Tag: شاداب خان

  • شاداب خان، مجھ سے شادی کرو گے؟ کیوی مداح کا اظہار محبت

    شاداب خان، مجھ سے شادی کرو گے؟ کیوی مداح کا اظہار محبت

    کیوی مداح نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان سے اپنی محبت کا اظہار کر دیا۔

    سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد شاداب خان کی کچھ مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کیوی مداح کو نائب کپتان شاداب نے اپنا ٹراؤزر بطور تحفہ دیا، ساتھ ہی کچھ فینز نے کھلاڑی سے آٹوگراف لے کر ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

    کیوی مداح نے شاداب خان سے ٹراؤزر لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’شاداب بہت اچھے کھلاڑی ہیں میں انہیں پسند کرتی ہوں اور ان سے محبت کرتی ہوں‘۔

    کیوی مداح نے یہ بھی کہا کہ ’میں نے انہیں شادی کی پیشکش بھی کی ہے، شاداب بہت شرمیلے ہیں، انہوں نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا۔‘

    کیوی مداح کی یہ ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پاکستانی مداحوں نے شاداب خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی لڑکیوں کے لیے آٹوگراف بھی نہیں اور گوریوں کو بطور تحفہ ٹراؤزر دے رہے ہیں۔

    https://twitter.com/babarazam100/status/1580926291695796225?s=20&t=ygBq6rCEC0f9GLzYSt1Dzg

    ایک اور پاکستانی مداح نے کہا کہ ورلڈ کپ جلد شروع ہونے والا ہے، ہمارے پلیئرز کی جان چھوڑ دو انہیں ورلڈ کپ پر فوکس کرنے دو۔

  • شاداب خان نے بھارت کیخلاف فتح ‘سیلاب زدگان’ کے نام کردی

    شاداب خان نے بھارت کیخلاف فتح ‘سیلاب زدگان’ کے نام کردی

    دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شاداب خان نے بھارت کیخلاف فتح سیلاب زدگان کے نام کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شاداب خان نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس جیت کو سیلاب زدگان کے نام کرتے ہیں، انہی کی وجہ سے ٹیم نے پورے میچ میں سر نہیں جھکایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، اس میچ کے اسٹار محمد نواز اور محمد رضوان ہیں لیکن خوشدل شاہ اور آصف علی نے بھی اپنا پورا حصہ ملایا اور پوری ٹیم نے محنت کی۔

    خیال رہے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی، گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا بھارت کے خلاف اپنا سب سے بڑا ہدف ایک سو بیاسی رنز آخری اوور میں پورا کیا۔

    محمد رضوان نے اکہتررنز کی شانداراننگز کھیلی، آل راؤنڈر محمد نواز نےبیس گیندوں پر بیالیس رنز بنائے جبکہ نواز نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے سوریا کمار یادیوکی وکٹ بھی حاصل کی اور آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

  • ’چاہتا ہوں ویرات کوہلی سنچری کریں لیکن ہمارے خلاف نہیں‘

    ’چاہتا ہوں ویرات کوہلی سنچری کریں لیکن ہمارے خلاف نہیں‘

    دبئی: قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں کہ ویرات کوہلی سنچری کریں لیکن وہ سنچری ہمارے خلاف نہیں ہونی چاہیے۔

    آل راؤنڈر شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دو بولرز انجرڈ ہوگئے ہیں لیکن ٹیم کا ہر بولر میچ ونر ہے انجری کسی کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے ہم شاہین اور وسیم جویئر کو مس کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پلیئنگ الیون کے کھلاڑی جب انجرڈ ہوں تو ٹیم میں کمی محسوس ہوتی ہے شاہین آفریدی کی طرح کوئی اور بولر ان کی طرح کا اسپیل کرے گا یہ انفرادی کھیل نہیں ٹیم گیم ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakvind-babar-azam-and-rohit-sharma-meets/

