Tag: شائقین

  • سہ ملکی سیریز: شائقین کرکٹ کیلئے نیا پروٹوکول جاری

    سہ ملکی سیریز: شائقین کرکٹ کیلئے نیا پروٹوکول جاری

    شارجہ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکام نے شائقین کے لیے نیا پروٹوکول جاری کردیا۔

    حکام کے مطابق سہ ملکی سیریز کے میچز دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین صرف اپنی ٹیم کی حمایت کریں، مخالف ٹیم کے خلاف نعرے بازی یا اشاروں سے گریز کریں۔

    حکام نے شائقین کے لیے نیا پروٹوکول جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شائقین اپنی نشستوں پر رہیں، دوسرے اسٹینڈ میں ہرگز نہ جائیں، مخالف ٹیم کے شائقین کے قریب جا کر نعرے یا نامناسب اشارے کرنے سے بھی گریز کریں۔

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کے دوران بھاگ دوڑ اور بینظمی سے بچیں، اماراتی قوانین کا احترام کریں اور کھیل کی روح برقرار رکھیں۔

    سلمان آغا نے میچ جیتنے کے باوجود ٹیم کی خامی بیان کردی

    قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے یو اے ای سے میچ جیتنے کے باوجود ٹیم کی خامی بیان کردی۔

    شارجہ میں یو اے ای سے میچ جیتنے کے بعد سلمان آغا نے کہا کہ میچ ضرور جیتے ہیں لیکن آخری پانچ اوور میں بولنگ مزید بہتر کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری مجموعی کارکردگی بہت اچھی رہی، حسن نواز شاندار ٹیلنٹ ہے اور اس نے پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

    دوسری جانب یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ہم نے پندرہ سے بیس رنز زیادہ بنوادیے، بولرز نے آخری اوورز میں زیادہ رنز دے دیے تھے ورنہ میچ مزید دلچسپ ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ آصف خان نے لاجواب اننگ کھیلی، مڈل آرڈر میں کوئی ساتھ دیتا تو کچھ بھی ہوسکتا تھا۔

    شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 208 رنز کے تعاقب یو اے ای کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی تھی، صائم ایوب کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پشاور میں پی ایس ایل اور بین الاقوامی میچز کرائے جائیں، شاہد آفریدی

    آصف خان کی 77 رنز کی دھواں دھار اننگز رائیگاں گئی، کپتان محمد وسیم 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    اوپنر محمد زوہیب 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ایتھن ڈی سوزا 3 رنز بناسکے، راہول چوپڑا کو 11 رنز پر محمد نواز نے آؤٹ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین اور محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • کولڈ پلے کے لیڈ سنگر کی کنسرٹ سے پہلے شائقین کو دلچسپ وارننگ، ویڈیو وائرل

    کولڈ پلے کے لیڈ سنگر کی کنسرٹ سے پہلے شائقین کو دلچسپ وارننگ، ویڈیو وائرل

    (21 جولائی 2025): کولڈ پلے کے لیڈ سنگر کرس مارٹن نے اپنے حالیہ کنسرٹ کے دوران وائرل ”کِس کیم“ تنازعے کے تناظر میں اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو خبردار کر دیا۔

    بدھ 16 جولائی کے روز، فاکسبورو، میساچوسٹس میں کولڈ پلے کنسرٹ کے دوران، جَمبوٹرون کیمرہ ایک مرد اور خاتون پر زوم کر گیا، جو مجمع میں گلے مل رہے تھے۔

    تاہم جب اس جوڑے نے خود کو بڑی اسکرین پر دیکھا تو وہ حیران اور پریشان نظر آئے، مرد کیمرے سے جھک کر نکل گیا اور عورت نے اپنے چہرے کو ہاتھوں سے چھپایا اور پیچھے گھوم گئی۔

    کولڈ پلے کے گلوکار کرس مارٹن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اوہ اوہ، کیا؟ یا تو ان کا معاشقہ چل رہا ہے یا وہ بہت شرمیلے ہیں۔

    چند ہی گھنٹوں میں، انٹرنیٹ صارفین نے اس مرد کی شناخت ایسٹرونومر کے سی ای او اینڈی بائرن کے طور پر کرلی، اور کہا گیا کہ ساتھ موجود خاتون کمپنی کی چیف پیپل آفیسر کرسٹن کیبوٹ تھیں، اور دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کا دفتر میں ناجائز تعلق ہے۔

