Tag: سی پی ایل

  • پولارڈ کی سی پی ایل میں دھواں دار بیٹنگ، 8 گیندوں پر 7 چھکے (ویڈیو)

    پولارڈ کی سی پی ایل میں دھواں دار بیٹنگ، 8 گیندوں پر 7 چھکے (ویڈیو)

    ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025 میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے بولرز کو دھو ڈالا۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز اور کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس کے مابین میچ کھیلا گیا۔

    نائٹ رائیڈرز نے پیٹریوٹس کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔

    کیرون پولارڈ نے نائٹ رائیڈرز کی جانب سے دھوا دھار بیٹنگ کی، جارح مزاج بلے باز نے 29 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 8 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

    پولارڈ کی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے اننگز کے دوران ایک موقع پر 8 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چھکے لگا کر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔

    ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی نے نائٹ رائیڈرز کی اننگز کے 15 ویں اوور کی آخری 4 گیندوں پر 3 چھکے لگائے جبکہ اگلے اوور کی آخری 4 گیندوں پر بھی 4 چھکے لگا دیئے۔

    مچل اسٹارک کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    پیٹریوٹس کی ٹیم 180 رنز کے ہدف کے جواب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 167 رنز بناسکی اور یوں نائٹ رائیڈرز 12 رنز سے میچ میں فتح یاب ہوگیا۔

    پولارڈ کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  • پاک بھارت کشیدگی کے باوجود شاہ رخ کا اپنی فرنچائز کیلئے پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ

    پاک بھارت کشیدگی کے باوجود شاہ رخ کا اپنی فرنچائز کیلئے پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ

    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ اور کشیدگی کے باوجود شاہ رخ خان نے اپنی فرنچائز کیلئے دو پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کرلیا ہے۔

    شاہ رخ خان انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک ہیں اس کے علاوہ بھی وہ دنیا کی کئی کرکٹ فرنچائز کی ملکیت رکھتے ہیں، ساتھ ہی وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو پسند بھی کرتے ہیں اور اس حوالے سے ان کا ماضی میں دیا گیا بیان بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔

    دنیا کی نامور فرینچائزز کے مالک شاہ رخ خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ 2025 کے ڈرافٹ میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے لیے 2 پاکستانی پلیئرز سے ساتھ معاہدہ کیا ہے جن میں ایک اسٹار کرکٹر بھی شامل ہے۔

    سی پی ایل فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز میں شامل ہونے والے 2 پاکستانی کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر محمد عامر اور عثمان طارق کے نام شامل ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ 10 میں عمدہ بولنگ کرنے والے محمد عامر پہلے ہی سی پی ایل کے 4 سیزن کھیل چکے ہیں، جہاں انھوں نے 39 میچز میں 18.09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں اڑائیں۔

    محمد عامر جو کہ ڈیتھ اوورز میں اپنی سوئنگ اور مہارت کے لیے مشہور ہیں ان سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے بولنگ اٹیک کو مضبوط بنائیں گے اور نوجوان کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

    عثمان طارق جو کہ پی ایس ایل 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے، انھوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 5 میچز میں 10 وکٹیں کی تھیں جس کے بعد وہ بھی سی پی ایل کا حصہ بن گئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistani-fashion-designer-under-fire-calling-shah-rukh-diljit-our-stars/

  • پاکستان کے دو نوجوان کرکٹرز بھی کیریبین لیگ کھیلیں گے

    پاکستان کے دو نوجوان کرکٹرز بھی کیریبین لیگ کھیلیں گے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو نوجوان کرکٹرز  بھی اس سال کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کیلئے ایکشن میں ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب اور  محمد حارث اس سال کیریبئن پریمیئر لیگ  کیلئے ایکشن میں ہوں گے، دونوں پلیئرز کو گیانا ایمازون واریئرز نے سائن کیا ہے۔

    نوجوان ٹاپ آرڈر بیٹر صائم ایوب اور محمد حارث کو گیانا ایمازون واریئرز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،  محمد حارث کو افغانستان کے رحمٰن اللہ گرباز کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ صائم ایوب اگر ون ڈے ٹیم میں منتخب نہ ہوئے تو وہ مکمل سی پی ایل کھیلیں گے۔

    اس سال سی پی ایل کا ایڈیشن 16 اگست سے 24 ستمبر تک کھیلا جائے گا، کیریبئن پریمیئر لیگ میں دونوں پلیئرز وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو جوائن کریں گے جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم سی پی ایل میں جمیکا تلاواز کی جانب سے کھیلیں گے۔

  • سہیل تنویر اور آصف علی کو سی پی ایل کھیلنے کی اجازت مل گئی

    سہیل تنویر اور آصف علی کو سی پی ایل کھیلنے کی اجازت مل گئی

    لاہور: پی سی بی نے کرکٹر سہیل تنویر اور آصف علی کو کیریبین پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر اور آصف علی کو کیریبین پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

    پی سی بی کی جانب سے سہیل تنویر اور آصف علی کو کیریبین پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کر دیے گئے ہیں جس کے بعد دونوں کھلاڑی سی پی ایل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    فاسٹ باؤلر سہیل تنویر براستہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگئے ہیں اور وہ بارباڈوس میں قرنطینہ اور پریکسٹس کریں گے جبکہ آصف علی کل براستہ امریکا ویسٹ انڈیز جائیں گے۔

    خیال رہے کہ سہیل تنویر پچھلے کچھ سالوں سے سی پی ایل میں کھیل رہے ہیں۔فاسٹ باؤلر کو دنیا بھر میں ٹی ٹوینٹی کا بہترین کھلاڑی مانا جاتا ہے جبکہ آصف علی پہلی بار سی پی ایل میں اپنی شاندار بیٹنگ کے جوہر دکھائیں گے۔

  • محمد عرفان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    محمد عرفان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    بارباڈوس: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بہترین بولنگ کراتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیریبئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس کے لیے کھیلتے ہوئے محمد عرفان نے چار اوورز میں صرف ایک رن دیا، عرفان نے اسپیل کی پہلی گیند پر کرس گیل کو آؤٹ کیا اور دوسرے اوور میں ایون لوئس کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    عرفان نے اسپیل کے پہلے تین اوورز میڈن کرائے، چوتھے اوور کی پانچ گیندیں بھی ڈاٹ ہوئی، عرفان نے چار اوورز میں صرف ایک رن دیا جو اوور کی آخری گیند پر بنا۔

    محمد عرفان ایک اوور میں 0.25 کا رن ریٹ دے کر جنوبی افریقہ کے کرکٹر کرس مورس کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے، نومبر 2014 میں کرس مورس نے 0.5 کے رن ریٹ کا ریکارڈ بنایا تھا۔

    محمد عرفان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ریکارڈ قائم کرنا اعزاز کی بات ہے، جس پر وہ بہت اچھا محسوس کررہے ہیں، عرفان نے اپنے ٹویٹ میں بولنگ کا چارٹ شیئر کرنے کے ساتھ وکٹ حاصل کرنے کے بعد کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