Tag: شاداب خان

  • ویڈیو: شاداب خان کی والدہ نے بابر اعظم کو گلے لگالیا

    ویڈیو: شاداب خان کی والدہ نے بابر اعظم کو گلے لگالیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کی والدہ نے کپتان بابر اعظم کو گلے لگا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز راولپنڈی میں ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم مدمقابل آئی، جہاں میچ دیکھنے آل راؤنڈر شاداب خان کی فیملی بھی موجود تھی۔

    میچ میں وقفے کے دوران بابر اعظم  شاداب خان کے والدین سے ملاقات کے لیے پہنچے تو شاداب خان کی والدہ نے بابر کو گلے لگا لیا ساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔

     

    بابر اعظم کی شاداب کے والدین سے ملاقات کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں فخر زمان کی شاندار سینچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی ،5 ون ڈے پر مشتمل سیریز کا  دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔

  • سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، شاداب خان

    سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، شاداب خان

    راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    شاداب خان نے  کنٹونمنٹ جنرل اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کام اسپتال انتظامیہ کررہی ہے وہ بہترین ہے۔

    شاداب خان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

     شاداب خان نے مزید کہا کہ عمران خان تو بہت کھلیے ہیں میں ابھی کھیل رہا ہوں۔

  • ویڈیو: بابر اعظم کو سابق کپتان کہنے پر شاداب خان نے صحافی کو کیا کہا؟

    ویڈیو: بابر اعظم کو سابق کپتان کہنے پر شاداب خان نے صحافی کو کیا کہا؟

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بابر اعظم کو سابق کپتان کہتے پر انہیں یاد دلایا کہ بابر ہی موجودہ کپتان ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پی ایس ایل 8 میں میچ کے بعد ہونے والی کانفرنس میں پشاور زلمی اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو سابق کپتان کہتے پر ایک صحافی کو درست کیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور چیف سلیکٹر نے گزشتہ دنوں پاک افغان سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ اور حارث رؤف کو ریسٹ دیا گیا، تاہم بابر کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے۔

    https://twitter.com/SaadIrfan258/status/1636436389955813395?s=20

    صحافی نے پریس کانفرنس میں شاداب خان سے سوال کیا کہ آج سابق کپتان اور موجودہ کپتان کا میچ ہوا جس میں سابق کپتان نے فتح حاصل کی اس پر آپ کیا کہیں گے؟

    جس پر افغانستان سیریز کے لیے مقرر کپتان شاداب خان نے کہا کہ بابراعظم سابق کپتان نہیں، بس ’کپتان‘ ہیں، بس آرام کررہے ہیں کیوں کہ میں اس کا وزیر ہوں تو وہ بادشاہ ہے وہ نہیں ہے تو اس کا وزیر اس کا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

  • شاداب خان داماد کیسے بنے؟ ثقلین مشتاق نے کہانی بتادی

    شاداب خان داماد کیسے بنے؟ ثقلین مشتاق نے کہانی بتادی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے بتایا کہ شاداب خان ان کے  داماد کیسے بنے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ شاداب خان کی ایسی کیا خوبی آپ کو نظر آئی جس کی وجہ سے آپ نے اپنی انہیں اپنی بیٹی دی۔

    اس پر سابق کوچ ثقلین مشتاق نے بتایا کہ رشتہ چند دنوں میں ہی ہوا، شاداب کے والدین گھر آئے انہوں نے مجھ سے  ایک عجیب بات کی، شاداب کے والدین نے کہا کہ بیٹی بادشاہ کی ہو یا فقیر کی شادی کرنی ہی کرنی ہے۔

    شاداب خان نے شادی کے بعد پیغام جاری کردیا

    انہوں نے کہا کہ شاداب کی 2 باتوں نے مجھے بہت متاثر کیا، پہلی بات یہ کہ اس نے اپنے والدین سے یہ بولا کہ میرے لیے رشتہ آپ ڈھوندین دوسری بات یہ کہ وہ 5 وقت کا نمازی ہے۔

    ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے تک ٹیم کا کوچ تھا، شاداب ٹیم کا وہ لڑکا ہے جو ہر ایک کھلاڑی کے دروازے بجا کر نماز کے لیے اٹھاتا تھا۔

    ثقلین مشتاق نے بتایا کہ رشتہ آنے کے بعد سوچنے کیلئے دو دن کی مہلت مانگی جس کے بعد منگنی ہوئی دعا خیر ہوئی اور اگلے دو روز بعد دونوں کا نکاح ہوگیا جسے میں نے پڑھایا، اپنی بیٹی کا نکاح پڑھانے کی کیفیت بیان نہیں کرسکتا۔

  • شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

    شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

    افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت کے لیے شاہین آفریدی کے منع کرنے پر شاداب خان کو کپتانی دی جائے گی۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کے ساتھ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو آرام دینےکا امکان ہے، ساتھ ہی ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق ، احسان اللہ، اعظم خان کی شمولیت کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد ہوگی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اورافغانستان میں شارجہ میں ٹی 20 سیریز 24مارچ سے شروع ہوگی۔

  • شاداب خان نے لاہور قلندرز سے شکست کی وجہ بتادی

    شاداب خان نے لاہور قلندرز سے شکست کی وجہ بتادی

    ایچ بی ایل (پاکستان سپر لیگ)  پی ایس ایل 8 کے 26 ویں میچ میں فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 119 رنز پر شکست کے بعد کہا کہ فخر زمان کا کیچ ڈراپ ہوا جس کی وجہ سے اسکور ہوسکا، جارحانہ انداز سے کھیلنے کے باعث گزشتہ تین میچوں میں 200 کا ہدف عبور کیا۔

    شاداب خان نے کہا کہ اس میچ میں اعظم خان اپنا ایکسرے کلئیر کروانے گئے ہیں لاہور قلندرز کے خلاف میچ مہں کمی بہت محسوس ہوئی۔

    راشد خان کا جادوئی اسپیل، یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست

    انہوں نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنے میں ناکامی کے بھی امکانات ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ کو کراؤڈ نےتینوں میچوں میں سپورٹ کیا ہے۔

    شاداب خان نے کہا کہ لاہور قلندرز کے خلاف یک طرفہ میچ ہوا، ہم تینوں ڈپارٹمنٹس میں پرفارمنس نہیں دے پارہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کنڈیشنز پر بولرز کو مشکلات کا سامنا ہے،  پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر بہترین باؤلنگ کرنا راشدخان کی کلاس بتاتا ہے کہ وہ ورلڈ کلاس لیگ اسپنر ہیں۔

  • حارث رؤف کی شرارت پر شاداب خان کا ردعمل

    حارث رؤف کی شرارت پر شاداب خان کا ردعمل

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں لاہور قلندرز نے یکطرفہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دی تھی۔

    میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو آؤٹ کرنے کے بعد حارث رؤف ان سے شرارت کرتے ہوئے نظر آئے اور انہیں ہلکا سا دھکا دے کر پولین کی جانب بھیجا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر شاداب خان کے چہرے پر غصے کے کچھ آثار آئے۔

    https://twitter.com/taimoorze/status/1630247627827871745?s=20

    اس معاملے پر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ شاداب خان کے ساتھ ایک فن کیا جو گزر گیا ، ایک عرصے سے سب اکٹھے کھیل رہے ہیں ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

    اب خود شاداب خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے، پریس کانفرنس کے دوران شاداب سے نے اس حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے تو میچ کے بعد پتہ چلا کہ یہ ہوا ہے، کیوں کہ مجھے لگتا تھا کہ وہ ایج نہیں لگا اور اب بھی لگتا ہے خیر جب امپائر آؤٹ دیں تو آؤٹ ہوتا ہے تو میں اس وقت یہی سوچ رہا تھا ۔

    یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ گراؤنڈ میں جو انسیڈنٹ ہوا وہ میں نے بعد میں ویڈیو دیکھی، مجھے تو اس ٹائم پتہ بھی نہیں چلا کیوں کہ جب کوئی بندہ آؤٹ ہوتا ہے تو اس وقت اور طرح سے چیزیں سوچ رہا ہوتا ہے، اچھی بات ہے کہ وہ اچھی طرح سے ہوگیا۔