    رائٹرز کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں افراد کمپنی کے ملازم ہیں، اس واقعے کے بعد گزشتہ روز امریکی ٹیک کمپنی ’ایسٹرونومر‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اینڈی بائرن نے شدید تنقید کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

    تاہم اب برطانوی بینڈ کولڈ پلے کے لیڈ سنگر کرس مارٹن نے اپنے حالیہ کنسرٹ کے دوران وائرل ”کِس کیم“ تنازعے کے تناظر میں اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو خبردار کر دیا۔

    19 جولائی کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے حاضرین کو اچانک کیمروں کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔

    وسکونسن کے رینڈل اسٹیڈیم میں اسٹیج پر کہا مارٹن نے کہا  میں آپ لوگوں میں سے کچھ لوگوں کو ہیلو کہنا چاہتا ہوں لیکن ہم یہ کیسے کریں گے؟ ہم اپنے کیمرے استعمال کریں گے اور آپ میں سے کچھ کو بڑی اسکرین پر دکھائیں گے۔

    مارٹن نے گٹار بجاتے ہوئے مذاق میں بولا، "تو، براہ کرم، اگر آپ نے اپنا میک اپ نہیں کیا ہے، تو ابھی اپنا میک اپ کرلیں”، مارٹن کی اس وارننگ کے ان کے پچھلے کنسرٹ سے جوڑا جارہا ہے۔

    ویڈیو: کولڈ پلے کے کانسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کا بھانڈا پھوٹ گیا

    کولڈ پلے کنسرٹ میں ویڈیو وائرل، امریکی ٹیک کمپنی کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا

  • پی ایس ایل 10: اب کھلاڑیوں کے ساتھ اب شائقین پر بھی انعامات کی برسات!

    پی ایس ایل 10: اب کھلاڑیوں کے ساتھ اب شائقین پر بھی انعامات کی برسات!

    پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کو تو بڑے انعامات مل ہی رہے ہیں اب میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے والے شائقین پر بھی انعامات کی برسات ہوگی۔

    دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ 10 کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں میچز کے دوران جہاں کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا جا رہا ہے۔ اب شائقین کرکٹ کے لیے یہ بڑی خبر ہےکہ اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں پر بھی انعامات کی برسات ہوگی۔

    اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو ہر میچ میں موٹر سائیکل سمیت دیگر قیمتی انعامات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم یہ انعام اس خوش نصیب کو دیا جائے گا، جو پی ایس ایل میچ کا ٹکٹ رکھتا ہوگا۔

    اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایل 10 کے اب ہر میچ میں ایک خوش نصیب ٹکٹ ہولڈر کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی۔ قرعہ اندازی میں گولوٹ لوکی ایپ جو ایپ جو موبائل فون پر پلے اسٹور اور ایپل اسٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہے، بذریعہ آن لائن شرکت کرسکیں گے۔

    شائقین کرکٹ میچ ٹکٹ کا کیو آر کوڈ گولوٹ لو کی ایپ پر اسکین کرکے قرعہ اندازی میں شامل ہو جائیں گے، جیتنے والے خوش نصیب کا نام کا اعلان ہر میچ کی اننگ بریک کے دوران اکیا جائے گا۔

    پی ایس ایل ایکس کے ٹکٹ آن لائن حاصل کرنے کیلیے اس لنک پر کلک کریں جبکہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-karachi-kings-khushdil-shah-made-a-new-record/

  • شائقین کا لیجنڈ سپر اسٹار کرکٹرز کے ساتھ مفت سفر کا سنہری موقع

    شائقین کا لیجنڈ سپر اسٹار کرکٹرز کے ساتھ مفت سفر کا سنہری موقع

    ہر پرستار چاہتا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر کے ساتھ تصویر بنوائے ان کے لیے موقع ہے کہ وہ لیجنڈ اسٹار کرکٹرز کے ساتھ مفت سفر کر سکتے ہیں۔

    دنیائے کرکٹ کے سابق نامور کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کا دوسرا ایڈیشن رواں برس جولائی میں برطانیہ میں کھیلا جائے گا۔

