Tag: شاداب خان

  • ورلڈکپ میں پرفارمنس دکھانے کے لیے شاداب کو کیا کرنا ہوگا؟

    ورلڈکپ میں پرفارمنس دکھانے کے لیے شاداب کو کیا کرنا ہوگا؟

    شاداب خان کی کارکردگی پر محمد حفیظ کا تجزیہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شاداب کو نئے سرے سے خود کو تیار کرنا ہوگا، ہمارے لیے ان کا پرفارم کرنا بہت اہم ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اے آر وائی کے پروگرام میں کہا کہ شاداب کو یہی مشورہ دوں گا کہ وہ اپنی ذات اور اپنے کھیل کے اندر چلا جائے اور دیگر چیزوں کو بھول جائے۔ وہ خود کو دوبارہ سے یکجا کرے کیوں کہ ہمارے لیے شاداب کا پرفارم کرنا بہت اہم ہے۔

    انھوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شاداب جب بولنگ اچھی کرتے ہیں تو پھر بیٹنگ بھی اچھی کرتے ہیں اور ساتھ میں ان کا پیکج بحیثت فیلڈر بھی ہے جسے ہم مس کریں گے اگر وہ پاکستان کے لیے ورلڈکپ میں نہ کھیلے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ اگر اس وقت کی بات کریں تو شاداب کی جو فارم ہے اس کی وجہ سے میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈکپ کے پہلے میچ کے لیے آل راؤنڈر پہلی چوائس نہیں ہونے چاہیئں بلکہ ان کی جگہ اسامہ میر کو لینا چاہیے لیکن یہ فیصلہ کرنا تو مینجمنٹ کا کام ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میں پھر یہی کہوں گا کہ ورلڈکپ کے شروع کے میچز کے لیے شاداب کو پہلی چوائس کے طور پر نہیں دیکھتا۔ کمبنیشن تو پاکستان ٹیم نے سیٹل کرنا ہے اور فیصلہ بھی وہاں بیٹھے لوگوں نے ہی کرنا ہے۔

    محمد حفیظ نے کپتانی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا کپتان سب سے زیادہ انفلوئینشل ہوتا ہے، سب سے زیادہ فیلڈ کے اندر کپتان ہی رول پلے کرتا ہے۔ میدان میں آپ کو صورتحال دیکھ کر فوری فیصلے لینے ہوتے ہیں۔ کپتان کو بہت سے منصوبے اسی وقت فیلڈ میں بنانے پڑتے ہیں۔

    انھوں نے کہ کہ بابر کو جو تین ساڑھے تین سال کپتانی کے ملے ہیں وہ اس میں میچور ہوچکے ہیں اور انھوں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ میں امید کرتا ہون کہ وہ ایک بہترین اور جارحانہ اپروچ کے ساتھ اس ورلڈکپ کو کھیلیں گے۔

    ورلڈکپ کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان تو دل میں ہے اس لیے سب سے پہلے پاکستان، پھر بحیثیت میزبان بھارت اور اس کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے کے مضبوط دعویدار ہیں۔

  • بھارتی کھانے کھانے کے بعد کس قومی پلیئر کو وزن بڑھنے کا خدشہ ستا رہا ہے؟

    بھارتی کھانے کھانے کے بعد کس قومی پلیئر کو وزن بڑھنے کا خدشہ ستا رہا ہے؟

    کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی کا کہنا ہے کہ یہاں کے کھانے کافی لذیذ ہیں اور لگ رہا ہے کہ ہمارا وزن بڑھنے والا ہے۔

    ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہی، حیدرآباد دکن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جس طرح ایئرپورٹ پر ٹیم کا استقبال کیا گیا ہے اور جتنے بھی لوگ ہوٹل کے باہر آتے ہیں تو اسے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

    شاداب کے مطابق حیدرآباد کے کھانے بہت مزیدار ہیں اور انھیں کھا کر لگ رہا ہے کہ وزن بڑھ جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بطور ٹیم ہمارا ایشیا کپ اچھا نہیں رہا لیکن یہ ہی کرکٹ کا حسن ہے کہ آپ ہمیشہ غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔

    آل رائونڈر نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز پاکستان کی طرح ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کی پچ راولپنڈی جیسی فلیٹ تھی۔