  • ’شادی کے بعد ایک عادت بدل گئی‘

    ’شادی کے بعد ایک عادت بدل گئی‘

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد ایک عادت بدل گئی ہے۔

    قومی کرکٹر شاداب خان نے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی سے متعلق نجی ٹی وی سے گفتگو کی اور بتایا کہ کس طرح ان کی شادی اچانک ہوگئی۔

    شاداب خان نے کہا کہ ’میری شادی اتنی اچانک ہوئی کہ مجھے خود بھی یقین نہیں آتا ہے، کراچی میں شوٹنگ تھی جس کے بعد اسی رات بگ بیش لیگ کے لیے رات 2 بجے فلائٹ تھی لیکن انگلی کی انجری کی ایکسرے رپورٹ بھی اسی شام کو آنی تھی۔‘

    انہوں نے بتایا کہ ’جب ایکسرے رپورٹ آئی تو ڈاکٹر نے مجھے جانے سے منع کردیا تھا۔‘

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ ’اگلے روز شام کو گھر پہنچا تو معلوم ہوا کہ میری منگنی ہوگی اور اس کے اگلے ہی روز نکاح ہوگیا۔‘

    شاداب خان نے کہا کہ شادی کے بعد ایک عادت بدل گئی ہے کہ ’اب کھانا بیگم کے ساتھ ہی کھاتا ہوں۔‘

    ایک سوال کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ ’حارث رؤف نے میری شادی پر انویسٹمنٹ کی ہے لیکن اب اس کی باری ہے وہ مجھ سے اس کا دگنا وصول کرنا چاہتا ہے۔‘

    واضح رہے کہ رواں ماہ شاداب خان سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی شادی میں قومی کرکٹرز نے شرکت کی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    علاوہ ازیں قومی کرکٹر شان مسعود بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی نکاح کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

  • شاداب خان نے ولیمے کی تصاویر شیئر کردیں

    شاداب خان نے ولیمے کی تصاویر شیئر کردیں

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے اور اب انہوں نے اپنے ولیمے کی تصاویر پر مشتمل ویڈیو شیئر کردی ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جس میں قومی کرکٹرز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    شاداب خان کی شادی جمعرات کو سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحب زادی سے انجام پائی، جس میں دولہا دلہن کے عزیز و اقارب، موجودہ اور سابق کرکٹرز سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shadab Khan (@shadab0800)

    تاہم اب شاداب نے فوٹو ایند شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ولیمے کی تصاویر شیئر کی ہے، ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’ اس خوشی کے موقع پر میرے اور میری فیملی کے ساتھ شامل ہونے کے لیے تمام کرکٹ برادری اور مہمانوں کا شکریہ۔

     شاداب خان کا ولیمہ، بابر اعظم اور نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت

    شاداب نے پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ علی نقوی آپ کا بہت شکریہ آپ نے اسلام آباد کی پوری ٹیم کو بھیجا، یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے‘۔

  • ویڈیو: شاداب خان کا ولیمہ، بابر اعظم اور نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت

    ویڈیو: شاداب خان کا ولیمہ، بابر اعظم اور نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت

    اسلام آباد: قومی کرکٹر آل راؤنڈر شاداب خان کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں جاری ہے۔

    قومی کرکٹر شاداب خان کل اپنی دلہنیا لے کر  آئے ہیں گزشتہ روز انہوں نے اپنے بارات میں سفید رنگ کی شیروانی پہنی تھی۔

    سسر ثقلین مشتاق اور دیگر نے شاداب خان کا پرتپاک استقبال کیا، تاہم آج ولیمے کی تقریب آج اسلام آباد میں جاری ہے۔

    قومی کرکٹر کی ولیمے کی تقریب کی چند ویڈیوز ان کے فوٹو گرافر نے اپنے پیچ پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ، ولیمے میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم،  نسیم شاہ، فخر زمان، سعید اجمل، ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی ، حسن علی سمیت ساتھی اور سابق کھلاڑی شریک ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا۔