Tag: شاداب خان

  • اسکواڈ بتارہا ہے نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد شاداب کپتان بنے گا، باسط علی

    اسکواڈ بتارہا ہے نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد شاداب کپتان بنے گا، باسط علی

    پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹی20 اسکواڈ بتارہا ہے بعد میں شاداب خان کپتان بنیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہرلمحہ پُرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی کا کہنا تھا کہ انصاف کرنا تھا تو پھر بابراعظم اور رضوان کو بھی ڈراپ کرنا چاہیے تھا، کامران غلام کو یہ کہہ کر ڈراپ کردیا گیا کہ وہ فیلڈر اچھا نہیں ہے، نیوزی لینڈ کےخلاف اسکواڈ میرٹ پر نہیں بنایا گیا۔

    باسط علی نے کہا کہ آخری میچ میں 64 رنز بنانے والا سعود شکیل نیوزی لینڈ کےخلاف اسکواڈ سے باہر ہوگیا، حسنین، کامران غلام بھی ٹیم سے باہر ہوگئے باقی وہی کھلاڑی دوبارہ آگئے۔

    سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ کامران غلام اچھا فیلڈر نہیں تو دیگر بھی کھلاڑی ہیں جن کی فیلڈنگ اچھی نہیں، مشتاق کلہوڑو 2 سال سے فاسٹ بولنگ میں ٹاپ کررہا ہے۔

    باسط علی نے کہا کہ مشتاق کلہوڑو کا کہیں بھی نام نہیں کیا وہ کرکٹ چھوڑ دے؟ نئے کھلاڑیوں کو اس لیےنہیں لیا جاتا کیونکہ وہ ٹک ٹک والوں کی جگہ لےلیں گے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ سیمی فائنل میں بھارت نے مشکل ہدف آسانی سے حاصل کیا، کریڈٹ کنگ کو جاتا ہے، جن لوگوں کویہ نہیں پتا کنگ کس کو کہتے ہیں وہ ویرات کوہلی کو دیکھ لیں، آج آسٹریلیا کیخلاف ویرات کوہلی کی بیٹنگ دیکھ لیں کنگ اس کو کہتے ہیں۔

  • دورہ نیوزی لینڈ میں شاداب خان کی واپسی یقینی، اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ

    دورہ نیوزی لینڈ میں شاداب خان کی واپسی یقینی، اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ

    چیمپئنز ٹرافی میں شرمناک کارکردگی کے بعد قومی ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے اور ایک بار پھر ٹیم کی قیادت کا معاملہ زیر بحث ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے دفاعی چیمپئن کے بغیر کوئی میچ جیتے شرمناک اخراج کے بعد سابق کرکٹرز اور شائقین قومی ٹیم پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کے ساتھ کپتان اور طرز قیادت پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کا اخراج ہوا پرانا، اب نیا امتحان دورہ نیوزی لینڈ ہے جو رواں ماہ ہی شروع ہوگا۔ تجزیہ کاروں نے اپنے تجزیوں میں قیادت کے حوالے سے کئی نام دیے تاہم ذرائع کچھ اور بتا رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ میں آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی ہو گی۔ ون ڈے ٹیم کی قیادت بدستور محمد رضوان ہی کریں گے، تاہم ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کا تاج ان کے سر پر نہیں ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ون ڈے میں محمد رضوان کپتان اور سلمان علی آغا ان کے نائب ہوں گے۔ تاہم ٹی 20 فارمیٹ رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کپتان ہوں گے اور ٹیم میں کم بیک کرنے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان ان کے نائب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے 12 مارچ کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ دورے کا آغاز پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز سے ہوگا جس کے بعد تین ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

    چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد اطلاعات ہیں کہ سلیکشن کمیٹی کئی سینئر کھلاڑیوں کو دورہ نیوزی لینڈ میں آرام دے کر نئے ٹیلنٹ کو شامل کرے گی۔

  • گلین فلپس جیسا فیلڈر بننے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟ شاداب خان نے بتادیا

    گلین فلپس جیسا فیلڈر بننے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟ شاداب خان نے بتادیا

    دنیا کے بہترین فیلڈرز میں سے ایک گلین فلپس جیسا تیز طرار بننے کے لیے کیا کرنا چاہیے، اس حوالے سے آل رائونڈر شاداب خان نے بتادیا۔

    اسپورٹس چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے بہترین فیلڈرز میں سے ایک شاداب خان نے کہا کہ میں فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لیے بچپن سے ایک ڈرل کرتا تھا میں اب بھی وہی ڈرل کرتا ہوں جب بھی مجھے لگتا ہے کہ میرے ریفلیکسز سلو ہورہے ہیں تو میں وہ ڈرل کرتا ہوں۔