    نائب کپتان نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا دباؤ ہوتا ہے اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی لیجنڈ ہیں ہم نہیں چاہتےکہ وہ ہمارے خلاف لمبی اننگز کھیلیں۔

    شاداب کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ وہ سنچری کریں لیکن ہمارے خلاف نہیں ایشیا کپ میں سنچری کریں وہ اب بھی اچھے پلیئر ہیں اور حریفوں کو وہ اب بھی ڈراتے ہیں، مجھے ان میں کوئی فرق نظر نہیں آیا وہ بڑے کھلاڑی ہیں۔

  • ’اگر کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا‘

    ’اگر کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا‘

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ اگر کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا کیونکہ پڑھنا لکھنا نہیں آتا تھا۔

    آل راؤندر شاداب خان نے ٹویٹر اسپیس پر گفتگو کی اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    شاداب خان نے کہا کہ چاہتا ہوں بیٹنگ میں اوپننگ کروں لیکن جس نمبر پر ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے اسی پر بیٹنگ کرتا ہوں۔

    آل راؤنڈر نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہے وہاں گیند اسپن نہیں ہوتی لیکن باؤنس ملتا ہے کوشش کروں گا باؤنس سے حریف بلے بازوں کو آؤٹ کروں۔

    شاداب نے انجری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب بالکل فٹ ہوں اور چار ماہ سے کرکٹ کھیل رہا ہوں لیکن ساتھ ہی ری ہیب بھی چل رہا ہے، اب مجھے انجری کا شکار نہیں ہونا کیونکہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ قریب ہے۔


    ٹیسٹ کرکٹ سے متعلق شاداب خان نے کہا کہ ابھی میری ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ نہیں بنتی لیکن خواہش ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں کم بیک کروں کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی الگ ہے۔

  • شاداب خان سے متعلق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا اہم بیان

    شاداب خان سے متعلق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا اہم بیان

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بدستور اَن فٹ لیگ اسپنر شاداب خان سے متعلق کہا ہے کہ وہ سپورٹ اسٹاف سے اس سلسلے میں میٹنگ کرنے والے ہیں، میٹنگ کے بعد ہی وہ شاداب سے متعلق کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

    لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ویڈیو لنک کانفرنس میں کہا شاداب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں لیکن ان سے متعلق میری سپورٹ اسٹاف سے میٹنگ ہے، میٹنگ کے بعد شاداب سے متعلق کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گا اور سپورٹنگ اسٹاف ہی میچ کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ کریں گے۔

    خیال رہے کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بدستور ان فٹ ہیں، وہ گروئن انجری کا شکار ہیں جس سے انھیں مکمل چھٹکارا نہیں ملا ہے، جس کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میں ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے، وہ تینوں ون ڈے میچز میں بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

    شاداب خان کا کاؤنٹی کرکٹ سے معاہدہ

    ثقلین مشتاق نے ویڈیو لنک کانفرنس میں کہا آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز اہمیت کی حامل تھی، پاکستان نے ون ڈے سیریز میں بہت عمدہ کارکردگی دکھائی، کھلاڑیوں نے جس طرح کم بیک کیا وہ مثالی تھا، ہم نے دوسرے میچ میں ریکارڈ ہدف حاصل کیا، خوشی ہے میں پاکستان کے اس یونٹ کا ہیڈ کوچ ہوں۔

    انھوں نے کہا دوسرے میچ میں لڑکوں نے چیلنج لیا، اس کے نتیجے میں کامیابی ملی، آسٹریلیا سے کامیابی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ تھی۔

    ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ اب آف سیزن میں کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کے لیے پلان کریں گے، معاملے پر ایک ہفتے بعد ہم بیٹھ کر مکمل منصوبہ بندی کریں گے، اس سیریز میں بہت سی مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں، جنھیں لے کر چلیں گے، کچھ لانگ ٹرم چیزیں ہیں اور کچھ شارٹ ٹرم پلان ہیں۔

