Tag: سی پی این ای

  • سی پی این ای کی صدر اور چیف جسٹس سے عماد یوسف کے خلاف مقدمہ ختم کرانے کی اپیل

    اسلام آباد : کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای ) نے صدر اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ عماد یوسف کے خلاف مقدمہ ختم کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای ) نے اے آروائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کیخلاف بغاوت کے مقدمے میں چارج شیٹ کی مذمت کی۔

    صدر سی پی این ای کاظم خان نے کہا ہے ایسی چارج شیٹ آزادی اظہار پر گھناؤنا وار ہے، حکومت صحافیوں کو تختہ مشق بنانے سے باز رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بارصحافی پر ایسا مقدمہ بنا جس میں سزائے موت کی دفعہ ہے، پولیس حکومت کے حکم پر عماد یوسف کو سزا کیلئے تیزی دکھا رہی ہے، پولیس یہی تیزی دہشت گردوں کیخلاف بھی دکھائے۔

    کاظم خان نے اپیل کی کہ صدر اور چیف جسٹس ہیڈ آف اےآروائی نیوز کیخلاف مقدمہ ختم کرائیں، مقدمہ ثابت کرتا ہے پاکستان میں بولنا جرم اور سوال اٹھانا گناہ ہے۔

  • قومی سلامتی کے معاملے پرمیڈیا مضبوط کردار ادا کرے، وزیرِاعظم

    قومی سلامتی کے معاملے پرمیڈیا مضبوط کردار ادا کرے، وزیرِاعظم

    لاہور: وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے تمام اداروں کو کام کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم نے سی پی این ای کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی پاسداری کرنے والوں کا احترام کرتا ہوں، آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے صحافیوں کی دل سے قدرکرتا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی اور تاریکیوں کا سامنا ہے،قومی سلامتی کے معاملے پرمیڈیا مضبوط کردار ادا کرے، دھرنوں کا مقصد سمجھ میں نہیں آیا۔

     تقریب سےخطاب میں وزیرِاعظم نے پیر کو کراچی آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بلدیہ میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں، نواز شریف  نے واضح کر دیا کہ بلدیہ سانحہ ٹاوٴن کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ذمہ داروں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، ملک کو برسوں پرانے مسائل درپیش ہیں، حل کرنے میں وقت لگے گا۔

    وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کے سیکریٹری خارجہ کو خوش آمدید کہیں گے، دہلی سے تمام معاملات پر بات چیت ہوگی، دہشت گردی میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہونا خارج ازامکان نہیں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ مدارس کے نصاب پرکام ہورہا ہے پہلے سنگین معاملات کو حل کرنا ضروری ہے، وزیرِاعظم خطاب کے دوران دھرنوں کو بھی یاد کرنے لگے اور کہا کہ دھرنے بہت تلخ یادیں ہیں، جن سے پاکستان کو نقصان پہنچا۔

    نواز شریف نے کہا کہ دھرنوں کے باعث چین سمیت کئی ملکوں کو سربراہوں کا دورہ ملتوی ہوا، پاکستانی کرنسی کی قدر4روپے گری، دھرنوں میں کچھ میڈیا ہاؤسز کے کردار کی تعریف نہیں کی جاسکتی، حکومت جانے کی باتیں کرنے والوں کا محاسبہ کیوں نہیں کیا گیا، میڈیا کو مدد درکار ہے تو حکومت تعاون کرے گی۔