    اپنی فارم کے حوالے سے شاداب نے کہا کہ حالیہ دنوں میں میری فارم اتنی اچھی نہیں تھی، لیکن مجھے ریسٹ ملا ہے۔ جب آپ زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں اور آپ سے پرفارمنس نہیں ہو رہی ہوتی تو آپ ذہنی طور پر ڈاؤن ہوتے ہیں۔

    مجھے لگتا ہے کہ جو ذہنی تھکاوٹ تھی وہ آرام کے بعد ٹھیک ہوگئی ہے۔ ورلڈ کپ میں نئے مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلیں گے۔

    فخر زمان کے بارے میں شاداب نے کہا کہ پاکستانی بیٹر ایسے پلیئر ہیں جن کا دوسری ٹیم پر دباؤو ہوتا ہے۔ انھوں نے اس سال تین سینچریاں بنائی ہیں۔ وہ بڑے میچ میں پرفارم کرتے ہیں تو ٹیم جیتتی ہے۔

  • ورلڈ کپ اسکواڈ میں ناکام کھلاڑیوں کی شمولیت، محمد آصف سیخ پا

    ورلڈ کپ اسکواڈ میں ناکام کھلاڑیوں کی شمولیت، محمد آصف سیخ پا

    سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف نے قومی ٹیم کے ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ میں شامل کئے گئے وہ کھلاڑی جنہوں نے ایشیا کپ میں قوم کو مایوس کیا، ان کے انتخاب پر شدید تنقید کی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، جب کہ آل راؤنڈر شاداب خان کو ایشیا کپ 2023 کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔

    ایشیا کپ 2023 کے دوران، 24 سالہ آل راؤنڈر شاداب صرف چھ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے – ان میں سے چار وکٹیں انہوں نے نیپال کے خلاف میچ میں حاصل کی تھیں، جبکہ ٹورنامنٹ کے پانچ میچز میں انہوں نے صرف 13رنز بنائے، محمد نواز اور آغا سلمان نے بھی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس میں پیش گوئی کی گئی تھی کہ ان کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کے باعث انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا مگر حیرت انگیز طور پر شاداب خان اور آغا سلمان اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

    ٹیم کے اعلان کے بعد سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف نے آغا سلمان کے انتخاب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں کھلاڑی بھی نہیں مانتے۔

    محمد آصف نے کہا کہ آغا سلمان صرف اس وقت سکور کرتے ہیں جب پاکستان پہلے ہی ایک ٹیم کے طور پر اچھی پوزیشن میں ہو، انہوں نے آغا سلمان کو وقت کا ضیاع قرار دیا۔

    پاکستان کے موجودہ پیس اٹیک کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد آصف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ورلڈ کپ اسکواڈز میں منتخب باؤلرز اوسط درجے کے ہیں، کوئی خاص نہیں ہے۔

  • اسپورٹسمین اسپرٹ کی مثال،  شاداب خان نے دل جیت لیے

    اسپورٹسمین اسپرٹ کی مثال،  شاداب خان نے دل جیت لیے

    لاہور: گزشتہ روز پاکستان کی میزبانی میں سری لنکا میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں آل راؤنڈر  شاداب خان نے اسپورٹسمین اسپرٹ کی مثال قائم کردی۔

    گزشتہ روز کے ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    پالی کیلے میں جاری میچ میں ابتدائی 4 وکٹیں جلد گرنے کے بعد ایشان کشن اور ہردیک پانڈیا اسپنرز کیخلاف جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیم کو بہتر پوزیشن میں لا رہے تھے۔

    پاک بھارت میچ، بابر اعظم نے کس کی تعریف کی؟

    اسی دوران بھارت کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا  کو جوتے کا تسمہ باندھنے کی ضرورت محسوس ہوئی مگر گلوز حائل ہو گئے، شاداب خان نے ان کی پریشانی کو سمجھا اور مدد کیلیے آگئے۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، پاکستانی آل راؤنڈر کی اسپورٹسمین اسپرٹ کو سراہا جارہا ہے۔

    انڈین میڈیا کے منہ پر طمانچہ، ان فٹ بولر ایسا فٹ ہوا کہ بھارتی بیٹنگ کی بینڈ بجا دی

