Tag: شائقینِ کرکٹ مایوس

  • بھارت کیخلاف ٹیم تیار نہیں تو اسے ہونا پڑے گا، شاہد آفریدی

    بھارت کیخلاف ٹیم تیار نہیں تو اسے ہونا پڑے گا، شاہد آفریدی

    سڈنی: پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈ شاہد آفریدی کا کہنا ہے میگا ایونٹ کیلئے ٹیم کی تیاری اچھی نہیں ہوئی اس کے باوجود ٹیم کو بھارت کیخلاف سو فیصد کارکردگی دکھانی ہوگی۔

    پاکستان ٹیم کے جارحانہ مزاج بلے باز شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عالمی کپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاری اچھی نہیں ہوئی، اس کے باوجود پوری ٹیم کو بھارت کیخلاف سو فیصد کارکردگی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا، موجودہ کرکٹ بہت تیز ہو گئی ہے حریف ٹیمیں میچ میں واپسی کا موقع نہیں دیتی۔

     شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی سالوں میں پاکستانی بولنگ میں اسپنرز کا کردار اہم رہا ہے،سعیداجمل ارو محمد حفیظ نے اس عرصے میں بہت کچھ کیا۔ دونوں کے نہ ہونے سے کارکردگی پر فرق پڑ سکتا ہے۔

     پاکستان اور بھارت کے میچ کے بارے میں آفریدی نے کہا کہ پاک بھارت میچ بہت بڑا میچ ہے اور اگر ٹیم تیار نہیں ہے تو اسے تیار ہونا پڑے گا۔

    آفریدی نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں کوئی ایک ٹیم فیورٹ نہیں، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔

  • شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردی

    شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردی

    لاہور: ورلڈ کپ کے سکواڈ کا اعلان ہوتے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاہد آفریدی نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

     نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران شاہد آفریدی کے ہاتھ میں معمولی انجری آئی تھی۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا تھا، شاہد آفریدی نے آرام کے بعد قذافی سٹیڈیم میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ جبک ورلڈ کپ کے لئے تیرہ سے سترہ جنوری تک لگنے والے تربیتی کیمپ میں شاہد آفریدی فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ باقاعدہ طور پر نیٹ پریکٹس میں بھی حصہ لیں گے۔

  • شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ کا اعلان، شائقینِ کرکٹ مایوس

    لاہور : پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے شائقین کرکٹ میں مایوسی کی لہردوڑ گئی ہے۔

    میدانوں میں شائقین کی بڑی تعداد شاہد آفریدی کو دیکھنے آتی ہے، جیسے بھارت کے لئے ٹندولکر ہے، ایسے پاکستانیوں کے لئے بوم بوم آفریدی ہے۔

    اپنے کیریئر کے دوسرے ہی ون ڈے میں تیز ترین سنچری بنا کر آفریدی دلوں پر راج کرنے لگے، شائقین کو ان سے صرف بلند و بالا چھکوں کی ہی امید رہتی ہے، پٹھانوں کی کرکٹ تو آفریدی سے شروع ھو کر آفریدی پر ھی ختم ھوتی ہے،

    آفریدی کا ون ڈے کرکٹ سے رخصت کا وقت بھی قریب ہے، 29مارچ کو میلبرن کے میدان پر پاکستان کی فتح پر آفریدی کا ون ڈے کیریئر ختم ھو، یہ لوگوں کی خواہش ہی نہیں دعا بھی ہے۔