    اس حوالے سے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کی جانب سے شائقین کو اپنے پسندیدہ کرکٹ ہیروز کے ساتھ مفت سفر کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

    ورلڈ کرکٹ لیجنڈز جس میں پاکستان کے شاہد آفریدی، بھارت کے سریش رائنا سمیت دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی شامل ہیں۔ شائقین کرکٹ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف ان سے ملاقات کر سکیں گے بلکہ ان کے ساتھ مفت فضائی سفر بھی کر سکیں گے۔

    اس سلسلے میں ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کی ویب سائٹ پر 15 فروری سے "Live With the Legends” کے نام سے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے جس کے لیے محض 12 ڈالر (پاکستانی لگ بھگ تین ہزار روپے سے زائد) ادا کرنے ہوں گے۔

     

    رجسٹریشن کروانے پر شائقین کو کوئز راؤنڈ کی تکمیل، ویڈیو جمع کرانے اور کپتان کی کال درکار ہوگی جس کے بعد ججز فیصلہ کریں گے۔

    جیتنے والے شائقین برطانیہ کا 16 روز کا مفت سفر کر سکیں گے اور وہاں قیام کے دوران تمام اخراجات ورلڈ کرکٹ لیجنڈز برداشت کرے گی۔

    جیتنے والے کے لیے تمام ٹریننگ، میچز اور میڈیا سیشنز میں شرکت لازمی ہو گی جبکہ پروموشنل مقاصد کے لیے ان کا نام اور تصویر استعمال کی جا سکتی ہے۔ وہ میڈیا کو اپنا انٹرویو بھی دے سکیں گے۔

  • ویڈیو: ویرات کوہلی کو دیکھنے کیلیے شائقین ٹوٹ پڑے، بھگدڑ مچنے سے کئی زخمی

    ویڈیو: ویرات کوہلی کو دیکھنے کیلیے شائقین ٹوٹ پڑے، بھگدڑ مچنے سے کئی زخمی

    دہلی میں بھارتی سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شائقین ٹوٹ پڑے بھگدڑ مچنے سے کئی زخمی بھی ہوگئے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی جو روٹھی فارم کو منانے کے لیے 13 سال بعد فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں۔ گزشتہ روز وہ رانجی ٹرافی کا میچ کھیلنے دہلی کی ارون جیٹلی اسٹیڈیم پہنچے تو اس سے قبل ہی ان کی ایک جھلک دیکھنے لیے سینکڑوں پرستار وہاں موجود تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مابق اسٹیڈیم کے باہر اتنی بڑی تعداد میں فینز کے اکٹھا ہونے اور ہر ایک کی اپنے ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں جلد داخلے کی کوشش سے وہاں ایسی افراتفری مچی کہ کئی افراد اس بھیڑ میں کچل کر زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے کے 16 نمبر دروازے کے باہر ہجوم ایسا بے قابو ہوا کہ ایک دوسرے کو دھکا دینے کے دوران انٹری گیٹ کے قریب ایک سیکیورٹی گارڈ اور دو شائقین گر کر زخمی ہوگئے اور پولیس کی ایک موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا۔

     

    بھگدڑ ایسی مچی کہ لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے جوتے اور میچ دیکھنے کے لیے آنے والے اسکول طلبہ اپنے بیگ تک چھوڑ کر وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔

    زخمی شائقین اور گیٹ کیپر کو اسٹیڈیم کے باہر ہی ابتدائی طبی زخمی امداد فراہم کی گئی۔

     

    انڈین میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہونے کی وجہ سے اسٹیڈیم انتظامیہ کو اتنے بڑے کراؤڈ کی آمد کی توقع نہیں تھی اور اسی لیے ابتدائی طور پر صرف تین دروازے کھولے گئے۔

    تاہم ویرات کوہلی کی میچ میں ایکشن میں دکھائی دینے کی خبروں ان کے مداحوں کے ساتھ شائقین کرکٹ کا شوق بھڑکایا اور لوگ ریکارڈ تعداد میں وہاں جا پہنچے، جس کو سنبھالنا پھر انتظامیہ کے لیے مشکل ہوگیا۔

