Tag: سی 130 طیارہ

  • ایران بس حادثہ : جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں

    ایران بس حادثہ : جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں

    ایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان پہنچادی گئیں، ایئر فورس کا سی 130 طیارہ میتیں اور زخمیوں کو لے کر جیکب آباد پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران میں ہونے والے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں اور زخمیوں کو پاکستان پہنچا دیا گیا،

    وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایئرفورس کا سی 130 طیارہ ایران سے 28میتیں16زخمی لے کر جیکب آباد پہنچا۔

    شہباز ائیربیس سے میتیں ایمبولینسوں کے ذریعے آبائی علاقوں میں روانہ کی جائیں گی، میتوں اور زخمیوں کو جیکب آباد سے چانڈکا اسپتال لایا جائے گا، زخمیوں کو مزید علاج کیلئے چانڈکا اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔

    شہباز ایئر بیس جیکب آباد پر ایران بس حادثے کے جاں بحق افراد کی نمازجنازہ ادا گئی، نماز جنازہ میں بیس کمانڈر، ایس ایس پی، ڈپٹی کمشنر ظہور مری کے علاوہ صوبائی وزیر سید ناصر شاہ، لواحقین اور رشتےدار بھی شریک تھے

    اس حوالے سے سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ جنہوں نے سی ون تھرٹی طیارہ فراہم کیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت لواحقین کو50،50 لاکھ اور زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے دے گی، شہدا کے لواحقین نے تعاون کرنے پر وزیراعظم اور بلاول بھٹو سے اظہار تشکر کیا ہے۔

    ایران بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو آبائی علاقوں میں منتقل کردیا گیا، شہباز ائیربیس پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد 28افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا جبکہ زخمی 6زائرین کو ایمبولینس میں لاڑکانہ منتقل کیا جارہا ہے،۔

    حادثے میں جاں بحق زائرین میں سے10کا تعلق لاڑکانہ، 6 کا تعلق کشمور، 3زائرین کا تعلق قمبر شہدادکوٹ اور3 کا تعلق خیرپور میرس سے ہے، 2افراد کا تعلق کراچی جبکہ ایک کا تعلق دادو سے ہے۔

    اس کے علاوہ 8زخمیوں کا تعلق لاڑکانہ،5کا تعلق قمبرشہداد کوٹ،4کا تعلق خیرپور میرس، 2زائرین کاتعلق دادو اور ایک زخمی کا تعلق نوشہرو فیروزسے ہے۔ حادثےمیں مٹیاری اور شکارپور سےتعلق رکھنے والے2افراد بھی زخمی ہوئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے ایران روانہ ہونے والی زائرین کی بس کو 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 51 افراد سوار تھے۔

    المناک حادثے میں 28 زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے، 14 زائرین کی حالت تشویشناک ہے، زائرین میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔

  • پاک فضائیہ کا دوسرا سی 130 طیارہ امدادی سامان لیکرترکیہ  پہنچ گیا

    پاک فضائیہ کا دوسرا سی 130 طیارہ امدادی سامان لیکرترکیہ پہنچ گیا

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کا دوسرا سی 130 طیارہ امدادی سامان لیکرترکیہ پہنچ گیا، امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کادوسراسی130طیارہ امدادی سامان لیکرترکیہ پہنچ گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پردوسراسی 130طیارہ لاہورسےروانہ ہواتھا،امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

    طیارہ زلزلہ متاثرین کیلئے 18634 پاوٴنڈز امدادی سامان لےکرترکیہ پہنچا،پاک فضائیہ پھنسےہوئےپاکستانی طلباکووطن واپس لانےکی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ پاکستان آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم لے کر ترکیہ کے ادانہ ایئرپورٹ پر پہنچا تھا۔

    اک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارہ عوام کی جانب سے متاثرہ ترک بھائیوں کیلئےامداد لیکر پہنچا ہے،پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش ہے۔