Tag: شاداب خان

  • شاداب خان کا محمد رضوان کو کپتان بنانے پر رد عمل سامنے آگیا

    شاداب خان کا محمد رضوان کو کپتان بنانے پر رد عمل سامنے آگیا

    پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کپتان بنانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنا اچھا اقدام ہے۔

    شاداب خان نے ریاض میں گلوبل ہارمنی ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضوان کی کپتانی میں ٹیم کامیابیاں سمیٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے بھارت راولپنڈی میں میچ کھیلے۔

    اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے کپتان بنائے جانے پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق ریاض میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ محمد رضوان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر خوشی ہے، وہ اسمارٹ کرکٹر ہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ محمد رضوان نے جہاں بھی کپتانی کی کامیاب رہے، امید ہے قومی ٹیم میں بھی وہ کامیاب ہوں گے، ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، ناکامی زیادہ سکھاتی اور کامیابی صرف آپ کا دماغ خراب کرتی ہے۔

    محسن نقوی کی چیئرمین پی سی بی تعیناتی دوبارہ چیلنج

    واضح رہے کہ حال ہی میں محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کپتان جبکہ آغا سلمان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

  • شاداب خان نے کھویا ہوا اعتماد کیسے بحال کیا؟ آل راؤنڈر کا اہم انکشاف

    شاداب خان نے کھویا ہوا اعتماد کیسے بحال کیا؟ آل راؤنڈر کا اہم انکشاف

    پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے خراب پرفارمنس کے بعد اپنا کھویا ہوا اعتماد کیسے بحال کیا، پینتھرز کے کپتان نے سچ بتادیا۔

    شاداب کی قیادت میں پینتھرز نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں یکطرفہ مقابلے میں مارخورز کو شکست دی تھی، فتح کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاداب خاب کا کہنا تھا کہ میں نے اس ٹورنامنٹ میں بولنگ کے لمبے اسپیل کیے اور اس سے مجھے مزید اعتماد ملا۔

    شاداب نے کہا کہ حالات بہتر ہو رہے ہیں میں نے ماضی قریب میں لمبے اسپیل نہیں کیے تھے، لمبے بولنگ اسپیل سے مجھے اعتماد ملا، تاہم آل راؤنڈر نے اعتراف کیا کہ انفرادی طور پر انھیں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

    پینتھرز کے 16 سالہ فاسٹ باؤلر علی رضا کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہ ذہانت میں اپنی کی عمر کے حساب سے کہیں آگے ہیں، وہ جس طرح سے باؤلنگ کر رہے ہیں، میرے خیال میں وہ مستقبل میں پاکستانی ٹیم کے لیے مفید اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

    شاداب نے محمد حسنین کو بھی کریڈٹ دیا جنھوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین بولنگ اور 16.17 کی اوسط سے 17 وکٹیں لے کر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، شاداب نے کہا کہ حسنین ٹخنے کی طویل مدتی انجری کے بعد اپنی محنت سے کامیاب ہوئے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ میں نوجوانوں کو موقع دینا چاہتے تھے تاکہ وہ آگے آئیں اور مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرسکیں۔

    خیال رہے کہ اسی سال شاداب نے اپنی قیادت میں ڈومیسٹک ٹیم کو دوسری ٹرافی جتوائی ہے، چھ ماہ قبل ان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ 2024 کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

  • ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کوعماد وسیم کی ضرورت ہے، شاداب خان

    ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کوعماد وسیم کی ضرورت ہے، شاداب خان

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو عماد وسیم کی ضرورت ہے۔

    پی ایس ایل کے ایلی منیٹر ٹو میں پشاور زلمی کے خلاف فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ عماد وسیم مختلف لیگز میں پرفارمنس دکھا چکے ہیں۔ میں تو چاہتا ہوں کہ عماد وسیم پاکستان ٹیم میں واپس آئیں۔ عماد وسیم کا ہماری ٹیم میں ہونا ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

    شاداب خان نے کہا کہ مشکل صورتحال میں پہلے بھی میچز جیت چکے ہیں۔ مثبت سوچ کے ساتھ کھلاڑی کھیل رہے تھے۔ حیدر علی کا دن ہو اورعماد وسیم بغیر کسی خوف کے کھیلے تو جیتنا ہی تھا۔

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ کراؤڈ کی جانب سے عماد وسیم کے ساتھ نارواسلوک نہیں ہونا چاہیے۔ وہ ایک طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ حیدر علی کی پرفارمنس میں اتارچڑھاؤ آتا رہا ہے۔ کبھی بھی کھلاڑی کو مایوس نہیں کرنا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ میں اپنی تکنیک پر کام کر رہا ہوں۔ تکنیک کو بہتر بنانے میں وقت درکار ہوتا ہے۔ یقین ہے کہ جلد ہی اس مسئلے کو حل کرلوں گا۔

    کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ شاہین کو ایک سیریز کے نتائج پر کپتانی سے ہٹایا نہیں جاسکتا۔ سیریز جیتیں اور تجربات بھی کرتے رہیں ایسا ممکن نہیں ہوسکتا۔

    انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ قریب تر ہے اور اس سے قبل مسئلے مسائل حل ہوجانے چاہئیں۔ ماڈرن کرکٹ میں فیلیئر کو قبول کرنا پڑتا ہے۔ ہم پاکستانی فیلیئر قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے ہیں۔

  • نسیم اور عبید شاہ میں سے کون زیادہ تیز رفتار ہے؟ شاداب خان نے بتادیا

    نسیم اور عبید شاہ میں سے کون زیادہ تیز رفتار ہے؟ شاداب خان نے بتادیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پیسر بھائیوں نسیم اور عبدید کی رفتار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کون ان میں سے تیز بولر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا پریس کانفرس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عبید اپنے بڑے بھائی نسیم شاہ سے زیادہ زیادہ تیز فتار بولر ہیں۔ نیٹ میں انھوں نے مجھے بولنگ کروائی تھی اور ان کی گیند کافی تیز تھی۔

    پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ کے آغاز سے قبل انھوں نے عندیہ دے دیا تھا کہ شاہ برادرز ایک ہی وقت میں پلیئنگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

    شاداب نے کہا کہ گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران عبید شاہ کی بولنگ کا سامنا کیا تھا، وہ واقعی اپنے بڑے بھائی نسیم شاہ سے زیادہ تیز گیند کرتے ہیں۔

    قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ 4 سیزن سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کررہا ہوں، اس سیزن میں ٹیم کیلئے ٹرافی اٹھانا چاہتا ہوں، عماد وسیم اور شاہ برادران کا شامل ہونا فرنچائز کو فائدہ پہنچائے گا۔

    اسلام آباد کے کپتان کا کہنا تھا کہ پچھلی سیزن ہم سے جو غلطیاں ہوئیں ان کا جائزہ لیا ہے، اس بار ہم بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ آئے ہیں۔

  • شاداب خان اور اہلیہ کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

    شاداب خان اور اہلیہ کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

    ریاض: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاداب خان نے اپنی اہلیہ کے لیے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ’’شادی کے پہلا سال کے دوران میری زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں، ہم ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے ہیں، اور کئی لمحات کو یادگار بنایا ‘‘۔

    شاداب خان نے لکھا کہ’ شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے کررہا ہوں، ساتھ ہی آل راؤنڈر نے ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی گزارنے کی دعا بھی کی۔

    واضح رہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان نے 24 جنوری 2023 کو قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے سادگی سے نکاح کیا تھا۔

  • شاداب خان سے متعلق بڑا فیصلہ

    شاداب خان سے متعلق بڑا فیصلہ

    کراچی: نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، سلیکشن کمیٹی سابق کپتان بابراعظم کو آرام دینا چاہتی تھی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سابق کپتان بابر اعظم کو آرام دینا چاہتی تھی لیکن ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ بابر اعظم کی سپورٹ میں سامنے آگئی، انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں تجربے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

    تاہم آل راؤنڈر شاداب خان کی مسلسل خراب پرفارمنس پر ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی انہیں ڈراپ کرنے پر متفق ہوگئی ہے۔

    کمیٹی محمد رضوان کو بھی آرام دے کر اعظم خان کو کھلانا چاہتی تھی تاہم ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ کی تجویز پر دونوں کیپرز کو سیریز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تاہم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی شاداب خان کو ڈراپ کرنے پر متفق ہوگئی ہے ان کی جگہ  ابرار احمد، اسامہ میر کو محمدنواز کیساتھ شامل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

  • شاہد آفریدی نے شاداب خان سے کیا کہا تھا؟

    شاہد آفریدی نے شاداب خان سے کیا کہا تھا؟

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نائب کپتان شاداب خان کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے شو میں میزبان نے سابق کرکٹرز شاہد آفریدی اور مشتاق احمد سے پاکستانی ٹیم کے ساتھ اسپن بولنگ کوچ نہ ہونے سے متعلق سوال کیا۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ بیرون ممالک میں ہمارے اسپنرز کو بطور کوچ بلایا جارہا ہے لیکن ہمارے یہاں صورتحال کچھ اور ہے۔

    شاداب خان کے ٹیم مینجمنٹ سے بطور نائب کپتان اپنے مطالبات رکھنے اور منوانے سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب خان ٹیم سے کچھ مانگے یا نہ مانگے ہم نے شاداب سے کارکردگی مانگی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ شاہین کے ولیمے پر میری شاداب خان سے بات ہوئی تھی، میں نے ان سے کہا تھا کہ اگر کسی مدد کی ضرورت ہو تو میں حاضر ہوں جس پر مشتاق احمد نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل شاداب نے مجھ سے اسپن کے حوالے سے بات کی تھی لیکن دوران ورلڈکپ شاداب کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب اگر دیگر ٹیموں کو دیکھیں تو کوئی نہ کوئی کھلاڑی میچ میں سنچری بناجاتا ہے لیکن ہمارے کھلاڑیوں کی سنچری نظر ہی نہیں آرہی، یہ 100 والی وکٹیں ہیں، ان ٹیموں میں اوپر نیچے جسے کھلاؤ وہ پرفارم کرتا ہے لیکن ہمارے یہاں کوئی کھلاڑی اپنا نمبر چینج نہیں کرسکتا۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے اسپنرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور پاکستان کو ورلڈ کپ کے 6 میں سے چار میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا صرف دو میچز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