  • صرف چھ ہفتوں بعد شائقین اسی پانڈیا کو سپورٹ کریں گے، پولارڈ کا طنز

    صرف چھ ہفتوں بعد شائقین اسی پانڈیا کو سپورٹ کریں گے، پولارڈ کا طنز

    کیرون پولارڈ نے ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کو ان کی کپتانی پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    آئی پی ایل 2024 میں ممبئی کی کپتانی ملنے کے بعد سے ہاردک پانڈیا کے لیے تقریباً ہر چیز ہی خراب رہی ہے، چاہے وہ ان کی بولنگ ہو، بیٹنگ ہو، کپتانی ہو یا پھر وقت پر درست فیصلے نہ کرنا ہو۔ بھارتی شائقین کو یہی لگتا ہے کہ روہت شرما کو ہی ممبئی انڈینز کی کپتانی کرنی چاہیے۔

    اتوار کو چنئی سپرکنگز کے خلاف ہونے والے میچ میں بھی کپتان ہاردک پانڈیا کے آخری اوور میں 26 رنز بنے، سدا بہار ایم ایس دھونی نے انھیں اس اوور میں لگاتار تین چھکے بھی لگائے۔

    ممبئی کے بیٹنگ کوچ اور فرنچائز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ اس موقع پر کپتان ہارک پانڈیا کا دفاع کرنے میدان میں آگئے ہیں۔

    انھوں نے تنقید کرنے والوں کو انتباہ دیا کہ یہ وقت وقت کی بات ہے، میرا نہیں خیال کہ ان سب نے پانڈیا کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہوگی، وہ اس مرحلے سے نکلنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں۔

    کیرون نے کہا کہ میں لوگوں کی اس بات سے تنگ آچکا ہوں، کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے۔ پانڈیا ایک ایسا پلیئر ہے جو چھ ہفتے سے بھی کم وقت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ملک کی نمائندگی کریگا اور شائقین پھر اسکی حوصلہ افزائی کریں گے اور چاہیں گیں کہ وقت آنے پر وہ اچھا پرفارم کرے۔

    انھوں نے کہا کہ وہ بھارت کے عظیم آل راؤنڈرز میں سے ایک سے ہیں اور ہم ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وہ بہترین بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کرسکتے ہیں۔

    بیٹنگ کوچ نے کہا کہ میں بہت اچھی طرح سے امید کرسکتا ہوں کہ جب وہ فارم میں واپس آئے گا تو میں سب کو اس کی تعریفیں کرتے ہوئے دیکھوں گا۔

  • عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو پر پابندی عائد، وجہ کیا ہے؟

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو پر پابندی عائد، وجہ کیا ہے؟

    سعودی فٹبال لیگ میں الشباب کلب سے میچ کھیلتے ہوئے شائقین کو نامناسب اشارہ کرنے پر کرسٹیانو رونالڈو پر دو میچ کی پابندی عائد کردی۔

    الشباب النصر کے میچ میں شائقین نے میسی میسی کے نعرے لگائے جس پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو غصے میں آگئے۔

    تاہم گول کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے شائقین کو نامناسب اشارے کیے جس پر سعودی فٹبال باڈی نے جانچ پڑتال کا اعلان کیا اور پابندی لگادی۔

    سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رونالڈو کے اس اقدامات کی حکام کی جانب سے شدید مذمت کی گئی، جس کے نتیجے میں پرتگالی فٹبالر پر سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کی جانب سے دو میچوں کی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب رونالڈو اپنے آپ کو نامناسب رویے کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہوئے ہیں لیکن رونالڈو نے اس معاملے کو براہ راست حل نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے خاموش رہنے کا انتخاب کیا ہے۔

  • حیدرآباد ٹیسٹ کے دوران شائقین کی ’کوہلی کوہلی‘ کی شدید نعرے بازی، ویڈیو وائرل

    حیدرآباد ٹیسٹ کے دوران شائقین کی ’کوہلی کوہلی‘ کی شدید نعرے بازی، ویڈیو وائرل

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران مداحوں نے کوہلی کے نام کی شدید نعرے بازی کی۔