    ثقلین نے کہا ٹیسٹ سیریز میں بھارت، سری لنکا کی طرح گیند بریک نہیں ہوا، بولرز کبھی یہ نہ سوچیں کہ وہ پارٹ ٹائم بولر ہیں۔

  • قومی ٹیم میں شاداب خان کو اہم ذمے داری تفویض

    قومی ٹیم میں شاداب خان کو اہم ذمے داری تفویض

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شاداب خان کو قومی ٹیم کا ئانب کپتان مقرر کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے زمبابوے سے ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شاداب خان کو ایک روزہ میچز اور ٹی 20 میں قومی ٹیم کا ئانب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے شاداب خان 4 اکتوبر 1998 کو میانوالی میں پیدا ہوئے، سال 2017 میں آل راؤنڈر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا، شاداب خان پاکستان کی جانب سے 43 ایک روزہ اور 136 ٹی ٹوینٹی کھیل چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ 6 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

    زمبابوے کے خلاف ون ڈے، ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 22 رکنی ٹیم کا اعلان

    شاداب خان پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کی کپتانی کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں۔

    ڈومیسٹک کرکٹ میں آل راؤنڈر سوئی نادرن کی نمائندگی کرتے ہیں، اس کے علاوہ بگ بیش لیگ میں وہ برسبین ہیٹ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا پلاٹون کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 22 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ بابر اعظم کو ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، سابق کپتان شعیب ملک، محمدعامر اور سرفراز کو آرام دیاگیا ہے، دوسری طرف نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

  • شاداب خان اور فہیم اشرف نے ماضی کی یاد تازہ کردی

    شاداب خان اور فہیم اشرف نے ماضی کی یاد تازہ کردی

    ڈربی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اور فہیم اشرف نے لارڈز میں پارٹنر شپ کی یاد تازہ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور شاداب خان نے 2018 میں انگلینڈ کے خلاف ساتویں وکٹ کے لیے 72 رنز کی شراکت قائم کی تھی، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم اچھے دوست ہیں بیٹنگ کے دوران ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھایا جس سے بیٹنگ کرنے میں آسانی ہوئی، امید ہے اس بار بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

    فہیم اشرف نے بتایا کہ 2018 کے دورہ انگلینڈ میں مجھ سے جب بھی کوئی غلطی ہوتی تھی تو شاداب یہ نہیں کہتا تھا کہ یہ کیا کردیا بلکہ وہ یہی کہتا تھا کہ کوئی بات نہیں اگلی مرتبہ اچھا کھیلو گے۔

    لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے بال لیفٹ کرنے کی بھی تعریف کرتے تھے، کئی مرتبہ ایک دوسرے کا اعتماد بڑھانے کے لیے جھوٹی تعریف بھی کرتے تھے۔

    یاد رہے کہ 2018 میں انگلینڈ کے خلاف شاداب خان اور فہیم اشرف نے لارڈز کے تاریخی میدان میں ساتویں وکٹ کی شراکت میں 72 قیمتی رنز جوڑے تھے۔

  • سرے کاؤنٹی نے شاداب خان کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا

    سرے کاؤنٹی نے شاداب خان کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا

    لندن: سرے کاؤنٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے اثرات کھیل اور کھلاڑیوں پر بھی پڑنے لگے، کرونا کے باعث سرے کاؤنٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔

    کاؤنٹی کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے یکم جولائی تک تمام کرکٹ سرگرمیاں منسوخ کررکھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وئٹالٹی بلاسٹ انگلینڈ میں 28 مئی سے شروع ہونا تھا جو اب منسوخ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شاداب خان سے بات چیت اور رضامندی سے معاہدہ منسوخ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب شاداب خان کے علاوہ سرے کاؤنٹی نے آسٹریلوی کرکٹر ڈی آر سی شارٹ کے ساتھ بھی معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث ’دی ہنڈریڈ‘ نامی ایونٹ کا افتتاحی ایونٹ بھی آئندہ سال تک موخر کردیا ہے۔