    اس کے علاوہ میچ بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد کی بھی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں بھارت کے سابق کپتان اور دیگر کھلاڑیوں کو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    یاد رہے کہ ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    اس میچ میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے تاریخ رقم کی، ایشیا کپ ون ڈے کی تاریخ میں پہلی بار فاسٹ بولرز نے مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں اڑادی، تاہم بارز کے باعث پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

  • ثقلین مشتاق نے شاداب خان کی تعریفوں کے پلُ باندھ دیے

    ثقلین مشتاق نے شاداب خان کی تعریفوں کے پلُ باندھ دیے

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ و کھلاڑی ثقلین مشتاق نے اپنے داماد آل راؤنڈر شاداب خان کی تعریفوں کے پلُ باندھ دیے۔

    سری لنکا میں ہونے والے پاکستان افغانستان سیریز کے پہلے میچ  میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے لاجواب فیلڈنگ کرتے ہوئے کیچ پکڑا تھا۔

    ویڈیو: شاداب خان کا ’سپر مین کیچ‘

    نسیم شاہ کی گیند پر شاداب خان نے شاندار کیچ پکڑا اور افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ کیا۔

    https://twitter.com/Rnawaz31888/status/1693988453825057007?s=20

    جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین شاداب خان کی بہترین پرفارمنس کو بے حد سراہتے ہوئے نظر آرہے ہیں،  تعریف کے پُل باندھنے والوں میں سے ایک ان کے سسر ثقلین مشتاق بھی ہیں۔

    سابق کوچ نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے شاداب خان کے دورانِ میچ اچھل کر کیچ پکڑتی ہوئی دو تصاویر جاری کیں۔

    انہوں نے شاداب کی فیلڈنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ وہ پاکستان کا  اب تک کا سب سے بہترین فیلڈر ہے۔

  • پاک افغان میچ: حسن علی کی پوسٹ پر شاداب کا دلچسپ تبصرہ

    پاک افغان میچ: حسن علی کی پوسٹ پر شاداب کا دلچسپ تبصرہ

    افغانستان کے خلاف میچ سے متعلق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی پوسٹ پر شاداب خان نے دلچسپ تبصرہ کیا۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی اور شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، انہوں نے 35 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

    شاداب خان کے آؤٹ ہونے کے بعد اس میچ میں نسیم شاہ نے کل کے میچ میں بھی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضل حق فاروقی کے آخری اوور میں 11 رنز بنا کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

    اس میچ کے حوالے سے حسن علی نے ایکس پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’میں نے یہ پہلے ہی محسوس کر لیا تھا کہ یہ چار رنز ہوں گے اور ہم میچ جیت جائیں گے‘۔

    حسن علی کی ٹوئٹ پر میچ کے مین آف دی میچ شاداب خان نے دلسچپ جواب دیتے ہوئے لکھا میں ’صدقے جاؤں تیری پیشگوئی پر‘، ساتھ میں شاداب نے دل والے تین ایموجی بھی شیئر کیے۔

    نسیم شاہ نے پاکستان کو کامیابی دلوا دی، افغانستان کو شکست

    واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

  • نا قابل یقین کیچ پکڑنے والے شاداب کا کپتان بابر کے نام دلچسپ پیغام

    نا قابل یقین کیچ پکڑنے والے شاداب کا کپتان بابر کے نام دلچسپ پیغام

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار کیچ پکڑنے کے بعد ایک بار پھر کپتان بابر اعظم کے نام ایک دلچسپ پیغام جاری کیا ہے۔

    ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 19.2 اوورز میں 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    ویڈیو: شاداب خان کا ’سپر مین کیچ‘

    میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے شاندار  فیلڈنگ سے سب کو لاجواب کردیا، سپر مین کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ کی گیند پر شاداب خان نے شاندار کیچ پکڑا اور افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ کیا۔

    تاہم میچ جیتنے کے بعد شاداب خان نے ٹوئٹر (ایکس) پر کیچ کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بظاہر کپتان بابر اعظم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’بڈھا نہیں ہوا ابھی میں‘۔

    کہانی یہ ہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک موقع پر جب شاداب خان سے رن آؤٹ چھوٹ گیا تھا تو کپتان بابر اعظم نے شاداب کو کہا تھا کہ ’بڈھا ہوگیا ہے بڈھا‘۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نائب کپتان شاداب خان نے بنگلا دیش کے خلاف 2021 میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تصویر شیئر کی تھی اور بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘میں ابھی بڈھا نہیں ہوا‘۔