    شاداب خان نے بتایا کہ میں ایک بیٹر کو لے کر پریکٹس کرتا ہوں اسے کہتا ہوں کہ تم اپنے شارٹس کو پکا کرو اور میں اپنی فیلڈنگ پکی کرتا ہوں، وہ ایک ڈرل ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہر انسان کی مختلف ڈرل ہوسکتی ہے، میرے لیے یہ ڈرل کام کرتی ہے، تاہم فٹنس بہت اہم ہوتی ہے، آج کی کرکٹ میں تو فٹنس ویسے ہی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے لیکن آپ کو اچھا فیلڈر بننا ہے تو اچھا ایتھلیٹ ہونا ضروری ہے۔

    پرانے بولنگ ایکشن پر دوبارہ محنت کررہا ہوں، شاداب خان

    شاداب کا کہنا تھا کہ جب آپ پوائنٹ پر آگے کھڑے ہوتے ہیں تو بیٹر کےلیے گیپ چھوٹا ہوجاتا ہے، اس میں فیلڈر کے اوپر ہوتا ہے کہ وہ اس پوزیشن پر زیادہ بہتر محسوس کررہا ہے کہ نہیں۔

    پاکستانی آل رائونڈر نے بتایا کہ جب میں بھی پوائنٹ پر فیلڈنگ کرتا ہوں تو کوشش کرتا ہوں کہ آگے چلا جائوں بیٹر کے پاس اینگل ہی نہ ہو وہ آپ کو زور سے مار دے،

    انھوں نے کہا کہ جب بیٹر زور سے ہٹ کرتا ہے اور اس کی شیپ اچھی نہیں رہتی تو بال ہوا میں جاتا ہے، پھر چانس ہوتا ہے کہ آپ بیٹر کو آئوٹ کرسکیں۔

  • شاداب پہلے بطور کھلاڑی آکر کارکردگی دکھائے اور جگہ پکی کرے، کامران اکمل

    شاداب پہلے بطور کھلاڑی آکر کارکردگی دکھائے اور جگہ پکی کرے، کامران اکمل

    سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ شاداب پہلے بطور کھلاڑی آکر کارکردگی دکھائے اور جگہ پکی کرے، رضوان کو اتنی جلدی تبدیل نہ کیا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ رضوان کو بطور کپتان اتنی جلدی تبدیل کرنا اچھی بات نہیں، کسی منظور نظر کو ایسے لیکر آئیں گے تو یہ سسٹم کو ناکام بنانے والی با ت ہوگی۔

    کامران اکمل نے کہا کہ ٹی 20 میں کچھ کھلاڑیوں کو طویل عرصے تک آرام کرانا ہوگا، ٹیم میں سارے ہی جوان ہیں، کوئی ڈنڈا لیکر نہیں چلتا، کارکردگی ہی اصل چیز ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کہاں غلطیاں کررہی ہے؟ کامران اکمل کا دبنگ تجزیہ

    سابق کرکٹر نے کہا کہ سلمان علی آغا ون ڈے اور ٹیسٹ میں سیٹلڈ ہے، سلمان علی آغا کو ٹی 20 میں نہیں ہونا چاہیے، سلمان علی آغا کا تجربہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں کیا جاچکا ہے۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بھارت، نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا سے سیمی فائنل کھیلنے کی خواہش ہوگی، آسٹریلیا کے اس وقت بہت سےکھلاڑی زخمی ہیں، آن پیپر آسٹریلیا کی بولنگ بہت کمزورلگ رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-team-goes-to-moon-otherwise-not-good-kamran-akmal/

  • شاداب خان کو پی ایس ایل نے بگاڑ دیا، وقار یونس

    شاداب خان کو پی ایس ایل نے بگاڑ دیا، وقار یونس

    سابق کپتان و ہیڈ کوچ وقار یونس خان کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو بیٹنگ کی وجہ سے پی ایس ایل نے بگاڑ دیا۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وقار یونس نے کہا کہ ثقلین مشتاق اب شاداب خان کے ساتھ کام کررہے ہیں اور امید ہے کہ وہ اپنی بولنگ کو بہتر کرلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شاداب خان کو اپنی توجہ بیٹنگ سے ہٹا کر بولنگ پر کرنی ہوگی کیونکہ پی ایس ایل نے ان کو تھوڑا بگاڑ دیا کبھی وہ تین اور چار نمبر پر بیٹنگ کررہے تھے اور نصف سنچری بھی بنائی پھر ان کے دماغ میں بیٹھ گیا کہ میں بیٹنگ بھی کرلیتا ہوں۔

