Tag: شائقین کے دل جیت لیے

  • ’پرورش‘ میں ولی اور سمیر نے شائقین کے دل جیت لیے

    ’پرورش‘ میں ولی اور سمیر نے شائقین کے دل جیت لیے

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ کے اہم کردار ولی اور سمیر کے بانڈ نے  مداحوں کے دل جیت لیے۔

    ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ کی ہٹ جوڑی ثمر جعفری اور عینا آصف کی ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں واپسی ہوئی ہے، ڈرامے کی منفرد کہانی اور کاسٹ غیر معمولی ہے۔

    پرورش کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی کرن صدیقی نے لکھی ہے۔

    جبکہ اس ڈرامے کی کاسٹ میں سویرا ندیم، نعمان اعجاز، سعد ضمیر، ریحام رفیق، شمیم ہلالی، بختاور مظہر، نورے ذیشان، حلیمہ علی، ثمن انصاری، ارشد محمود، ابوالحسن ودیگر شامل ہیں۔

    پرورش میں دکھایا جارہا ہے کہ بیرون ملک مقیم فیملی جب پاکستان واپس آتی ہے تو انہیں جوائنٹ فیملی میں رہتے ہوئے کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انٹرنیٹ پر صارفین کی جانب سے متوسط طبقے کی کہانی کو سراہا رہے ہیں۔

    ابوالحسن بحیثیت سمیر اور ثمر جعفری بطور ولی دو ایسے کردار ہیں جنہوں نے پہلی قسط سے ہی ڈرامے میں ہل چل مچائی ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر ابوالحسن کے کردار کو بھی پسند کیا جارہا ہے جو شروع میں تو ثمر جعفری کو بات بات پر تنگ کرتے ہیں لیکن اس واقعے کے بعد دونوں کے دوستانہ انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    تازہ ترین ایپی سوڈ میں جس طرح سے سمیر نے ایک دل شکستہ ولی کو مزاحیہ انداز میں تسلی دی اسے ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    7ویں ایپی سوڈ میں دیکھا گیا کہ سمیر ولی کے لیے کھانے کی ٹرے لاتا ہے اور کہتا ہے کہ تمھیں بھوک نہیں لگتی ایک بیوی کی طرح میں تمھارے لیے کھانا لے کر آرہا ہوں، اس برومینس کو ناظرین خوب پسند کررہے ہیں۔

    ایک صارف نے کہا ’’ہم ولی اور سمیر کو ولی اور مایا سے زیادہ چاہتے ہیں‘‘ ایک اور نے کہا "یہ برومنس بہت مزاحیہ ہے۔”

  • اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول ترین ڈرامہ ’دل موم کا دیا‘ نے شائقین کے دل جیت لیے

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول ترین ڈرامہ ’دل موم کا دیا‘ نے شائقین کے دل جیت لیے

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ڈرامے دل موم کا دیا نے ناظرین کے دل جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ ’دل موم کا دیا‘ اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے، دل چھو لینے والی کہانی، اور پراثر کردار شائقین کے دلوں میں نقش ہوگئے۔

    شائقین کی جانب سے مغرور لڑکی کا کردار نبھانے والی اداکارہ نیلم منیر کے کردار کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

    ڈرامے کی کہانی ایک گھرانے کی ہے جس میں سنجیدہ مزاج ادھیڑ عمر کے بھائی (افضال) یاسر نواز کی شادی کے لیے بہنیں رشتہ تلاش کرتی ہیں لیکن اس کی شادی ایک کم عمر مغرور لڑکی (الفت) نیلم منیر سے ہوجاتی ہے۔

    الفت کو کسی خوبرو شہزادے کی تلاش ہوتی ہے تاہم وہ اپنے والدین کی پسند سے ایک ادھیڑ عمر شخص افضال یاسر نواز سے شادی کرلیتی ہے، اختتامی اقساط میں افضال الفت کو چھوڑ دیتا ہے اور ایک اور لڑکی سے اس کی شادی ہوجاتی ہے لیکن وہ اس پر بھروسہ کرنے میں ہچکچا رہا ہوتا ہے تاہم وہ افضال اور اس کے بچوں کا خیال رکھ کر اس کا دل جیت لیتی ہے۔

    الفت گھر آکر بیٹھ جاتی ہے اور اس کی والدہ اپنی چھوٹی بیٹی کے رشتے کے لیے بات کررہی ہوتی ہیں لیکن وہ رشتے سے انکار کردیتی ہے تاہم الفت اپنی والدہ سے کہتی ہے میری شادی کرادیں جس پر والدہ غصے میں آکر اسے گھر سے باہر نکال دیتی ہیں اور اپنی دوست کے گھر جاکر گزر بسر کرنے لگتی ہے۔

    چند ہی دنوں بعد الفت ایک پان والے سے شادی کرلیتی ہے جو موذی مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے لیکن الفت کو اس کی بھی کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔

    ڈرامہ کے مرکزی کردار یاسر نواز اور نیلم منیر ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں حرا سلمان، قوی خان، عمران اشرف، ندا ممتاز، ارم اختر، حسام خان، زلیخاں مجید، علیزے شاہ، سہیل مسعود، اور دیگر شامل ہیں۔

    شاہد شفقت کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامہ سیریل ’دل موم کا دیا‘ کی آخری قسط منگل کی رات آٹھ بجے نشر کی جائے گی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