    ٹورنامنٹ رواں سال 17 جولائی سے شروع ہونا تھا جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا تھی، کرونا وائرس کے باعث انگلش بورڈ نے ایونٹ کو آگے بڑھا دیا، اب اس ایونٹ کا افتتاحی ایڈیشن 2021 میں ہوگا، ٹورنامنٹ میں پاکستان کے تین کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔

  • شاداب خان سابق کپتان کی کمی محسوس کرنے لگے

    شاداب خان سابق کپتان کی کمی محسوس کرنے لگے

    کراچی:‌اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان کپتان شاداب خان کو سابق کپتان محمد سمیع کی کمی محسوس ہونے لگی۔

    پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    شاداب خان نے کہا کہ ہماری ٹیم دو مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن رہ چکی ہے، ہمارےتمام غیرملکی کھلاڑی افتتاحی میچ کیلئے تیار ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: گراؤنڈ میں میرا کوئی دوست نہیں ہوتا، شاداب خان

    انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے لیکن محمد سمیع کو مس کر رہے ہیں، بڑےکھلاڑیوں کے ساتھ کھیل چکاہوں اس لیےکپتانی کادباؤ نہیں ہے۔

    شاداب خان نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کوعلم ہےکرکٹ پاکستان میں پسند کی جاتی ہے،غیر ملکی پلیئرز پاکستان میں کھیلنے کے لیے بے قرار ہیں ۔

    اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عوام پی ایس ایل کی ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کر رہےہیں، گزشتہ 4 سال سے بہترین کرکٹ کھیل رہےہیں اور کوشش ہے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

  • گراؤنڈ میں میرا کوئی دوست نہیں ہوتا، شاداب خان

    گراؤنڈ میں میرا کوئی دوست نہیں ہوتا، شاداب خان

    کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ویسے تو قومی ٹیم کے اور نوجوان پلیئرز میرے اچھے دوست ہیں لیکن میچ کے دوران گراؤنڈ میں میرا کوئی دوست نہیں ہوتا۔

    ایک انٹرویو میں شاداب خان نے کہا کہ حسن علی سمیت کسی کو گراؤنڈ میں اپنا دوست نہیں سمجھتا، گراؤنڈ کے باہر دوستی رکھتا ہوں میچ کے دوران صرف کھیل پر توجہ ہوتی ہے۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ گزشتہ سیزن میں پشاور زلمی نے آپ کو ہرا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا تو کیا بدلہ لیں گے؟ جس پر کپتان نے کہا کہ پشاور سمیت ہر ٹیم سے بدلہ لیں گے، سب ٹیموں کے خلاف ڈٹ کر کھیلیں گے اور گزشتہ ہار کا بدلہ ضرور لیں گے۔

    پی ایس ایل کے کم عمر ترین کپتان بننے پر شاداب خان نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ دو بار کی چیمپئن ٹیم کا کپتان ہوں، پہلا اور تیسرا سیزن جیتا تھا، پوری کوشش ہوگی کہ پانچواں سیزن بھی جیتیں۔

    کپتانی کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ میں کبھی کسی چیز کا پریشر نہیں لیتا، جو مقدر میں ہو وہی ہوتا ہے اس لیے کوئی ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں۔

    پاکستان سپرلیگ کو دنیا کی دیگر لیگز سے بہتر قرار دیتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ بہت سے لیگز کھیلی ہیں لیکن پی ایس ایل کا اسٹینڈر سب سے اچھا ہے، یہاں ہر ٹیم کے پاس تیز رفتار بولرز ہیں جن کی بولنگ اسپیڈ 140 سے اوپر ہے جب کہ دیگر لیگز میں بولنگ کا ایسا معیار نہیں ہے۔