکار بھی پان، گٹکا اور چھالیہ جگہ جگہ تھوکتے ہیں۔

    خط کےمندرجات کے مطابق عمارت کی بالکونیوں، راہداریوں اور سیڑھیوں پر گندگی کے باعث ماحول خراب نظر آتا ہے، مشترکہ تعاون اور کوششوں سے ہی دفاتر اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ممکن ہوسکتا ہے۔