  • شاداب خان نے انجری کا بہانا بنا کر جان چھڑائی؟ عمر گل

    شاداب خان نے انجری کا بہانا بنا کر جان چھڑائی؟ عمر گل

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کا کہنا ہے کہ شاداب خان نے انجری کا بہانا بنا کر جان چھڑائی ہے۔

    گزشتہ روز چنئی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مسلسل چوتھی شکست پر سابق کرکٹرز کی جانب سے کپتان اور کھلاڑیوں پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

    تاہم جنوبی افریقہ کی اننگز شروع ہوئی تو نائب کپتان شاداب خان فیلڈنگ کے دوران تھرو کرتے ہوئے انجرڈ ہوگئے اور باہر چلے گئے تھے ان کی جگہ اسامہ میر نے بولنگ کی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر شو‘ میں سابق فاسٹ بولر عمر گل نے شاداب خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں انہیں کس طرح کی انجری ہوئی ہے، آپ گرتے ہو باہر چلے جاتے ہو، فزیو آپ کو چیک کرتا ہے تھوڑی دیر بعد آپ پھر باہر آتے ہو لوگوں کے ساتھ باتیں کرتے ہو پھر چلے جاتے ہو۔

    عمر گل نے کہا کہ جب آپ کو پتا چلتا ہے کہ میچ ہماری طرف آگیا ہے تو پھر ڈگ آؤٹ آکر بیٹھ کر ٹیم کا حوصلہ بڑھا رہے ہوتے ہو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے بہانا بنا کر جان چھڑائی ہے، لوگ تو پھر سوال اٹھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے بھی کھلاڑی ہے جن کے ہاتھ میں لگی ہے وہ ٹیم کے لیے آئے ہوئے ہیں آپ ٹیم کے سینئر کھلاڑی ہو، مجھے نہیں لگتا کہ شاداب کو کوئی سنگین نوعیت کی انجری ہوئی تھی۔

  • شاداب خان انجرڈ، میدان سے باہر چلے گئے

    شاداب خان انجرڈ، میدان سے باہر چلے گئے

    ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے۔

    ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 271 رنز کا ہدف دے دیا، قومی ٹیم 270 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی

    بابر اعظم 50 اور سعود شکیل 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے اسپنر تبریز شمسی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    تاہم ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو افتخار احمد کے پہلے ہی اوور میں شاداب خان انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔

    شاداب خان فیلڈنگ کے دوران تھرو کرتے ہوئے انجرڈ ہوئے۔

    آل راؤنڈر تاحال فیلڈنگ کے لیے واپس نہیں آئے ہیں، شاداب خان کو جنوبی افریقہ کے خلاف اوورز کروانے ہیں اگر وہ میدان میں نہیں آتے تو قومی ٹیم کو ان کے بغیر ہی اوورز مکمل کروانے ہوں گے۔

  • ’ٹیم میں نہ ہوتے تو کرکٹرز مزدور ہوتے‘، قومی پلیئر کا اہم انکشاف

    ’ٹیم میں نہ ہوتے تو کرکٹرز مزدور ہوتے‘، قومی پلیئر کا اہم انکشاف

    ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نائب کپتانی کے فرائض انجام دینے والے شاداب خان سمجھتے ہیں کہ وہ اگر وہ کرکٹر نہ ہوتے تو مزدور ہوتے۔

    ایک انٹرویو کے دوران فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھی کچھ اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ ماضی میں دونوں کرکٹرز کی جانب سے ایک انٹرویو کے دوران اظہار خیال کیا گیا تھا، جس کی ویڈیو پاکستان ٹیم کی خراب پرفارمنس کے بعد پھر سے وائرل ہورہی ہے۔

    شاداب خان اور نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کرکٹرز نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ اس کے جواب میں نسیم شاہ نے کہا کہ میں کاروبار کرتا لیکن میرا بزنس میں دماغ نہیں تو اسے میں زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھتا۔

    جب آل راؤنڈر شاداب خان سے یہی سوال کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ وہ کوئی مزدور ہوتے اور کہیں مزدوری ہی کررہے ہوتے، اکثر کرکٹرز پڑھتے نہیں ہیں تو سب ہی مزدوری کرتے یا فارغ ہوتے۔

    انٹرویو کرنے والے شخص نے پوچھا کہ آپ دونوں کس کرکٹر جیسا بننا چاہتے ہیں؟ اس کے جواب میں دونوں نے سابق کپتان عمران خان بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    پسندیدہ گانے کے سوال پر شاداب نے بتایا کہ راحت فتح علی خان کا گانا ’آفرین آفرین‘ انھیں پسند ہے جب کہ نسیم شاہ نے بتایا کہ ویسے تو بہت سے گانے سنے ہوئے ہیں لیکن پچھلے 4 سال سے ’میری ماں کے برابر کوئی نہیں‘ والا گانا سنتا ہوں۔