  • سرفراز نے تینوں فارمیٹ کے کپتان کا نام بتادیا

    سرفراز نے تینوں فارمیٹ کے کپتان کا نام بتادیا

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے تینوں فارمیٹس کے کپتان کے لیے شاداب خان کی حمایت کردی۔

    یوٹیوب پوڈ کاسٹ کے دوران سرفراز احمد سے سوال کیا گیا کہ شاہین آفریدی، شاداب اور محمد رضوان میں سے کون سا کھلاڑی مستقبل میں تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کا کپتان بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    سرفراز احمد نے شاداب خان کی آل راؤنڈ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ ٹیم کے کپتان بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ شاداب خان ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ شاداب جس نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں وہ ٹیم میں بطور کپتان اور آل راؤنڈر بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں آپ کو پانچ بولرز کے ساتھ جانا ہوتا ہے ان پانچ بولرز میں سے آپ کا پانچواں بولر آل راؤنڈر ہوگا جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں کرسکتا ہے۔

    سرفراز نے کہا کہ چاہے ہم ون ڈے کرکٹ کی بات کریں یا ٹی 20 کرکٹ کی شاداب تینوں فارمیٹس میں خود کو ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔

  • شاداب خان نے زخمی ہونے کے بعد اہم پیغام جاری کردیا

    شاداب خان نے زخمی ہونے کے بعد اہم پیغام جاری کردیا

    پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہو گئے تاہم اب انہوں نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کردیا ہے۔

    شاداب خان انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ میں انجری کا شکار ہوئے انہیں گردن میں چوٹ آئی ہے۔

    انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سمرسیٹ کے خلاف میچ میں ایک کیچ پکڑنے کی کوشش میں شاداب خان کی ساتھی فیلڈر ناتھن میک اینڈریو کے ساتھ شدید ٹکر ہو گئی۔

     دونوں کھلاڑی فیلڈرز نے ٹام کوہلر کیڈمور کا اونچا کیچ پکڑنے کی کوشش کی تھی، اس وجہ سے میچ 10 منٹ رکا رہا، سسیکس کے میڈیکل اسٹاف نے گراؤنڈ میں طبی امداد دے کر کھلاڑیوں کو کھڑا کیا۔

    کنکشن پروٹوکولز مکمل کرنے کے بعد نیتھن میک اینڈریو نے اپنے چار اوورز مکمل کیے جبکہ شاداب خان  پروٹوکول کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

    سسیکس کے ہیڈ کوچ پال فبریس کے مطابق شاداب خان کی مانیٹرنگ جاری ہے، وہ  بہتر ہیں،صرف ان کی گردن میں تکلیف ہے۔

    دوسری جانب آل راؤنڈر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’ الحمدللہ میں بہتر ہوں اور اچھا محسوس کر رہا ہوں، میرے کچھ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ احتیاط کے طور پر میں کچھ دن آرام کروں گا۔

    شاداب خان نے اپنے مداحوں کی تمام دعاؤں اور تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • شاداب خان نے کس کھلاڑی کو اپنا مینٹور قرار دیا؟

    شاداب خان نے کس کھلاڑی کو اپنا مینٹور قرار دیا؟

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد آج اپنی 36ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

    قومی ٹیم کے سرفراز احمد کی قیادت میں 2006 میں انڈر 19 ورلڈ کپ جیتا اور 2017 میں بھارت کو فائنل میں شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی۔

    چیمپئن کپتان کو مداحوں اور ساتھی کرکٹرز کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بھی سرفراز احمد کے ہمراہ اپنی ایک تصویر جاری کی اور ساتھ جاری پیغام میں انہیں اپنا ’مینٹور‘ قرار دیا۔

    شاداب خان نے لکھا کہ ’آپ کی زندگی میں کچھ لوگ ہوتے ہیں جو آپ کو صحیح طور پر متاثر کرنے میں کامیاب رہتے ہیں، یہی نہیں بلکہ وہ آپ کو بہت کچھ سکھاتے بھی ہیں اور آپکی بہترین رہنمائی بھی کرتے ہیں ، میرے لیے سرفراز بھائی ایک ایسی ہی شخصیت ہیں۔

    شاداب کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد ہم میں سے بہت سے لوگوں کے ’مینٹور‘ بھی ہیں۔