    حیدرآباد ٹیسٹ میں ویرات کوہلی تو بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں مگر ان کے نام کی گونج گراؤنڈ میں موجود ہے۔ ان کے مداح ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ’کوہلی کوہلی‘ کی شدید نعرے بازی کرتے نظر آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہت سارے نوجوان آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران کوہلی کوہلی کے نعرے لگار ہے ہیں۔

    مداحوں نے اپنی سپورٹ دکھانے کے لیے بھارتی کرکٹر کے نام کے نعرے لگائے جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’کنگ آپ کو حیدرآباد یاد کررہا ہے۔‘

    واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے نجی وجوہات کی بنا پر انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

    ان کے فیصلے کے بعد بی سی سی آئی کی جانب سے مداحوں اور میڈیا سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ کسی بھی طرح کی گمراہ کن قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

    خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کا 25 جنوری سے آغاز ہوچکا ہے۔ پہلے دن مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 246 رنز بنائے اور آل آؤٹ ہوگئی جبکہ بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔

  • پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ، شائقین کیلئے خوشخبری

    پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ میں کراچی اسٹیڈیم کو  بھرنے کیلئے کرکٹ بورڈ نے پلان تیار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقین کا داخلہ مفت کردیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹیڈیم کو بھرنے کیلئے مختلف تعلیمی اداروں سے طلبا کو اسٹیڈیم لانے کیلئے رابطے شروع کردیے ہیں۔

    اس کے علاوہ دوسرے ٹیسٹ میں ڈس ایبلڈ، اولڈ ہومز  اور یتیم خانوں کو مدعو کیا جائے گا، پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ 2جنوری سے شروع ہوگا۔

  •  بابر اعظم کا شائقین کرکٹ کے نام اہم پیغام

     بابر اعظم کا شائقین کرکٹ کے نام اہم پیغام

    راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کل سے سیریز شروع ہورہی ہے بہت اچھی تیاری ہے، ایک ہفتہ ٹیسٹ میچ کی تیاری کی ہے اس لیے مکمل تیار ہیں۔

    بابر اعظم نے کرکٹ کے متوالوں کو پیغام دیا کہ پاکستان میں لوگ کرکٹ کو انجوائے کرتے ہیں شائقین سیریز دیکھنے اسٹیڈیم میں ضرور آئیں پاکستان اور انگلینڈ ٹیموں کو سپورٹ کریں۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے تینوں فارمیٹ میں کھیلنا میرے لیے فخر کی بات ہے، سینئر کھلاڑی محمد یوسف کافی تجربے کار  ہیں ان سے بھرپور رہنمائی ملی ہے، ایسے تجربہ کار کھلاڑیوں سے کافی مدد ملتی ہے۔

    ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انگلینڈ مشکل ٹیم ہے اور جارحانہ کھیل رہے ہیں اس حساب سے ٹیسٹ اسکواڈ فائنل ہو چکا ہے لیکن شام یا کل تک کمبیشن سامنے آجائے گا۔

    پچ کے حوالے سے بابر نے کہا کہ کینڈیشن دونوں ٹیموں کو سپورٹ کررہی ہے، پہلے فاسٹ بالرز اور پھر اسپینرز کو سامنے لایا جائے گا۔

    بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑی کافی پرجوش ہیں یہ سیریز ہمارے لیے کافی اہم ہے، اس لیے کوشش ہے پانچ میں سے چار میچ لازمی جیتیں تاکہ ورلڈ کپ چمپین شپ میں جائیں۔

    ٹیسٹ میچ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اس کی خوبصورتی یہی ہے اس میں سکون اور صبر کا امتحان ہوتا ہے، ٹیسٹ میچ کی صورتحال ایسی ہے کہ ایک سیشن میچ کو بدل سکتا ہے۔

    بابر اعظم نے فاسٹ بولر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جسطرح نسیم اور محمد علی بولنگ کررہے ہیں، پورا یقین ہے میرے فاسٹ بولرز اور سپینرز مجھے جتوائیں گیے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر گیم سے آپ بلکل سیکھتے ہیں پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، ہمیں ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے اور بہت کچھ کرنا ہے، غلطیاں ہم کرتے ہیں اور غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ کہ میں پرفیکٹ ہوں غلطیاں نہیں کرتا آپ اینڈ ڈاؤن کرکٹ میں چلتا ہے۔