    وقار یونس نے نائٹ واچ مین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو کرکٹر 150 سے 200 کرسکتا ہے تو اسے آخری کے دو اوورز کھیلنے میں کیا مسئلہ ہوتا ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا نے کہا کہ شاداب خان کے ساتھ زیادتی یہ ہوئی کہ جب وہ پرفارم نہیں کررہا تھا تب بھی کھلایا گیا کہ وہ بیٹنگ کرلے گا۔

    انہوں نے کہا کہ آپ نے ایک شارٹ ٹرم گیم کے لیے لانگ ٹرم کھلاڑی کا نقصان کرلیا۔

  • شاداب خان نے خاتون ٹک ٹاکر کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

    شاداب خان نے خاتون ٹک ٹاکر کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

    پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل مشہور ٹک ٹاکر شاہ تاج خان کی جانب سے ان کے درمیان مبینہ چیٹس کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں پر بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی۔

    واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار شاہ تاج خان نے گزشتہ سال کرکٹر شاداب خان سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ وہ تقریباً چھ سے سات ماہ تک واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر ان سے رابطے میں تھیں، لیکن انہیں شادی کے بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ شاداب نے دو سال قبل تجربہ کار کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی ملائکہ کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

    پاکستانی کرکٹر شاداب حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شریک ہوئے، اس دوران میزبان کے سوال پر انہوں نے اس حوالے سے بات کی۔

    شاداب کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر کرتے بھی ہیں تو کیا بُری بات ہے؟ اگر آپ کو اچھا نہیں لگتا تو آپ جواب نہ دیں، نظرانداز کردیں۔ اگر وہ جواب دیتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ بھی کرکٹرز سے بات کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

    "شاداب خان کو جانتی تھی شادی سے دل ٹوٹ گیا”

    شاداب نے کہا کہ صرف سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے بھی کرکٹرز کے بارے میں ایسی باتیں کی جاتی ہیں، خاص طور پر ٹورنامنٹس کے دوران ایسی چیزوں کو زیادہ اجاگر کیا جاتا ہے۔

  • بابر اعظم ’کنگ‘ نہیں، شاداب خان

    بابر اعظم ’کنگ‘ نہیں، شاداب خان

    پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ’کنگ‘ نہیں ’انسان‘ ہیں۔

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان اور سامعین نے مختلف سوالات کیے۔

    سامعین میں ایک شخص نے پوچھا کہ سب لوگ بطور کرکٹر بابر اعظم کو ’کنگ‘ بولتے ہیں اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں وہ ’کنگ‘ ہیں کہ نہیں؟

    شاداب خان نے کہا کہ بابر اعظم کنگ تو نہیں انسان ہیں، دیکھیں مجھے لگتا ہے کہ یہ بابر پر ایکسٹرا بوجھ ڈالا گیا ہے اس کو نارمل رکھنا چاہیے۔

    میزبان نے کہا کہ یہ تو آپ کے اچھے دوست حسن علی نے کہا کہ ’بوبزی دا کنگ‘ اس پر انہوں نے کہا کہ حسن علی نے یہ تو غلط کیا ہے، میں تو ایک میم دیکھ رہا تھا کہ لڑکے نے بولا کہ آپ ریکوئسٹ کرو حسن علی سے کہ وہ میڈیا پر آکر بولے ’کنگ نہیں کرے گا‘ تو وہ پرفارم کرلے گا۔

    شاداب خان نے کہا کہ اس نے کبھی ’کنگ‘ بولنے کی ڈیمانڈ نہیں کی لیکن ہم لوگوں نے اس پر دباؤ ڈال دیا ہے، اب اس کا کنگ والا ٹیگ ختم ہورہا ہے تو وہ اچھا پرفارم کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی ہر انسان کو بہتری کی ضرورت ہے، ہم ماڈرن ڈے کرکٹ سے پیچھے ہیں، بابر کی ایوریج 50 ہے اور اس کا اسٹرائیک ریٹ 130 ہے جب ایوریج اس کی 30 ہوگی تو اس کا اسٹرائیک ریٹ بڑھے گا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہر میچ میں پرفارم کرے اور اسٹرائیک ریٹ بھی 170 ہو تو ایسا نہیں ہوسکتا۔

    شاداب خان نے کہا کہ ہمیں کھلاڑی کو وقت دینا چاہیے کہ وہ اپنی گیم میں بہتری لائے لیکن ہم تنقید شروع کردیتے ہیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی میں کوہلی کا کیچ اظہر سے ڈراپ ہوا تو شاداب نے کیا کہا تھا؟

    چیمپئنز ٹرافی میں کوہلی کا کیچ اظہر سے ڈراپ ہوا تو شاداب نے کیا کہا تھا؟

    قومی کرکٹر شاداب خان نے بتایا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں کوہلی کا کیچ ڈراپ ہونے پر اظہر علی کو حوصلہ دیا۔

    قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کوہلی کا کیچ کیسے لیا، شاداب خان کو آٹھ سال بعد بھی ایک ایک سیکنڈ یاد ہے، انہوں نے بتایا کہ اظہر علی سے کیچ ڈراپ ہوا تو حوصلہ دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کیچ ڈراپ ہونے پر واپس جاتے ہوئے سوچا اب کیا ہوگا لیکن اگلے ہی بال پر میرے ہاتھ میں کیچ آگیا، کیسے آیا، کس طرح لیا، پتہ نہیں۔

    شاداب خان نے کہا کہ جشن منا کر بولنگ سے پہلے ہی تھک چکا تھا۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی تھی جبکہ پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔

    چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شاندار بولنگ پر محمد عامر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ محمد عامر نے روہت شرما، روہت شرما کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    اب آٹھ سالوں بعد چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان کی میزبانی میں ہورہا ہے پاکستان اپنا پہلا میچ 19 فروری کو ہی نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

    یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 7 ٹیمیں اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرچکی ہیں پاکستان واحد ٹیم ہے جسے ابھی اسکواڈ کا اعلان کرنا ہے جس کی آخری تاریخ 11 فروری ہے۔

  • شاداب خان نے ٹیم میں واپسی کے لیے سسر ثقلین کی خدمات حاصل کرلیں

    شاداب خان نے ٹیم میں واپسی کے لیے سسر ثقلین کی خدمات حاصل کرلیں

    قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہونے والے آل راؤنڈر شاداب خان نے واپسی کے لیے اپنے سسر اور لیجنڈ بولر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلیں۔

    شاداب خان طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر ہیں اور وہ پھر سے اپنی لیگ اسپن بولنگ کی دھاک بٹھانے کیلئے سُسر ثقلین مشتاق کی خدمات لے رہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، شاداب خان اپنی بولنگ کو کارگر بنانے کے لیے محنت کرتے نظر آئے۔

    انسٹاگرام پر آل راؤنڈر نے اپنے سُسر اور سابق لیجنڈ آف اسپن بولر ثقلین مشتاق سے بولنگ کی کوچنگ کی تصاویر و ویڈیو شیئر کی ہیں۔

    شاداب خان کی جانب سے شیئر کی گئی فوٹیج میں ثقلین مشتاق کو شاداب خان کی کوچنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، شاداب خاب بولنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    شیئر کی گئی ویڈیو کے کیشن میں قومی ٹیم سے کافی عرصے سے باہر آل راؤنڈر شاداب خان نے لکھا کہ اس شخص سے سیکھ رہا ہوں جو سب سے بہترین ہیں میں اس کے لیے شکرگزار ہوں۔

    پاکستان کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے شاداب کو ایک ہاتھ سے بولنگ کی پریکٹس بھی کروائی جبکہ بولنگ بہتر کرنے کیلئے انھوں نے شاداب کو ٹپس بھی دیں۔

  • "شاداب خان کو جانتی تھی شادی سے دل ٹوٹ گیا”

    "شاداب خان کو جانتی تھی شادی سے دل ٹوٹ گیا”

    ٹک ٹاکر شاہ تاج خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے کرکٹر شاداب خان سے 6 سے 7 ماہ تک تعلقات رہے، دونوں کے درمیان بات چیت ہوتی رہی ہے۔

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر شاہ تاج خان نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کرکٹر شاداب سے دوستی کا دعویٰ کرتی دکھائی دیں۔

    شاہ تاج نے بتایا کہ شاداب خان پر فدا تھی وہ میرا کرش تھے اور یہ بات شاداب بھی جانتے تھے، مجھے صرف ان کی وجہ سے کرکٹ اچھی لگتی تھی، میں ان کی اتنی بڑی مداح تھی کہ صرف ان کی خاطر کرکٹ میچز دیکھنے لاہور تک گئی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں انتہا کی حد تک شاداب خان کو چاہتی تھیں لیکن جب انہوں نے شادی کرلی تو میرا دل ٹوٹ گیا۔

    شاہ تاج نے دعویٰ کیا کہ ہم نے واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر بھی تقریباً 6 سے 7 ماہ تک بات کی، اور جب وہ انسٹاگرام پر مجھ سے بات کرتے تھے تو وینش موڈ (وینش موڈ انباکس میں اسکرین ریفریش ہونے پر پہلے والے میسیجز از خود غائب ہوجاتے ہیں) کا استعمال کرتے تھے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے شاداب خان کے درمیان باضابطہ طور پر بات چیت ہوتی تھی، دونوں کے درمیان اچھے روابط تھے لیکن اس باوجود شاداب نے مجھے شادی سے متعلق آگاہ نہیں کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shahtaj Khann (@shahtajkhann)